Kahuta: Encroachments Cleared from Tathi Syedan Road on Orders of Assistant Commissioner
کہوٹہ: اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر ٹٹھی سیداں روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ
Kabir Ahmed Janjua23 hours ago
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مئی2025) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشیہ ظفر کے احکامات پر پٹواری راجہ محمد فیصل نے ٹٹھی سیداں روڈ کی تجاوزات کلیئر کرا دیں،تمام رکاوٹیں ختم ہو گیں، سڑک کا کام دوبارہ شروع ہو گیا عوام علاقہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشیہ ظفر، پٹواری راجہ محمد فیصل کا شکریہ، تفصیل کے مطابق لالو نی ٹیری تاٹٹھی سیداں روڈ جس انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مسلہ تھا اہل علاقہ کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے ممبران اسمبلی ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کروڑوں روپے فنڈر جاری کیے جس پر کام جاری تھا مگر چند دنوں مختلف مقاما ت تجاوز تھی اور چند ایک مقامات پر کام میں رکاوٹ بھی جس پرممبران اسمبلی کی طرف سے مذکورہ سڑک کے لیے منتخب فوکل پرسن راجہ مدثر نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشیہ ظفراطلاع کی جس پر انہوں نے حلقہ پٹواری راجہ محمد فیصل کو موقع پر بھیجا اور انہوں نے ہمراہ فوکل پرسن راجہ مدثر تمام تجاوزات اور رکاوٹیں محکمانہ طور پر ختم کرا دیں عوام علاقہ اور فوکل پرسن راجہ مدثر نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشیہ ظفر اورپٹواری راجہ محمد فیصل کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, May 31, 2025) – On the orders of Assistant Commissioner Kahuta, Ayesha Zaffar, Patwari Raja Muhammad Faisal has successfully cleared all encroachments from the Tathi Syedan Road. With the removal of all obstructions, the halted construction work on the road has resumed. Local residents have expressed their gratitude to Assistant Commissioner Ayesha Zafar and Patwari Raja Muhammad Faisal for their prompt action.
According to details, the Lalu Ni Tairi to Tathi Syedan Road had fallen into severe disrepair, causing significant hardship for the residents. Recognizing this issue, elected representatives MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed allocated funds worth millions of rupees to rehabilitate the road. However, work was recently interrupted due to illegal encroachments at several points.
Raja Mudassir, the appointed focal person for the project by the assembly members, brought this issue to the attention of Assistant Commissioner Ayesha Zafar. Acting swiftly, she dispatched Patwari Raja Muhammad Faisal to the site. Alongside Raja Mudassir, the patwari ensured that all encroachments and obstacles were officially removed.
Residents and focal person Raja Mudassir have thanked Assistant Commissioner Ayesha Zafar and Patwari Raja Muhammad Faisal for resolving the issue efficiently, allowing road construction to continue smoothly.
نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ہی ملکی بحرانوں کا واحد حل ہے: کرنل وسیم جنجوعہ
Implementation of Nizam-e-Mustafa ﷺ Is the Only Solution to National Crises: Colonel Waseem Janjua
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مئی2025) کرین پارٹی کے ضلعی امیر معروف سیاسی وسماجی شخصیت کرنل وسیم جنجوعہ سابق امیدوار برائے ایم پی اے نے بیان میں کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت، بے روزگاری غربت افلاس معاشی ناہمواریوں سمیت تمام درپیش مسائل کا واحدحل نظام مصطفیﷺ کے نفاذ میں ہے اب وقت ہے کہ امت مسلمہ اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کرے تاکہ اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں درپیش چیلنجوں کامقابلہ کرنے کیلئے ہمیں قرآن وسنت کے بتائے ہوئے اصولوں پرعمل پیر اہونا ہوگا۔ اسی میں ملکی استحکام وبقا ممکن ہے دین اسلام اور سنت رسول میں زندگی کے تمام پہلوؤں کی راہنمائی موجو دہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں ہے اس نظام کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتا اسی نظام سے دوری کی وجہ سے بحران بڑھتے جا رہے ہیں اور حا لات خراب تر ہوتے جارہے ہیں سیا سی اور معاشی بحران ختم ہو نے کا نام نہیں لے رہے مسلمانوں کی کامیابی اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات پر عمل کر نے میں ہے۔
Wife of Muhammad Jameel Khan Mamyam Passes Away
محمد جمیل خان ممیام کی اہلیہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مئی2025) معروف شخصیت سابق آفیسر ملٹری اکاونٹس آفس راولپنڈی پاکستان خان محمد شبیر اور محمد نصیر خان کی ہمشیرہ، محمد جمیل خان ممیام کی اہلیہ۔ طیب خان اور عمیر خان کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں نماز جنازہ کی امامت اقبال حسین قریشی نے فرمائی جبکہ نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد، وزیر آزاد ریاست کشمیر راجہ محمد صدیق،سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کرنل سعید جنجوعہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمد منیر بھٹی، بابوراجہ ظفر اقبال آف ممیام راجگان، راجہ فرقان جنجوعہ ممیام راجگان (پنجاب پولیس)،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد جاویدآف سکوٹ، حاجی محمد فیاض سکوٹ حاجی یخییٰ،سیاسی وسماجی شخصیت ظفر کیانی آف بگلہ راجگان،اویس ظفر کیانی آف بگلہ،راجہ شجاع جنجوعہ ممیام، راجہ عمران جنجوعہ، معروف صحافی ایڈیٹر پنڈی پوسٹ چوہدری خطیب، میاں منیر چشتی، ساجد راجہ عبدالعزیز پاشا،طاہر محمود مغل، آصف نورانی خان، صوبیدار میجر پرویز آف لہڑی چوہدری صفدر، آصف یعقوب کیانی،بابو یاسر، راشد راجہ عثمان راجہ، بینک منیجر یو بی ایل دوبیرن کلاں زوہیب اخلاق کیانی سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔