01 June 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Severe Heatwave Dries Up Streams, Farmers Face Water Shortage Crisis

کہوٹہ میں شدید گرمی سے ندی نالے خشک، زمیندار پریشان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جون2025)
کہوٹہ,ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے علاقہ میں شدید گرمی اور درجہ حرارت میں نمایا ں اضافہ کے بعد قریبی علاقوں کے ندی نالے سوکھ گے ہیں، جس کی وجہ سے ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے گر د و نواح کے زمینداروں کو شدید پرشانی کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے،ندی نالے سوکھ جانے کے بعد کنووں میں بھی پانی کی سطح کم ہوگئی ہے اورکھیت اور کھلیان سوکھ گئے ہیں، جس کی وجہ سے ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں گرمی کی تپش سے ندی نالو ں میں پانی کی سطح میں کافی حد تک کمی واقع ہوگئی ہے گذشتہ دنوں کچھ علاقوں میں بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے چند ایک روز موسم ٹھیک رہا تھا مگر جب بھی سورج تپتا ہے تو گرمی اپنی شدت کو پہنچ جاتی ہے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua, June 1, 2025) — The ongoing heatwave and a sharp rise in temperatures have caused a severe water crisis in Dera Mushtaq Shah City and its surrounding areas in Kahuta. Due to the scorching heat, nearby streams and natural water channels have completely dried up, leaving local farmers in a dire situation.

The absence of flowing water has also led to a significant drop in groundwater levels, causing wells to dry and making irrigation nearly impossible. Fields and farmlands have turned barren, and crops are beginning to wither due to the unavailability of water.

Although light rainfall was recorded in some areas a few days ago, which temporarily brought some relief, the intense sun and persistent heat continue to dominate the region. Every time the sun rises with full intensity, the temperature soars, worsening the situation for both farmers and residents.

Local agriculturists have expressed grave concern over the ongoing drought-like conditions, urging the authorities to take immediate steps to provide alternative sources of irrigation or initiate cloud seeding and water conservation efforts.

This water crisis not only threatens agricultural productivity but also poses a risk to the livelihoods of hundreds of families who depend on farming in this region.


پٹرول پمپ پر دیانتداری کی مثال، ایماندار ورکر عابد حسین نے زائد رقم ایک ہفتے بعد واپس کر دی

Honest Worker Returns Extra Money After a Week at MPA Raja Sagheer Ahmed’s Petrol Pump in Mator

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جون2025)
مسلم لیگ ن کےMPAراجہ صغیر احمد کے پٹرول پمپ پر عرصہ28سال سے کام کر نے والے ایماندار ورکر عابد حسین کی دیانتداری پٹرول ڈلواتے ہوئے غلطی دی کی زاہد رقم 1ہفتے بعد مذکورہ شخصیت چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین کو واپس لوٹا دی، عوامی سماجی حلقوں اور چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین کی طرف سے ایماندا ر ورکر عابد حسین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین یوسی مٹور تحصیل کہوٹہ، ضلع راولپنڈی ایمانداری کی روشن مثال مٹور کے پٹرول پمپ پر دیانت داری نے سب کو حیران کر دیا آج کے دور میں جہاں خود غرضی اور بے ایمانی بڑھتی جا رہی ہے، وہیں تحصیل کہوٹہ کے گاؤں مٹور سے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے دیانت داری کی نئی مثال قائم کر دی ہے واقعہ کچھ یوں ہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل، راجہ ممتاز احمد سابق چیئرمین یونین کونسل لہڑی مٹور میں واقع ایک معروف پٹرول پمپ پر پٹرول بھروانے آئے۔ جلدی میں ہونے کے باعث وہ راولپنڈی روانہ ہو گئے اور غلطی سے اضافی 1500 روپے اضافی دے گئے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ انہیں خود اس اضافی رقم کا علم بھی نہ تھا۔ مگر پمپ پر کام کرنے والے ورکر عابد جو کہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھتا ہے، نے اپنی ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے وہ رقم محفوظ رکھی۔ ایک ہفتے بعد جب راجہ ممتاز احمد دوبارہ پٹرول پمپ پر آئے تو عابد نے خود آگے بڑھ کر نرمی اور دیانت داری سے اس واقعے کا ذکر کیا اور اضافی 1500 روپے واپس کر دیے۔ اس اچانک دیانت داری پر راجہ ممتاز احمد نہ صرف حیران ہوئے بلکہ عابد کی راجہ ممتاز احمد کا کہنا تھا یہ نوجوان واقعی ہمارے معاشرے کے لیے ایک قابل فخر مثال ہے۔ ایسے لوگ اگر ہوں تو ادارے اور قوم ترقی کرتی ہے۔ پٹرول پمپ کے مالک مسلم لیگ ن کے MPA راجہ صغیر احمد نے بھی اپنے ورکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عابد جیسا ایماندار ورکر ہمارے پمپ کا سرمایہ ہیں ہم خوش قسمت ہیں کہ ایسے لوگ ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

PTI Labor Wing Kahuta President Adeel Afzal Pays Tribute to Dr. Abdul Qadeer Khan on Youm-e-Takbeer

تحریک انصاف لیبر ونگ کہوٹہ کے صدر عدیل افضل کا یومِ تکبیر پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ تحسین

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جون2025)
پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر نوجوان سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت عدیل افضل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے، محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سلام پیش کر تے ہیں 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب قوم نے اپنی دفاعی خودمختاری کا اعلان دنیا کے سامنے کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اس ملک و ملت کے عظیم محسن ہیں جنہوں نے اپنی شب و روز محنت سے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر قوت بنایا جو قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، وہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے میں ذوالفقار علی بھٹو کا وژن اور جرائت قابلِ ستائش ہے۔

Chairman UC Hothla Raja Amir Mazhar Visits THQ Kahuta, Inquires About Patient Care and Medical Facilities

چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کا ٹی ایچ کیو کہوٹہ کا دورہ، مریضوں کی عیادت، سہولیات کا جائزہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جون2025)
ٍ سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا کا دورہ ٹی ایچ کیو کہوٹہ، مریضوں کی عیادت اور ان سے سہولیات کے حوالے دریافت کیا، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن یو تھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدروممبر ہیلتھ کونسل رفاقت جنجوعہ، مسلم لیگ ن یوسی ہوتھلہ کے جنرل سیکرٹری حفیظ احمد آسی، راجہ عبد ا لوہاب جنجوعہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیراحمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے اس موقع پرٍسابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے مردانہ اور زنانہ وارڈ کا دورہ کیا اور وہاں کے مریضوں کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی ا س موقع پر انہوں نے مریضوں کے ساتھ ان کے لواحقین سے ادوایات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی طرف سے چیک اپ اور عملے کے روایے کے حوالے سے پوچھا جس پر وہاں موجود عوام نے بتایا کہ ہمیں ادوایات ادھر سے ہی ملتی ہے ڈاکٹر بھی معائینہ اچھی طرع کر تے ہیں جب عملہ بھی بھر پور تعاون کر تا ہے جس پر راجہ عامر مظہر نے عملے اور ڈاکٹروں کی تعریف کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button