کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –10،جون، 2025) — کلرسیداں کی یوسی سموٹ کے گاؤں بروٹہ راجگان کا 21 سالہ اسرار نامی نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا، متوفی اپنے کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے ننھیال سوہاوہ جا رہا تھا کہ راستے میں ٹریفک حادثے شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے چل بسا۔ خبر کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس کا سعودی عرب کا ویزہ لگنے کے بعد اسے آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب روانہ ہونا تھا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 10, 2025): A 21-year-old young man named Israr, a resident of village Brotha Rajgan in Union Council Smot, Kallar Syedan, tragically lost his life in a road accident. Israr was traveling on a motorcycle with his cousin on their way to their maternal relatives in Sohawa when the accident occurred. He sustained critical injuries and succumbed to them while being transported to the hospital.
Adding to the heartbreak, Israr had recently obtained a visa for Saudi Arabia and was scheduled to travel there within the next few days.
سموٹ: دکان کے تالے توڑ کر دو لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی و قیمتی اشیاء چوری
Shop in Smot Robbed at Night; Cash and Valuables Worth Over Two Lakhs Stole
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –10،جون، 2025) —عبد الباسط سکنہ سموٹ نے ون فائیو پر اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں اس کی دکان کے تالے توڑ کر ڈیڈھ لاکھ روپے کی نقدی ،پچیس ہزار روپے مالیت کے ہار، بیس ہزار روپے مالیت کے کپڑے اور دیگر اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں
Eid-ul-Adha Celebrated with Religious Zeal in Kallar Syedan
کلر سیداں میں عیدالاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –10،جون، 2025) —ملک بھر کی طرح کلرسیداں میں بھی عیدالاضحی پورے مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی جامعہ مسجد غوثیہ معصومیہ،سنہری مسجد،مسجد سیداں،مسجد شیخاں،نوشاہی مسجد،نور مسجد،مسجد فیضان مدینہ کلرسیداں میں نمازعید کے بڑے اجتماعات ہوئے چوآخالصہ میں دارالعلوم انوار القران،جامعہ مسجد صدیق اکبر،جامعہ مسجد حنفیہ،جامعہ مسجد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ چوآخالصہ میں نمازعید کے بڑے اجتماعات ہوئے،چوکپنڈوری،شاہ باغ،پیرگراٹہ سیداں،چنام،دھمالی،بھلاکھر،دوبیرن کلاں،منیاندہ،سکرانہ،بناہل وغیرہ میں بھی نمازعید کے اجتماعات ہوئے۔ہزاروں افراد نے جانور قربانی کرکے سنت ابراہیمی ادا کی علمائے کرام نے عید کے اجتماعات میں فلسفہ قربانی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس قربانی کی ابتدا حضرت ابرہیم علیہ السلام نے کی تھی اس کی انتہا نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام نے جانوں کا نذرانہ دے کر کی، عید سے ایک رات قبل جنوبی پنجاب سے مویشی بھاری تعداد میں راولپنڈی ریجن کے مختلف قصبات اور چھوٹے شہروں میں آنے سے قربانی کے جانوروں کے نرخ ایک دم گر گئے،عید سے قبل قربانی کے کئی مویشی گھروں کے باہر بھی چوری بھی کر لیئے گئے
Eid-ul-Adha Cleanliness Drive in Kallar Syedan: Over 800 Tons of Waste Disposed Under CM Maryam Nawaz’s Vision
کلر سیداں میں عیدالاضحی صفائی مہم، وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے تحت 800 ٹن آلائشیں تلف
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –10،جون، 2025) —وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آپریشن منیجر انوار حسین کاکڑ تحصیل کلرسیداں،اسٹنٹ منیجر آپریشن کلرسیداں عمران امین خٹک کی نگرانی میں 240 ورکرز۔سینٹری سپروائزرز۔ اور دیگر سٹاف کے ہمراہ عید الاضحی کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے خصوصی اقدامات کئے گئے تمام مساجد کے راستوں کو صاف کرنے کے بعد چونا ڈالا گیا مختلف مقامات سے آلائشیں اٹھانے کے لیے تمام علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں جبکہ کلرسیداں شہر اور اس کے علاوہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے تمام گھروں کو آلائشیں رکھنے کے لیے 27ہزار خصوصی شاپر بیگز مفت مہیا کئے گئے تھے اور شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ قربانی کی آلائشوں کو کھلے مقامات پر پھینکنے کی بجائے کمپنی کی جانب سے فراہم کئے گئے خصوصی بیگرز میں رکھیں ہمارا عملہ خود اٹھا کر لے جائے گا۔اس کے علاوہ شہری ہمارے کوڑے دانوں کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی کے مطابق عید الاضحی صفائی آپریشن عید کے تین ایام میں ایم سی کلرسیداں سے 500 سو ٹن سے زائد اور مجموعی طور پر تحصیل کلرسیداں سے 800 سو ٹن آلائشیں تلف کی گئیں اس موقع پر اسسٹنٹ منیجر آپریشن امین خٹک نے تمام سپروائزر اور ورکروں کو عید الاضحی کے تینوں دن ڈیوٹی سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عملے نے جسں طرح اپنی اپنی ڈیوٹی ایریاز میں ادا کی وہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کو فوری حل کیا گیا اور آلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہر اور یونین کونسل کی سطح پر صفائی ستھرائی کے بعد عید الاضحی کے تینوں دن 800 بوری چونا ڈالا گیا۔تاکہ شہر بھر خوبصورت نظر آئیں۔
Collective Sacrifice Organized by Jamia Uloom-e-Islamia Chakiala; Meat Distributed Among the Needy
امعہ علوم اسلامیہ چکیالہ کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی، گوشت مستحقین میں تقسیم
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –10،جون، 2025) —جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کے زیر اھتمام گُزشتہ سالوں اس سال بھی اجتماعی قربانی کا اھتمام کیاگیا قربانی کمیٹی کے سربراہ حافظ عنائیت اللہ چکیالوی کی نگرانی میں ارکان حاجی محمد افضل ،حسن رضااورماسٹر محمد تنویر مختار کے مطابق اس سال 43بڑے جانوروں۔4 چھوٹے جانوروں کی قربانی کی گئی اور گوشت قرب وجوار کے مستحق افراد میں تقسیم کیاگیا جسےمعززین اورعمائدین علاقہ نے قابل تقلید عمل قرار دیتے ہوئے تحسین کی نگاھوں سے دیکھاھے۔مہتمم اعلی جامعہ مولانا احسان اللہ چکیالوی نے اجتماعی قربانی کے کام کو احسن طریقے سے سرانجام دینے پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔