30 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan, Smot: Young Man Muhammad Asim Succumbs to Injuries After Pool Accident

سموٹ ,کلر سیداں: سوئمنگ پول میں زخمی ہونے والا نوجوان محمد عاصم جانبر نہ ہو سکا، سپردِ خاک

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 30 مئی 2025):
ایک دلخراش واقعے نے کلر سیداں کی مقامی آبادی کو سوگوار کر دیا ہے، جہاں 22 سالہ محمد عاصم، جو محمد اشتیاق کا بیٹا تھا، دس روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔

محمد عاصم ایک مقامی سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے اس وقت شدید زخمی ہو گیا جب اس کا سر اچانک کسی سخت چیز سے ٹکرا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ نہا رہا تھا۔ زخمی ہونے کے بعد اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دس روز تک بے ہوش اور نازک حالت میں زیرِ علاج رہا۔ تمام تر طبی کوششوں کے باوجود، ڈاکٹرز اسے بچانے میں ناکام رہے۔

مرحوم محمد عاصم کی نمازِ جنازہ جمعرات کے روز ان کے آبائی گاؤں ڈھوک ہردو چکیال، یوسی سموٹ، کلر سیداں میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ ہر آنکھ اشکبار تھی اور فضا سوگوار رہی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، محمد عاصم کی شادی عید کے بعد طے تھی اور گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔ ان کی اچانک وفات نے پورے خاندان کو غم سے نڈھال کر دیا ہے، اور خوشیوں کی جگہ گہرا صدمہ چھا گیا ہے۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے تفریحی مقامات، بالخصوص سوئمنگ پولز، میں حفاظتی اقدامات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے مقامات پر مناسب نگرانی اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – May 30, 2025): A tragic incident has left the local community in mourning as 22-year-old Muhammad Asim, son of Muhammad Ishtiaq, passed away after battling for his life for ten days in a critical condition.

The young man sustained severe head injuries while swimming in a local pool when he accidentally hit his head on the activity. The incident occurred while Asim was enjoying a swim with his friends. He was immediately rushed to a medical facility, where he remained unconscious and in a state of critical health for ten days. Despite medical efforts, he could not recover and succumbed to his injuries.

Muhammad Asim’s funeral was held on Thursday in his native village Dhok Hardo Chakiyal, located in Union Council Smot of Kallar Syedan. A large number of relatives, friends, and local residents attended the funeral, expressing deep grief over the untimely death of the young man.

According to family sources, Asim was expected to get married shortly after Eid, and preparations were underway. His sudden passing has left the family devastated, turning what was supposed to be a time of celebration into one of deep sorrow.

The incident has raised concerns among locals regarding the safety standards of recreational facilities, especially swimming pools, and has prompted calls for better supervision and preventive measures to avoid such tragedies in the future.

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی آستانہ عالیہ کلر سیداں آمد، پیر آف بلاوڑہ شریف سے خصوصی ملاقات

Former PM Raja Pervaiz Ashraf Visits Astana Alia Kallar Syedan, Holds Special Meeting with Pir of Balawra Sharif

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 30 مئی 2025):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی اپنے بھائی راجہ جاوید اشرف اور بیٹوں راجہ خُرم پرویز اور بیرسٹر شاہ رُخ پرویز راجہ کے ہمراہ آستانہ عالیہ کلر سیداں آمد،پیر آف بلاوڑہ شریف صاحبزادہ حق خطیب حُسین علی بادشاہ سرکار سے خصُوصی مُلاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Nuclear Tests Credit Belongs to Nawaz Sharif, He Is My Leader Yesterday, Today and Tomorrow: Chaudhry Muhammad Riaz

ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو ہی جاتا ہے، میرا لیڈر ہمیشہ میاں نواز شریف ہی رہے گا: چوہدری محمد ریاض

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 30 مئی 2025): سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ میرا لیڈر کل بھی میاں نواز شریف تھا آج بھی ہے اور آنے والے کل میں بھی ہو گا،ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ کوئی بھی نواز شریف سے نہیں چھین سکتا ایٹمی دھماکوں پر آمادہ کرنے میں مجید نظامی کا کردار سب سے نمایاں اور کلیدی تھا،ہماری بہادر افواج نے بھارتی جارحیت کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ اسے دنیا کے سامنے رسوا بھی کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ان سے جمعرات کی شام ملاقات کی ان کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی،وفد میں مسلم لیگ ن کلرسٹی کے سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی، جنرل سیکرٹری سردار محمد وسیم،سابق نائب ناظم چوہدری شاہد گجر چوہدری توقیر اسلم، تنویر اختر شیرازی، چوہدری جاوید مجید، چوہدری عظیم شامل تھے، چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ پاکستان 1971 والا پاکستان نہیں ہے بھارت کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر جارحیت کی مگر ہماری بہادر افواج نے چھپ کر نہیں بتا کر صبح کے اجالے میں بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اس کے چھ سے زائد طیارے تباہ کرکے اس کے غرور کو خاک میں ملا کر دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ کیا میں بھارت پر حملہ کردوں؟جب بھارت نے پانچ ایٹمی دھماکے کیئے تو نواز شریف نے تمام تر دباؤ مسترد کرکے چھ ایٹمی دھماکوں کے ساتھ بھارت کو جواب دیا اس کے لیئے مجید نظامی کے کردار سے انکار ممکن نہیں جنہوں نے میاں نواز شریف پر واضع کیا کہ میاں صاحب ایٹمی دھماکے کریں ورنہ قوم آپ کا دھماکہ کردے گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ کل کی طرح آج بھی میاں نواز کے ساتھ ہیں آنے والے کل میں بھی انہی کے ساتھ رھوں گا اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے۔

Kallar Syedan: Surge in Theft Incidents as Unknown Suspects Break Locks, Steal Valuables from Homes and Shops

کلر سیداں میں چوری کی وارداتیں، نامعلوم ملزمان گھروں اور دکانوں کے تالے توڑ کر سامان لے اُڑے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 30 مئی 2025): کلر سیداں شہر میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے گھر کے تالے توڑ کر تنویر نامی شخص کے گھر سے مردانہ و زنانہ کپڑے، فریج سے دودھ کی بوتلیں ، 20 ہزار روپے مالیت کا کریانہ کا سامان ، ایک عدد استری اور یوپی ایس کی بیٹری چوری کر لی گئی ہے۔شاہد محمود سکنہ اراضی بانڈی نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ شاہ باغ بازار میں میڈیکل سٹور کا کاروبار کرتا ہے۔سٹور کے ملحقہ گودام میں موٹر سائیکل کھڑا کیا تھا جسے نامعلوم ملزم نے گودام کے شٹر کا تالہ توڑ کر چوری کر لیا ہے ۔ادھر نامعلوم ملزمان نے شاہ باغ میں واقع محمد اختر کی اسٹیشنری کی دکان کے تالے توڑے گر وہاں سے کوئی چیز چوری نہیں ہوئی۔

Chowk Pindori: Anjuman-e-Tajran Holds Youm-e-Takbeer Ceremony at Pracha Group Office

چوک پنڈوڑی: یوم تکبیر کی مناسبت سے انجمن تاجران پراچہ گروپ کے دفتر میں تقریب کا انعقاد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 30 مئی 2025):انجمنِ تاجران چوکپنڈوڑی پراچہ گروپ کے دفتر میں یوم تکبیر کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،حافظ وقاص،حافظ طیب،صدر انجمن تاجران حوالدار زعفران،راجہ سہیل جہانگیر،یاسر چوہان،سہیل صغیر، شمس خان،راجہ خالد، راجہ قمر باشی،راجہ افتخار بھولا،راجہ اسحاق اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button