DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: SSP Investigation Visits Crime Scene in Jatli on CPO’s Orders, Two Suspects Detained
جاتلی میں واردات کی جگہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا دورہ، دو مشتبہ افراد زیرِ حراست

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کوم، 10, جون 2025):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن کا جاتلی کے علاقے میں جائے وقوعہ کا دورہ ,ایس پی صدر ،اے ایس پی گوجرخان، ایس ایچ او جاتلی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مقتولین کے لواحقین سے ملیں، جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد حاصل کئے گئے ہیں، ایس ایس پی انویسٹیگیشن دستیاب شواہد کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، ایس ایس پی انویسٹیگیشن واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ایس ایس پی انویسٹیگیشن دو مشتبہ افراد کو تحویل میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے، ایس ایس پی انویسٹیگیشن واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ایس ایس پی انویسٹیگیشن
گوجرخان جاتلی کے علاقے درکالی سیداں میں تہرے قتل کی سنگین واردات میں باپ اور اسکے دو بیٹوں کو قتل کر دیا گیا، آتشیں اسلحہ سے لیس سفاک ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے مشتاق شاہ انکے دو بیٹوں عمران شاہ اور رضوان شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیز ذرائع کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔




