01 June 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Maryam Nawaz Health Clinic in Choha Khalsa Becomes Fully Operational

چوآ خالصہ میں مریم نواز ہیلتھ کلینک فعال، پہلی خاتون میڈیکل آفیسر تعینات

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –01،جون، 2025) — وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز ہیلتھ کلینک چوآ خالصہ کو باقاعدہ طور فعال کر کے پہلی خاتون میڈیکل آفیسر کو تعینات کر دیا گیا ہے جس کے بعد او پی ڈی میں مریضوں کے مفت میڈیکل معائنہ کیساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی بھی شروع ہو گئی ہے۔ او پی ڈی کے اوقات کار صبح 8 بجے سے شام چار بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔زچہ و بچہ اور گائنی سے متعلق بھی مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ادھر بنیادی مرکز صحت بھکڑال جسے نجی شعبے کے حوالے کیا گیا تھا میں گزشتہ روز سٹاف کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یاد رہے کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک حکومت پنجاب کے اس صحت عام پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔چوآ خالصہ جیسے دیہی علاقے میں اس کلینک کا قیام ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو خاص طور پر خواتین،بچوں اور ضعیفافراد کیلئے مفید ثابت ہو گا۔

Kallar Syedan, Choha Khalsa (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 1, 2025) — On the directive of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, the Maryam Nawaz Health Clinic in Choha Khalsa has been made fully operational with the appointment of its first female medical officer. Following this development, free medical checkups and medicine distribution have commenced at the outpatient department (OPD).

The clinic’s OPD will remain open from 8 AM to 4 PM daily. In addition to general healthcare services, free treatment is also being offered for maternal and gynecological issues.

Meanwhile, a farewell ceremony was held at the Basic Health Unit in Bhakral, which was recently handed over to the private sector, in honor of the outgoing staff.

The Maryam Nawaz Health Clinic is part of the Punjab Government’s broader healthcare initiative aimed at delivering free and quality healthcare services to remote and underprivileged areas. The establishment of such a clinic in a rural area like Choha Khalsa is a significant milestone and is expected to be especially beneficial for women, children, and the elderly.

کلر سیداں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں سنگین خطرہ، انتظامیہ کی پراسرار خاموشی

Illegal Fuel Agencies in Kallar Syedan Pose Major Safety Risk, Authorities Remain Silent

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –01،جون، 2025) — کلر سیداں اور گردونواح میں جا بجا قائم ہونے والی غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ نے ان کیخلاف کارروائی کرنے کی بجاے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ کلرسیداں سمیت چوکپنڈوری، شاہ باغ، پھلینہ روڈ، دوبیرن کلان، بنک چوک کنوہا، سہوٹ، چوآ خالصہ اور سموٹ میں غیر قانونی پٹرول و ڈیزل ایجنسیاں کسی سکیورٹی رسک سے کم نہیں۔ کلرسیداں شہر کے وسط میں واقع ایک خفیہ مقام پر مسافر گاڑیوں میں نصب سی این جی سلنڈروں میں گیس بھرائی کا دھندہ بھی عروج پر ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اور سول ڈیفنس کے نوٹس میں ہونے کے باوجود ان کیخلاف کارروائی نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔ کلرسیداں کے کاروباری و سماجی حلقوں نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Crackdown on Quack Doctors in Kallar Syedan: Cases Sent to Punjab Healthcare Commission

کلر سیداں میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی، مقدمات پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –01،جون، 2025) —ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے آتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران دو کے چالان مرتب کر کے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور ارسال کر دہئے ہیں۔ ڈی ڈی ایچ او نے ہفتہ کے روز چوکپنڈوری اور بھاٹہ روڈ پر واقعہ پانچ میڈیکل کلینکس کو چیک کیا اور نان رجسٹرڈ کلینکس کیخلاف چالان مرتب کئے۔ اس دوران انہوں نے بھاٹہ روڈ پر واقع ایک کلینک آٹو کلیو مشین کے بغیر مائنر سرجری کی جا رہی تھیں کیخلاف چالان مرتب کر کے پی ایچ سی لاہور ارسال کر دیا ہے۔ادھر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کلر سیداں مصباح نورین نے ایک میڈیکل سٹور کیخلاف چالان مرتب کر کے ڈرگ کورٹ جبکہ متعدد میڈیکل سٹورز سے ادویات کے نمونے حاصل کر کے تجزیے کیلئے لیبارٹری بھیجوا دہئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button