Kallar Syedan; Training Workshop on Dengue Diagnosis Held in Kallar Syedan
کلر سیداں میں ڈینگی کی تشخیص کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
Ikram Ul Haq Qureshi1 day ago
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – –04،جون، 2025) —محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کے زیر اہتمام ڈینگی کی درست تشخیص کےلئے کلر سیداں میں ایک روزہ اینٹمالوجسٹس اور ڈینگی ماسٹر ٹریننرز کےلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن راولپنڈی ڈاکٹر محمد رفیق ڈاکٹر سجاد احمد (ڈی سی آئی پی اینڈ سی پی )نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کی ممکنہ روک تھام تحفظ اور معیاری علاج سے اس بیماری کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔حکومت ڈینگی کیخلاف مسلسل سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ۔ ڈینگی کے مریضوں کی بروقت علاج اور مسلسل فالو آپ و دیکھ بھال اموات اور پیچیدگیوں کو روکنے کےلئے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن معالجین کی تربیت اور معیاری علاج کے انتظامات و بندوبست کو یقینی بنانے کے علاوہ شعور آگائی بھی اجاگر کر رہا ہے تربیتی سیشن میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم, ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین اور اینٹمالوجسٹ غلام احمد سنبل بھی شریک ہوئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 4, 2025) — A one-day training workshop for entomologists and dengue master trainers was organised in Kallar Syedan under the supervision of the Punjab Primary and Secondary Healthcare Commission. The session aimed to improve accurate diagnosis and response to dengue.
The event was attended by the Deputy Director of Punjab Healthcare Commission Rawalpindi, Dr. Muhammad Rafiq, and Dr. Sajjad Ahmed (DCIP & CP) as chief guests. Addressing the participants, they emphasised that timely prevention, protection, and quality treatment are essential to eliminating dengue. They noted that the government remains fully committed to combating the disease.
They further stated that timely treatment, continuous follow-up, and patient care are critical to preventing dengue-related complications and fatalities. The Punjab Healthcare Commission is not only ensuring proper training of medical professionals and quality healthcare arrangements but is also actively promoting public awareness.
Among other notable attendees were Deputy District Health Officer Dr. Farhat Ibrahim, MS Dr. Abida Parveen, and entomologist Ghulam Ahmad Sunbal.
کلر سیداں میں تین غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف مقدمات درج
Cases Filed Against Three Illegal Petrol Agencies in Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – –04،جون، 2025) — محکمہ سول ڈیفنس نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے تین غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف مقدمات درج کروا دہئے، تھانہ کلرسیداں پولیس اسٹیشن میں ارسال کئے گئے استغاثوں کے مطابق منی پٹرول پمپ چلانے پر ملزم عادل، دوبیرن روڈ کلر سیداں میں یاسر لطیف جبکہ پنڈ بینسو روڈ دوبیرن کلاں میں عزیز الرحمان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں ۔
Sambarial By-Election Proves PML-N Is Punjab’s Leading Political Party, Says Chaudhry Ikhlaq Hussain
سمبڑیال الیکشن نے ثابت کر دیا مسلم لیگ ن پنجاب کی سب سے بڑی جماعت ہے، چوہدری اخلاق حسین
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – –04،جون، 2025) —مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جسے ماضی میں دیوار سے لگانے کے لیے الیکٹیبل کو جہازوں میں بھر بھر کر لایا گیا اور زبردستی پی ٹی آئی کا حصہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ سمبڑیال کے الیکشن مخالفین کے لیئے نوشتہ دیوار ہیں پنجاب کے عوام وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی پالیسیوں سے مکمل طور پر متفق ہیں جس کا عملی اظہار سیالکوٹ کے لوگوں نے ضمنی الیکشن میں کیا مخالفین نے صرف سرکاری چھتری میں ہی کامیابی اپنے نام کی جبکہ مسلم لیگ ن پنجاب کی سب سے بڑی نمائندہ سیاسی جماعت ہے
Famous Bull “King of Kallar Syedan” Draws Crowds, Ready for Eid Sacrifice
کلر سیداں کے مشہور بیل “کنگ آف کلر سیداں” کی دھوم، عید قربان کے لیے تیار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – –04،جون، 2025) —کلرسیداں کے معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی اور سعید احمد بھٹی کے پالتو بیل کنگ آف کلرسیداں کی دھوم،زندہ حالت میں وزن ساڑھے اٹھائیس من ہے جس کی عمر تین برس ہے عید کے موقع پر قربانی کے لیئے تیار ہے۔دوردراز سے لوگ اسے دیکھنے آ رہے ہیں ۔
Chaudhry Saqib Hussain Passes Away; Funeral Prayer Held in Dhok Aheer,Takal, UC Choa Khalsa
چوہدری ثاقب حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ یوسی چوآخالصہ کے موضع ٹکال کی ڈھوک آہیر میں ادا کی گئی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – –04،جون، 2025) —برطانیہ میں مقیم چوہدری سجاد حسین کے والد محترم اور یوسی چوآخالصہ کے سرگرم سماجی کارکن چوہدری ثاقب حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ یوسی چوآخالصہ کے موضع ٹکال کی ڈھوک آہیر میں ادا کی گئی جس میں مولانا محمد اقبال قریشی،باںو ظفر اقبال،جہانگیر افضل ہاشمی،ماسٹر منظور کیانی،ماسٹر راجہ ساجد حسین،مسعود احمد بھٹی،چوہدری امتیاز حسین،چیف مہربان حسین،مسعود مندری،راجہ محمود الحسن،دلشاد حسین زرگر،چوہدری وارث،بابو نور الٰہی نوری،راجہ محمد ارشاد،وسیم بٹ،ارسلان رؤف بٹ،بابو راجہ محمد عجائب،چوہدری وقاص، غلام فرید ناز،محمد ریاض، چوہدری فیصل،جاوید اقبال، ٹھیکیدار محمد ظہیر،راجہ محمد ارشاد و دیگر نے شرکت کی
Mother of Renowned Scholar Col. (R) Talat Shabbir and Brig. Azmat Shabbir Passes Away; Funeral Held in Takal, Choa Khalsa
معروف اسکالر کرنل (ر) طلعت شبیر اور بریگیڈیئر عظمت شبیر کی والدہ انتقال کر گئیں، نمازِ جنازہ ٹکال میں ادا کی گئی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – –04،جون، 2025) —معروف اسکالر کالم نگار ریٹائرڈ کرنل ڈاکٹر طلعت شبیر اور بریگیڈیئر عظمت شبیر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ یوسی چوآ خالصہ کے موضع ٹکال میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی،محمد ظریف راجا،مالک داد بھٹی،ماسٹر راجہ ساجد،چوہدری امتیاز حسین،صوبیدار میجر عبدالرزاق،چیف مہربان حسین،بشیر احمد مغلجنرل چراغ حیدر،جنرل اسد چیمہ،سہیل محمود سابق سیکریٹری خارجہ کے علاؤہ فوجی حکام اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔
Free Medical Camp to Be Held at Madrassa Fazal Al-Uloom Pehar Hali from June 10 to 12
مدرسہ فضل العلوم پہر حالی میں 10 تا 12 جون فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد