10 June 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Historic Eid-ul-Adha Cleanliness Operation in Kahuta Under CM Maryam Nawaz’s “Suthra Punjab” Program

کہوٹہ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے "ستھرا پنجاب" پروگرام کے تحت تاریخی صفائی مہم مکمل

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،10,جون2025) –وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کہوٹہ (RWMC) کا کہوٹہ میں عیدالاضحی پر مثالی و تاریخی صفائی آپریشن۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، چیف میونسپل آفیسرکہوٹہ مخدوم بلال نے عیدالاضحی کے مسلسل تین دن تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلز اور دیہاتوں سمیت کہوٹہ شہر کا دورہ کیا۔جبکہ صفائی آپریشن کی نگرانی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایریا انچارج ماجد ستی، اسسٹنٹ مینیجر حسن ستی، منیجر سی ٹی ڈی ایس وقار کیانی، اسسٹنٹ منیجر ندیم شاید، اور ایریا انسپکٹر محمد نازک نے کی۔کولیکشن پوائنٹس کی نگرانی جنرل سینیٹری سپروائزر میونسپل کمیٹی کہوٹہ طالب حسین بھٹی، سپروائزر ندیم
اختر، عتیق الرحمن، حیدر، اور محمد منور نے انجام دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ”ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) نے تحصیل کہوٹہ میں عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کا مثالی آپریشن مکمل کر لیا۔ تین روزہ خصوصی آپریشن کے دوران 280 ورکرز نے تحصیل و سٹی میں کام کیا۔ تفصیل کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر کہوٹہ شہر اور تحصیل کہوٹہ میں شاندار صفائی کرانے پر کہوٹہ کے شہریوں، تاجروں، سیاسی وسماجی شخصیات صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران کہوٹہ و چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف، سابق صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، صدر انجمن تاجرا ن کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کہوٹہ حاجی ملک غلام نبی، صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل تحصیل کہوٹہ عمران ضمیر، رہنما جماعت اسلامی و جنرل سیکرٹری دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ سردار مسعود رہنما عوامی ایکشن کمیٹی، پروفیسر آصف کھٹڑ، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، عاصی جنجوعہ، رومان سعید اور دیگر معززین نے اپنے ایک بیان میں بہترین صفائی انتظامات پر انتظامیہ کہوٹہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تحصیل کہوٹہ کی 11 یونین کونسلز میں 88 ورکرز نے 22 سوزوکی گاڑیوں،جبکہ کہوٹہ شہر کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کرکے ہرسیکٹر کا الگ الگ انچارج سپروائزر لگایاگیا۔کہوٹہ شہر میں 150 ورکرز نے 40 گاڑیوں اور ایکسویٹر مشینوں۔ ٹریکٹرز،سوزوکیوں، ڈمپرزکے ساتھ کام کیا۔ 800 ٹن (8ہزار کلو گرام) سے زائد قربانی کی آلائشیں جمع کر کے محفوظ طریقے سے تلف کی گئیں۔ جبکہ 30ہزار ویسٹ بیگز تقسیم کیئے گئے۔ اور 220لٹر
فنائل جبکہ 110لٹر عرق گلاب اور 8ہزار کلو چونا کا استعمال کیا گیا۔ عید کے پہلے دن 337 ٹن جبکہ دوسرے دن 289 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ اس صفائی مہم کے دوران کہوٹہ کی تمام یونین کونسلوں میں خصوصی کیمپس قائم کیے گئے، جہاں ویسٹ بیگز تقسیم کیے گئے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا۔شہر بھر میں گلیوں، عیدگاہوں، قربان گاہوں اور بازاروں کی صفائی کے بعد چونے اور فنائل کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔ جبکہ موبائل ٹیموں نے دیہی علاقوں میں گھر گھر جا کر آلائشیں جمع کیں۔صفائی آپریشن کی نگرانی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایریا انچارج ماجد ستی، اسسٹنٹ منیجر حسن ستی، منیجر سی ٹی ڈی ایس وقار کیانی، اسسٹنٹ منیجر ندیم شاید، اور ایریا انسپکٹر محمد نازک نے کی۔کولیکشن پوائنٹس کی نگرانی جنرل سینیٹری سپروائزر میونسپل کمیٹی کہوٹہ طالب حسین بھٹی، سپروائزر ندیم اختر، عتیق الرحمن، حیدر، اور محمد منور نے انجام دی۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر احمد مخدوم بلال نے مختلف یونین کونسلز اور کولیکشن پوائنٹس کا دورہ کیا۔ صفائی عملے کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے نے عیدالاضحی کے تینوں دن متحرک رہ کر کہوٹہ شہر کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔تحصیل کہوٹہ کی 11 یونین کونسلز میں 88 ورکرز نے 22 سوزوکی گاڑیوں،جبکہ کہوٹہ شہر کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کرکے ہرسیکٹر کا انچارج سپروائزر لگایاگیا۔ 150ورکرز نے 40 گاڑیوں اور ایکسویٹر مشینوں۔ ٹریکٹرز کے ساتھ کام کیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – June 10, 2025): Under the vision of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz and the “Suthra Punjab” initiative, the Rawalpindi Waste Management Company (RWMC) conducted a historic and exemplary Eid-ul-Adha cleanliness operation in Kahuta. Assistant Commissioner Ayusha Zafar and Chief Municipal Officer Makhdoom Bilal visited all union councils, villages, and Kahuta city over the three days of Eid to oversee the progress.

The cleanliness operation was closely supervised by RWMC officials including Area Incharge Majid Satti, Assistant Managers Hassan Satti and Nadeem Shahid, Manager CTDS Waqar Kayani, and Area Inspector Muhammad Nazuk. Collection points were monitored by General Sanitary Supervisor Talib Hussain Bhatti and Supervisors Nadeem Akhtar, Atiq-ur-Rehman, Haider, and Muhammad Munawar.

Over 280 workers participated in the operation across the tehsil. In Kahuta city, 150 workers operated 40 vehicles, including excavators, tractors, Suzuki pickups, and dumpers. A total of over 800 tons of sacrificial waste was collected and safely disposed of. In the 11 union councils of Kahuta Tehsil, 88 workers used 22 Suzuki vehicles for efficient coverage.

The administration distributed 30,000 waste bags and used 220 liters of phenyl, 110 liters of rosewater, and 8,000 kg of lime for disinfection and cleanliness. On the first day of Eid, 337 tons of waste was collected, followed by 289 tons on the second day.

Special camps were set up in all union councils for distributing waste bags and addressing public complaints promptly. Streets, Eid prayer grounds, and marketplaces were cleaned and disinfected. Mobile teams also collected waste door-to-door in rural areas.

Local residents, traders, and political and social leaders—including Dr. Arif Qureshi, Haji Malik Abdul Rauf, Raja Saeed Ahmed Advocate, Raja Imtiaz Alam, Haji Malik Ghulam Nabi, Imran Zamir, Sardar Masood, Professor Asif Khattar, Malik Munir Awan, Asii Janjua, and Roman Saeed—praised the administration for outstanding cleanliness arrangements.

On the special directives of the Commissioner and Deputy Commissioner of Rawalpindi, Assistant Commissioner Ayusha Zafar and Chief Officer Makhdoom Bilal visited union councils and collection points, appreciating the efforts of the sanitation teams. RWMC staff played a pivotal role in keeping Kahuta city clean and hygienic throughout the three days of Eid.

ہوٹہ میں عیدالاضحی پر مثالی صفائی و سکیورٹی انتظامات، عوام کی جانب سے زبردست خراج تحسین

Unprecedented Eid-ul-Adha Cleanliness and Security Arrangements in Kahuta Earn Public Praise

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10جون2025)
عیدالالضحی کے موقع پر کہوٹہ کی تاریخ میں سب سے بہترین صفائی اور سیکورٹی کے انتظامات پروزیر اعلیٰ پنجاب،ڈی سی راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، ڈی ایس پی کہوٹہ،سی او کہوٹہ اور آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے کا شکریہ ادا کر تے ہیں، ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کے معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر جو صفائی اس بار دیکھنے کو ملی کہوٹہ کی تاریخ میں اس سے پہلے اس کی تاریخ نہیں ملتی تمام مساجد کے باہر چونا، صفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ آلائشیں اٹھانے کا بہت بہترین انتظام تھا انتظامیہ والے خو د گھر گھر جا کر صفائی کا کام کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرع سیکورٹی کے بھی بہترین انتظامات تھے ڈی ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او کہوٹہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں نے بھی بہت اچھی ڈیوٹی سر انجام دی انہوں نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر صفائی اور سیکورٹی کے بہترین کے انتظامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب،ڈی سی راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، ڈی ایس پی کہوٹہ،سی او کہوٹہ اور آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔

Eid-ul-Adha Celebrated with Religious Fervor in Kahuta; RWMC Praised for Historic Cleanliness Measures


کہوٹہ میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی، آر ڈبلیو ایم سی کے تاریخی صفائی انتظامات کو عوام کی بھرپور پذیرائی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10جون2025)
ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی عیدالالضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ نے صفائی (تاریخی)کے بہترین انتظامات کیے عوام نے خوب سراہا عیدقربان پر جہاں مویشی مہنگے داموں فروخت کیے گے وہاں دیگر اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں حیرت انگیز(کمی) دیکھنے میں آئی کر ٹماٹر ادرک پیاز لہسن دھنیاں وغیرہ سستے داموں فروخت جبکہ سنت ابراہیم ادا کرنے والوں نے قصابوں کو بھی خوب پیسے بٹورے عیدالاضحٰی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایویشہ ظفر اورچیف آفیسر ایم سی کہوٹہ مخدوم احمد بلال کی خصوصی ہدایت پر، انچارج آر ڈبلیو ایم سی نے کہوٹہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں گندگی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے جہاں پورے شہر میں بڑے بڑے بیگ تقسیم کیے وہی سی او آفس اور ٹاون کمیٹی میں کنٹرول روم بھی قائم کیے گے جو چوبیس گھنٹے عوام کی شکایات سنتے اور اسکا ازالہ کرتے رہے سپروائزر عطیق الرحمن، سینٹری سپروائزر طالب بھٹی دیگر سینٹری ورکرز نے احسن انداز میں اپنی ڈیوٹی ادا کی شہریوں عوام علاقہ نے آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button