02 June 2025DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Ex Councillor Haji Liaqut Hussain Of UC Choa Khalsa Passes Away in Bradford

انگلینڈ کے شہر بریڈفورڈ میں مقیم (یو سی چوآ خالصہ موضع ٹکال) سابق کونسلر حاجی لیاقت حسین رضائے الٰہی سے وفات پا گئے

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ – 2 جون 2025):بریڈفورڈ میں مقیم کاروباری شخصیت حسیب لیاقت کے والد محترم حاجی لیاقت حسین رضائے الٰہی سے وفات پا گئے

بریڈفورڈ میں مقیم ممتاز کاروباری شخصیت حسیب لیاقت کے والد محترم سابق کونسلر حاجی لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم ایک باوقار، خوش اخلاق اور سماجی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

مرحوم حاجی لیاقت حسین، حاجی شوکت حسین اور محمد بشیر کے بھائی تھے۔ ان کا تعلق پاکستان کے علاقے یونین کونسل چوآ خالصہ، موضع ٹکال سے تھا۔ ان کا خاندان طویل عرصے سے مقامی اور اوورسیز کمیونٹی میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ اور فاتحہ خوانی بریڈفورڈ کی مدنی جامع مسجد، کلنگ ہال روڈ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کے اہل خانہ نے تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور کمیونٹی کے افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ نماز جنازہ میں شرکت فرما کر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کریں۔

London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja – June 02, 2025): Haji Liaqut Hussain Father of Businessman Haseeb Liaqat (Resident of Bradford, Originally from Union Council Choa Khalsa, Moza Takal) Passes Away in the UK

In a sad turn of events, the father of prominent businessman Haseeb Liaqat,  Haji Liaqut Hussain, has passed away in Bradford. The late Haji Liaqut Hussain was the brother of former councillor Haji Shaukat Hussain and Muhammad Bashir. Originally from Union Council Choa Khalsa, Moza Takal, the family has been a well-respected part of the local and overseas community for many years.

His funeral prayers (Namaz-e-Janaza) and Quran recitation (Fateha Khawani) will be held at Madni Jamia Masjid, Killinghall Road, Bradford. The family has requested friends, relatives, and members of the community to attend and offer their prayers for the departed soul.

سلاؤ میں پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یومِ تکبیر کی پُروقار تقریب

Youm-e-Takbeer Commemorated at Pakistan Welfare Association, Slough

سلاؤ۔یوکے (پوٹھوار ڈاٹ کام– 2 0,جون 2025): پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ انگلینڈ میں یوم تکبیر کی تقریب منعقد ہوئی۔ ہائی سٹریٹ سلاؤ انگلینڈ یوکے میں واقع پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد شبیر راجہ آف چوآ خالصہ کے آفس میں اٹھائیس 28 مئی دو ہزار پچیس 2025 بروز بدھ کو یوم تکبیر کے حوالے سے ایک پُروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ کے صدر محمد شبیر راجہ نے کی۔ تقریب میں سابق میئر آف سلاؤ راشد جاوید بٹ، لندن سے تشریف لائے ذوالفقار علی بھٹو، نعت خواں رانا ارشد سہروردی، نعت خواں خالد محمود، ڈاکٹر محمد الیاس، محمد یوسف راجپوت، ماجد بٹ، شیخ فیاض، راجہ اللہ دِتہ خان، حاجی صوفی محمد صابر چوہدری، الحاج محمد عارف، حاجی راجہ حق نواز خان، راجہ محمد یاسین، مالک حسین، طارق علی، رانا ناصر محمود، رضوان شیخ، محمد علی، محمد رفیق، ساجد جنجوعہ، محمد اختر اور زمبابوے سے آبائی تعلق رکھنے والی بزرگ ولنٹیئر خاتون محترمہ مارگریٹ چِرکینی و دیگر شریک تھے۔ یوم تکبیر کی سالانہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ رانا ارشد سہروردی اور خالد محمود نے بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت رسول مقبول پیش کی۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے کے ستائیس برس مکمل ہونے پر صدر پی ڈبلیو اے سلاؤ محمد شبیر راجہ نے اپنے خطاب میں قوم کو مبارکباد پیش کی۔ یوم تکبیر ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے۔ جس دن پاکستان عالم اسلام کی پہلی جوہری قوت بن کر ابھرا۔ جبکہ دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے۔ اس موقع پر ہم پاکستان کے مایہ ناز جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جن کی انتھک محنت، قومی جذبہ، کوششوں اور کاؤشوں سے پاکستان ایٹمی قوت بنا اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا۔ بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے اٹھائیس 28 مئی انیس سو اٹھانوے 1998 کو چھ ایٹمی دھماکے کئے تھے۔ چاغی کے پہاڑ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن مُلک ہے۔ ہم دیگر کمیونٹیز کے ساتھ باہم مِل جُل کر رہتے ہیں۔ برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں ہمارا کردار ہے۔ بیرون مُلک ہم اپنے وطن عزیز پاکستان کے سفیر بھی ہیں۔ صبر و تحمل اور قوت برداشت کا مظاہرہ دنیا نے دیکھا۔ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں۔ اب بھی بھارت کےلئے موقع ہے کہ وہ کشمیر کا معاملہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرے۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلمانوں پر روا رکھے گئے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ کشمیر جنت نظیر کبھی ہو نہیں سکتی کُفر کی جاگیر۔ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے مظلوم، محکوم اور مجبور کشمیری عوام بھی بھارت کی غلامی سے آزاد ہو کر ہم سے آ ملیں گے۔ ہم کشمیر کی آزادی کےلئے انکی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اس موقع پر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کےلئے کام کرنے والوں کو سراہا گیا۔ جبکہ تمام فوت شدہ مرحومین کے ایصال ثواب، مغفرت اور اجر کےلئے دعا کی گئی۔ پاکستان کے دفاع کےلیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والی افواج پاکستان کے عزم، حوصلے، قومی جذبے اور بہادری پر انہیں سلام پیش کیا گیا۔ صدر محمد شبیر راجہ کی طرف سے تمام مہمانوں کےلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اسکے بعد چائے کا دور چلا۔ کھانے میں بہترین مرغ سالن ، گرما گرم تندوری روٹیاں اور میٹھےمیں حلوہ و دیگر لوازمات بھی موجود تھے۔ لذیذ اور عمدہ کھانا تمام مہمانوں نے سیر ہو کر کھایا۔ اور ربّ کا شکر ادا کیا۔ محمد شبیر راجہ کےلئے بھی خیر و برکت کی دعا کی گئی کہ جنہوں نے باہم مل بیٹھ کر دعوت کا اہتمام کیا۔ دفتر میں بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال، برصغیر کے مذہبی مصلح اور قومی راہنما سر سیّد احمد خان اور پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصاویر آویزاں تھیں۔ جبکہ پاکستان کا قومی پرچم اور کشمیر کا جھنڈا اپنی بہار دِکھا رہا تھا۔ طعام کے بعد دفتر کے عقب میں گارڈن میں باجماعت نماز ظہر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ امامت ماجد بٹ نے کی۔ دعا میں فلسطین اور کشمیر کی آزادی، پاکستان کی سلامتی، ترقی اورخوشحالی اور اُمت مسلمہ کی یکجہتی کےلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

Body Found in Search for Missing Asad Mahmood from Bradford

بریڈفورڈ کے لاپتہ نوجوان اسد محمود کی تلاش کے دوران لاش برآمد

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ – 2 جون 2025):بریڈفورڈ سے لاپتہ ہونے والے اسد محمود کی تلاش کے دوران پولیس کو ایک لاش ملی، شناخت کا عمل جاری

ویسٹ یارکشائر پولیس نے بریڈفورڈ سے لاپتہ ہونے والے نوجوان اسد محمود کی تلاش کے دوران ایک لاش برآمد کر لی ہے۔ یہ افسوسناک دریافت آج صبح ایک منظم سرچ آپریشن کے دوران عمل میں آئی، جس میں پولیس کے ساتھ مقامی رضاکاروں اور ایمرجنسی سروسز نے بھی حصہ لیا۔

اسد محمود چند روز قبل لاپتہ ہو گئے تھے، جس کے بعد مقامی کمیونٹی میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر ان کی بازیابی کے لیے اپیلیں گردش کرتی رہیں اور کئی افراد نے ازخود سرچ مہمات بھی ترتیب دیں۔

اگرچہ لاش کی باضابطہ شناخت تاحال مکمل نہیں ہوئی، پولیس نے اسد محمود کے اہلِ خانہ کو اطلاع دے دی ہے اور کہا ہے کہ برآمد شدہ لاش غالباً انہی کی ہو سکتی ہے۔ پولیس کے مطابق اس وقت موت کے حوالے سے کوئی مشتبہ پہلو سامنے نہیں آیا۔

ویسٹ یارکشائر پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا:
“ہم سمجھتے ہیں کہ یہ وقت اسد محمود کے خاندان اور دوستوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور انہیں تربیت یافتہ افسران کی جانب سے مکمل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔”

اس افسوسناک خبر کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کی بڑی تعداد نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اسد محمود کے لیے دعائیں کیں اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی لاش کی شناخت کا عمل مکمل ہو گا اور کورونر کی تفتیش اختتام کو پہنچے گی، مزید تفصیلات جاری کر دی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button