Kallar Syedan: Raja Abdullah Sarwar Visits Kallar Syedan, Vows Development and Tourism Boost
راجہ عبداللہ سرور کا دورہ کلر سیداں، ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ کا اعلان
Ikram Ul Haq Qureshi2 days ago
www.pothwar.com/ THQ Hospital, Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –03،جون، 2025) —وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ کے بھائی راجہ عبداللہ سرور کا دورہِ کلرسیداں،دریائے جہلم کے کنارے دھانگلی کا بھی دورہِ کیا۔ بھٹھی، دوبیرن کلاں اور تھوہا خالصہ بھی گئے، مسلم لیگی رہنما راجہ ندیم احمد،بیرسٹر احمد صغیر راجہ،شیخ سلیمان شمسی،راجہ اویس بھی اس موقع پر موجود تھے راجہ عبداللہ سرور نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں کلرسیداں سہر فہرست ہے یہ وفاکرنے والوں کی سرزمین ہے یہاں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے کلرسیداں میں پاسپورٹ دفتر کے قیام کے لیئے کوششیں جاری ہیں جلد عوام کو خوشخبری سنائیں گے ٹی چوک سے کلرسیداں تک الیکٹرک بسیں چلانے کے لیئے بھی زمہ داران سے رابطوں میں ہیں یہاں دھانگلی کو خوبصورت تفریحی مقام بنانے کا بھی جائزہ لیں گے جس سے سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہو گا شیخ سلیمان شمسی نے دھانگلی سے منگلا تک بوٹ سروس کے اجرا کا مطالبہ کیا جس سے عوام رابطے میں باالعموم اور دریا جہلم کے دونوں کناروں پر آباد لوگوں کو جدید سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔اس سے قبل انہوں نے بھٹھی جا کر راجہ ندیم احمد کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی،دوبیرن کلاں جا کر محمد شبیر خاں سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور تھوہا خالصہ میں راجہ شعبان سے بھی اظہار تعزیت کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – June 3, 2025) — Raja Abdullah Sarwar, brother of Federal Parliamentary Secretary Raja Usama, visited Kallar Syedan, including a stop at the scenic Dhangali area along the banks of the River Jhelum. He also visited Dhok Bhathi, Doberan Kallan, and Thoha Khalsa.
Prominent PML-N leaders, including Raja Nadeem Ahmed, Barrister Ahmad Saghir Raja, Sheikh Suleman Shamsi, and Raja Owais, accompanied him during the visit.
Speaking to local residents, Raja Abdullah Sarwar stated, “Kallar Syedan remains a top priority for us. This is a land of loyalty, and we are committed to resolving its issues on a priority basis.” He announced ongoing efforts to establish a passport office in the area, promising good news for the public soon.
He also revealed discussions with relevant authorities about launching electric buses from T-Chowk to Kallar Syedan to improve local transport. Furthermore, a plan to develop Dhangali as a tourist destination is under review, aimed at promoting tourism.
Sheikh Suleman Shamsi proposed launching a boat service from Dhangali to Mangla, which would not only enhance connectivity but also provide modern travel facilities to the communities residing on both sides of the River Jhelum.
Earlier, Raja Abdullah Sarwar visited Bhathi to congratulate Raja Nadeem Ahmed on the birth of his daughter, offered condolences to Muhammad Shabbir Khan in Doberan Kallan on the passing of his sister, and also expressed sympathy to Raja Shaban in Thoha Khalsa.
اساتذہ کا احتجاج کامیاب، قاضی عمران کی قیادت میں پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی مکمل طور پر بحال
Teachers’ Protest Succeeds: Qazi Imran’s Leadership Restored in Punjab Teachers Union Rawalpindi
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –03،جون، 2025) —ضلع راولپنڈی کے اساتذہ کا احتجاج رنگ لے آیا پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کو افسران کی منشا کے مطابق بنانے کے لیئے انتظامی چھتری میں قائم پنجاب ٹیچرز یونین کو مسترد کر کے قاضی محمد عمران کی منتخب قیادت میں پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا۔ حالیہ انتخابات کے دوران پیش آ نے والی صورتحال کی وجہ سے اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی کو مدنظر رکھتے ہوۓ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سینئر عمائدین نے ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ضلع پھر کے مرد و خواتین اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس میں اساتذہ کے مختلف کیڈرز کی تنظیموں بشمول ایپکا کے قائدین نے شرکت کی پنجاب ٹیچر یونین عباسی گروپ کے جانشین راجہ اورنگزیب دھنیال نے چودھری صغیر عالم اور ملک صابر اور ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں سیتعلق رکھنے والے یونین راہنماؤں اورحلقہ صدور کی بھاری اکثریت کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کی روشنی میں فیصلہ کیا کہ پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی کے صدر قاضی محمد عمران اور انکی مجلسِ عاملہ کی تحلیل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ہوئے 14 اپریل کی سابقہ پوزیشن پر بحال کردیااس کے بعد مہمان خصوصی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے ڈسٹرکٹ باڈی کاحلف لیاانہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ قاضی محمد عمران اور انکی مجلسِ عاملہ اصل میں پنجاب ٹیچر یونین ہے اور میں اس کے ساتھ ہوں ہم ملکر اساتذہ کے حقوق ان کو دلوانے کی کوشش کریں گیمیں پہلے بھی پنجاب اسمبلی میں اساتذہ کرام کے حقوق کے لیے آواز اٹھا چکا ہوں مشاورتی اجلاس میں دیگر شرکاء میں شامل سینئر رہنما ملک صابرچودھری صغیر عالم،راجہ نصر اللہ چودھری ظفر،فرمان عباسی چودھری مبشر،راجہ آ فتاب فداحسین شاہ،راجہ طارق محمود,عظمت عباسی،ضلع مری سے ناظم ستی,ارشد عباسی پروفیسر اشفاق کلیم عباسی صاحب اور دیگر سینئر راہنماؤں کے علاؤہ چودھری اعظم پرویز نے گوجر خان سے خصوصی شرکت کی
Kallar Syedan Student Injured in Khuzdar Terror Attack Shifted to MH Rawalpindi
خضدار دہشت گرد حملے میں زخمی کلر سیداں کے طالبعلم رافع سلیم کو ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –03،جون، 2025) — بلوچستان کے علاقے خضدار میں دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے کلر سیداں کے 12 سالہ کلاس ہفتم کے طالب علم رافع سلیم کو سی ایم ایچ کوئٹہ سے ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل دہشت گردی کے حملے میں زخمی ہونے والی رافع سلیم کی دو بہنیں 17 سالہ میٹرک کی علیشا سلیم اور15 سالہ کلاس ہشتم کی سحرش سلیم شہید ہو گئی تھیں،رافع سلیم زخمیوں میں شامل تھا جسے تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تھا جس کی حالت میں بہتری آنے پر اسے مزید علاج کیلئے ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
AC Kallar Syedan Unveils Special Sanitation Plan for Eid ul Adha
عید الاضحیٰ پر صفائی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کا خصوصی پلان تیار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –03،جون، 2025) —اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کلرسیداں شہر میں صفائی اور آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی پلان تیار کر لیا ہے۔عیدکی چھٹیوں کے دوران شہر کو زیرو ویسٹ پر رکھنے کے لیئے جدید مشینری کا استعمال کیا جائے گا۔تمام یو سیز سیکرٹریزصاحبان اور آرڈبلیو ایم سی کلرسیداں کو متحرک رہنے کی ہدایات کی گئی ہے انہوں نے یہ اقدامات گزشتہ روز ان کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں کئے جس میں منیجر آرڈبلیو ایم سی عمران امین خٹک اور منیجرانوار حسین کاکڑ کے علاؤہ تمام یوسیز کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی تھی۔اس موقع پر منیجرعمران امین خٹک نے اے سی کو بتایا کہ انہوں نے گلی محلوں سے آلائشیں جمع کرنے کے لئے کلیکشن پوائنٹس اور ٹرانسفر سٹیشن قائم کر دہئے ہیں جہاں سے جدید مشینری اور گاڑیوں کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائی جائیں گی جبکہ صفائی اپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے گلی محلوں اور شاہراؤں پر خصوصی کینٹینرز رکھوائے گئے ہیں۔