02 June 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Jamaat-e-Islami Holds Training Session, Emphasizes Implementation of Islamic System

جماعت اسلامی کا کلر سیداں میں تربیتی اجتماع، اسلامی نظام کے نفاذ پر زور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – –02،جون، 2025) —جماعت اسلامی این اے 51 حلقہ کہوٹہ اور کلرسیداں کی ایک روزہ تربیتی اجتماع قرطبہ مسجد کلرسیداں میں ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی،سیکرٹری جنرل محمد عثمان آکاش٫ امیر جماعت اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال ٫ امیر جماعت اسلامی کہوٹہ ابرار عباسی گروپ لیڈر حلقہ پی پی سات راجہ تنویر احمد، محمد توقیر اعوان ٫عبدالودودعامر، حاجی ابرار حسین،غلام حیدر، راجہ ضمیر الرحمن نے بھی خطاب کیا،جماعت اسلامی کے ضلعی صدر سید عارف شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی بنیادی دعوت یہی ہے کہ کبائر سے اجتناب اور فرائض کی پابندی کرتے ہوئے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر کامل ایمان لاتے ہوئے مکمل کا مکمل دین نافذ کرنے کی جدوجہد کی جائے اور جماعت اسلامی کا دستور واضح یہ کہتا ہے کہ یہ تحریک کسی خفیہ ذرائع کی بجائے آئین کے اندر رہتے ہوئے اسلامی نظام کی جدوجہد کریں، گے اور کھلم کھلا دعوت پیش کریں گے،ہر وہ شخص رکن جماعت بن سکتا ہے جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر کامل ایمان رکھتے ہوئے کبائر سے اجتناب کرے اور فرائض کی پابندی کرے اور طاغوت کی غلامی کو ٹھکرا کر اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنے کی جدوجہد کرنے کا عزم کرے،جماعت اسلامی تجدید و احیائے دین کی تحریک ہے جو عین انہی اصولوں کے ساتھ اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طے کیے تھے۔ہم عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے وہ آئیں اور اس پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi — June 2, 2025) — A one-day training session organised by Jamaat-e-Islami for NA-51 constituency of Kahuta and Kallar Syedan was held at Qurtuba Mosque in Kallar Syedan. The event was attended and addressed by key party figures including Ameer Jamaat-e-Islami Rawalpindi District Syed Arif Shirazi, General Secretary Muhammad Usman Aakash, Ameer Jamaat Kallar Syedan Javed Iqbal, Ameer Jamaat Kahuta Abrar Abbasi, PP-7 group leader Raja Tanveer Ahmed, Muhammad Taqeer Awan, Abdul Wadood Aamir, Haji Abrar Hussain, Ghulam Haider, and Raja Zamir ur Rehman.

Speaking at the session, Syed Arif Shirazi highlighted that the core message of Jamaat-e-Islami is to avoid major sins, fulfill religious obligations, and strive for the establishment of a complete Islamic system with full faith in Allah and His Messenger (PBUH). He emphasized that the party operates within the constitutional framework and advocates openly for the Islamic system, rejecting any covert or unconstitutional methods.

He stated that anyone who has complete faith in Allah and His Messenger (PBUH), avoids major sins, fulfills obligations, and commits to rejecting the domination of falsehood while striving to implement Allah’s system on Earth, can become a member of Jamaat-e-Islami.

He added that Jamaat-e-Islami is a movement for the revival and renewal of faith and is pursuing the establishment of an Islamic system based on the same principles set by the Prophet Muhammad (PBUH). Shirazi called upon the public to join Jamaat-e-Islami, asserting that it offers the only viable solution to their problems.

میری زندگی کا مقصد خدمت خلق اور تحفظ ختم نبوت ہے، خطیب حسین علی بادشاہ سرکار

My Life’s Purpose is Serving Humanity and Protecting Finality of Prophethood, Says Khateeb Hussain Ali Badshah Sarkar

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – –02،جون، 2025) —سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کہا کہ ہے کہ میری زندگی کا مقصد مخلوق خدا کی خدمت اور تحفظ ختم نبوت ہے اس کے علاؤہ میری کوئی خواہش ہی نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں اپنے آستانہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجبور بیمار بے کس افراد کی مدد اور انہیں سہارا مہیا کرنا معاشرے کے تمام افراد کی زمہ داری ہے شفا میں نہیں صرف اللہ تعالیٰ کی ذات دیتی ہے میرا کام خدا کے حضور ہاتھ بلند کرنا ہی ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین اور حاسدین کیا کہتے ہیں میں اس کا نوٹس ہی نہیں لیتا ملک کے طول و عرض سے لوگ یہاں تشریف لاتے ہیں یہ سبھی اپنی مرضی سے اپنے اخراجات خود برداشت کرکے یہاں تک پہنچتے ہیں شفا میں نہیں خداتعالی دیتا ہے میں دور نزدیک سے آنے والوں کی اپنی بساط کے مطابق خدمت کی پوری کوشش کرتا ہوں یہاں آستانے پر داخلے کے لیئے کوئی پرچی فیس نہیں تاہم ہر آنے والے چھوٹے بڑے کو خدا کی رضا سے مفت کھانے کی سہولت میسر ہے انہوں نے کہا کہ خیر و شر کی قوتوں میں لڑائی کوئی نئی بات نہیں مگر میرا کسی سے کوئی مقابلہ ہے نہ ہی کسی کو نیچا دکھانا چاہتا ہوں میں اس طرز پر سوچتا بھی نہیں انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد تحریک ختم نبوت پر پہرہ دینا ہے میں اس سے زرا بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتا میرے مخالفین کو تکلیف میری شف شف سے نہیں تحریک ختم نبوت سے ہے ختم نبوت ہماری ریڈ لائن تھی ہے اور رہے گی

Renowned Naat Khawan Ehsan-ul-Haq Chishti’s Mother Passes Away

معروف نعت خواں احسان الحق چشتی کی والدہ انتقال کر گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – –02،جون، 2025) —ملک کے معروف نعت خواں احسان الحق چشتی کی والدہ محترمہ اور مزدور رہنما عبدالصبور بھٹی کی ممانی صاحبہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ کلرسیداں اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں سید امتیاز حسین شاہ کاظمی،غلام محمد چشتی،مفتی محمد اکبر اویسی،مفتی زاہد یوسف، علامہ محمد اقبال قریشی، پروفیسر نثار الرحمان صدیقی،راجہ ازرم حمید سیالوی،سید حامد علی شاہ،راجہ صفدر کیانی،انیس چوہان،لالہ اکرام،ملک مناظر حسین، سید زبیر علی شاہ،ہارون کمال ہاشمی،راجہ سجاد سرور،شیخ حسن ریاض، حاجی اخلاق حسین، چوہدری زین العابدین عباس، محسن نوید سیٹھی،چوہدری ابرار حسین،شیخ حسن سرائیکی،عاطف اعجاز بٹ، سبیل چشتی، راجہ عبدالرووف،احسان الحق قریشی،چوہدری وقاص گجر،چوہدری عابد اللہ سیٹھی،محمد توقیر اعوان، عبدالروف چشتی،محمد جاوید چشتی، چوہدری تنویر شیرازی،چوہدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی، قاضی محمد عمران،محمد عقیل قریشی وارثی، اکرام الحق قریشی،صغیر بھولا،بابو راجہ محمد حنیف،چوہدری طارق تاج و دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – –02،جون، 2025) —دوبیرن کلاں کے سماجی رہنما محمد شبیر خان سابق سیکٹریٹری اطلاعات ال پاکستان ملٹری اکاونٹس ایمپلاہز ایسو سی ایشن سنٹرل باڈی راولپنڈی کی ھمشیرہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری، مرزا ارشاد حسین جرال ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ازاد جموں و کشمیر بریسٹر احمد صغیر راجہ راجہ شوکت حسین ایڈووکیٹ، چوھدری ایاز گجر ایڈووکیٹ، محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ،راجہ محمد تاج ایڈووکیٹ،راجہ ارسلان مشتاق ایڈووکیٹ، عبدالروف اعوان،راجہ طالب حسین، انسپکٹر راجہ سہیل صابر،راجہ محمد لطیف، میجر جاوید جنجوعہ، چوھدری وقاص گجر، ڈاکٹر ربنواز راجہ ظہیر بھٹی،راجہ ندیم احمد، امجد حسین بگھاروی، راجہ طارق محمود،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی نے دوبیرن کلاں جا کر محمد شبیر خاں سے ملاقات کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button