کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –31،مئی، 2025) —مسلسل آنے والی شدید آندھی اور طوفان نے جہاں بجلی کے نظام کو تہس نہس کردیا وہیں ماحول و معاشرت پر بھی اپنے اثرات مرتب کیئے ہیں آئے روز کے طوفان سے گھروں کے درودیوار منہدم ہو گئے کہیں چاردیواریاں ٹوٹ رہی ہیں تو کہیں درخت جڑوں سے اکھڑ رہے ہیں فصیلیں تو ہوا میں بکھری دیکھی گئی ہیں بجلی کا پورا نظام ایک طوفان کی مار ہے، تاریں کچے دھاگوں کی طرح اڑتی دکھائی دیتی ہیں کھمبوں کا حالت رکوع میں چلا جانا اب معمول بن گیا ہے گزشتہ شب بھی شدید آندھی و طوفان نے سب سے زیادہ بجلی کے نظام کو متاثر کیا احتیاط کے طور پر کلرسیداں گرڈ بند کرنے سے تین سب ڈویژنوں کلرسیداں،چوآ خالصہ اور بیول میں دیہات و قصبات تاریکیوں میں ڈوب گئے مگر طوفاں تھمنے کا نام نہیں لے رھا تھا جب رات گئے طوفان کا زور قدرے کم ہوا اور گرڈ اسٹیشن سے بجلی بحال کی گئی تو ایک دو نہیں درجنوں دیہات و بستیوں میں صبح تک بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی تھی سب سے بڑا حال تو کلرسیداں کے ان دیہات سموٹ وغیرہ کا تھا جن کی تحصیل کلرسیداں ہے مگر یہ جہلم سرکل کی سب ڈویژن بیول سے منسلک ہیں جہاں بجلی کی گھنٹوں بندش روزمرہ کا معمول ہے وہاں رات پونے آٹھ بجے سے صبح نو بجے تک مکمل بجلی بند رہی تیرہ گھنٹے صارفین مختلف دفاتر فون کرتے رہے جہاں کے ریسیور آف تھے بچوں بوڑھوں اور مریضوں نے یہ رات ائیسکو کے زمہ داران کو برا بھلا کہنے میں بسر کردی جن علاقوں میں بجلی بارہ بارہ گھنٹے بند رہے وہاں پر لگے سفارشی نااہل نالائق ایس ڈی او کو اپنے منصب پر نہیں اڈیالہ جیل ہونا چاہییے صارفین نے مطالبہ کیا ہے اعلی حکام یا تو بیول میں تعینات نااہل زمہ داران سے بازپرس کریں یا پھر کلرسیداں کے دیہات کو سب ڈویژن چوآخالصہ سے منسلک کرکے انہیں اس عزاب سے نجات دلائی جائے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 31, 2025) –
The ongoing series of severe storms and high winds have not only devastated the power infrastructure in Kallar Syedan but have also deeply impacted the environment and daily life. Repeated storms have damaged homes, toppled boundary walls, and uprooted trees. Walls have been seen flying through the air, and the entire power system has been left in ruins. Electrical wires appear to blow like loose threads, and leaning utility poles have become a common sight.
Last night, yet another intense storm hit the region, causing the greatest damage to the power supply system. As a precaution, the Kallar Syedan grid was shut down, plunging three sub-divisions — Kallar Syedan, Choa Khalsa, and Bewal — into complete darkness. The storm, however, showed no signs of letting up.
Although electricity was partially restored late at night, dozens of villages and towns remained without power until morning. The worst affected were villages like Samot, which fall under Kallar Syedan Tehsil but are connected to the Bewal sub-division under Jhelum Circle. Power outages lasting many hours are already a daily issue in these areas.
Last night, electricity was completely shut off from 7:45 PM to 9:00 AM — a total of over 13 hours. Consumers made countless calls to IESCO offices, many of which went unanswered. Children, the elderly, and patients suffered through the night, cursing the incompetence of IESCO officials.
Residents have demanded that higher authorities either hold the inefficient officials in Bewal accountable or reassign the affected villages to the Choa Khalsa sub-division to free them from this ongoing misery. They stressed that such negligent SDOs belong not in offices but behind bars in Adiala Jail.
پاکستان پوسٹ کے محمد حنیف 40 سالہ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے
Pakistan Post’s Muhammad Hanif Retires After 40 Years of Service
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –31،مئی، 2025) —پاکستان پوسٹ سے 40 سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر میل اوورسیز محمد حنیف ریٹائرڈ ہو گئے پاکستان پوسٹ کلرسیداں کے پوسٹ ماسٹر شاہد محمود ویگر سٹاف نے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی جس میں اے ایس مری کہوٹہ کریم نواز،اے ایس کہوٹہ راجہ یاسر،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ مری،کہوٹہ میڈیم مہک بتول کی جانب سےنیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
Fire Erupts Due to Short Circuit, Goods Worth Million Rps Destroyed
شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –31،مئی، 2025) — کلرسیداں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ محلہ ہائی سکول کلرسیداں میں پیش آیا جہاں حمزہ نامی شخص نے بتایا کہ گزشتہ شب آندھی اور طوفان کے باعث بجلی چلی گئی اور رات گیارہ بجے کے قریب بجلی آتے ہی بلب پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود ساؤنڈ سسٹم اور دیگر اشیا جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ نقصان کا اندازہ دس لاکھ روپے لگایا جا رہا ہے۔
Sister of Political and Social Leader Khan Muhammad Shabbir Passes Away; Funeral Held in Mamyam Village
خان محمد شبیر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ گاؤں ممیام میں ادا کی گئی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –31،مئی، 2025) —دوبیرن کلاں کے سیاسی سماجی رہنما خان محمد شبیر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاؤں ممیام میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں آزاد کشمیر کے وزیر صنعت و تجارت راجہ محمد صدیق، مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،چوہدری شاہد گجر،راجہ محمد جاوید، راجہ شاہد محمود، بشارت اعوان، الحاج غلام ظہیر، صوفی بشیر خان، خان یعقوب خان، سردار محمد آصف،ٹھیکیدار خضر محمود،خان حمزہ خان و دیگر نے شرکت کی۔
Mother of Raja Arshad Mehmood and Aunt of Raja Saqib Mehmood Passes Away; Funeral Held in Mohra Murid
راجہ ارشد محمود کی والدہ اور راجہ ثاقب محمود کی پھوپھی انتقال کر گئیں، نماز جنازہ موہڑہ مرید میں ادا کی گئی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –31،مئی، 2025) —موہڑہ مرید کے رہائشی راجہ ارشد محمود کی والدہ،صدر مسلم لیگ ن راس الخیمہ دوبی راجہ ثاقب محمود کی پھوپھی انتقال کر گئیں نمازہ جنازہ موہڑہ مرید میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین,جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ازرم حمید سیالوی۔مسعود احمد بھٹی،طالب حسین گڈو، صوبیدار غلام ربانی،راجہ آصف محمود،محمد شفیق بٹ،راجہ طارق محمود، راجہ افتخار۔راجہ محمد ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی