30 May 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Rally on Youm-e-Takbeer: Brig (R) Javed Ahmed Satti Leads Hundreds to Dr. Abdul Qadeer Khan’s Grave to Pay Tribute

یومِ تکبیر پر کہوٹہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مزار تک ریلی، بریگیڈیئر (ر) جاوید احمد ستی کی قیادت میں شاندار خراجِ عقیدت

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،30مئی2025) — یوم تکبیر برگیڈئیر (ر) جاوید احمد ستی کی قیادت میں سینکڑوں مرد وخواتین بچوں کی کہوٹہ سے ڈاکٹر اے کیو خان کی قبر تک ریلی کا انعقاد۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر پھول نچھاور کیے اور زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بانی تحریک عظیمین برگیڈئیر (ر) جاوید احمد ستی کی قیادتمیں 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر مرد و خواتین بچوں معززین علاقہ کی بڑی تعداد میں ریلی۔ ریلی کہوٹہ کلب سے شروع ہوئی اور پاکستان زندہ باد کےنعروں سے گونجتی ہوئی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مزار پر پہنچی۔ اس موقع پر برگیڈئیر (ر) جاوید احمد ستی اور بچوں نے محسن پاکستان کی قبر پر پھول نچھاور کیے برگیڈئیر (ر) جاوید احمد ستی نے اس موقع پر دوران خطاب کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ محسن پاکستان نے ایٹمی پلانٹ کے لیے کہوٹہ کا انتخاب کیا۔ محسن پاکستان ویسے تو پورے ملک سے دلی محبت کرتے تھے مگر کہوٹہ سے انکا محبت کا رشتہ ہی الگ تھا۔آج اگر پاکستان دشمنوں کو میلی انکھوں سے نہیں دیکھنے دیتا اور ڈٹ کر جواب دیتا ہے تو اسکی بڑی وجہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیں۔جنہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا برگیڈئیر (ر) جاوید احمد ستی نے ڈاکٹر اے کیو خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ جبکہ دیگر محسن سیاسی عسکری شخصیات کی خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ ڈاکٹر اے کیو خان کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir – May 30, 2025)
On the occasion of Youm-e-Takbeer (May 28), a large rally was organised under the leadership of Brigadier (R) Javed Ahmed Satti from Kahuta to the grave of Pakistan’s national hero, Dr. Abdul Qadeer Khan. Hundreds of men, women, and children participated in the rally to pay tribute to the father of Pakistan’s nuclear program.

The rally, led by the founder of Tehreek-e-Azeemeen, Brigadier (R) Javed Ahmed Satti, began at Kahuta Club and echoed with patriotic chants of “Pakistan Zindabad” as it progressed toward Dr. A.Q. Khan’s mausoleum. Participants laid floral wreaths on his grave and offered heartfelt prayers.

In his speech, Brigadier (R) Javed Ahmed Satti expressed pride in the fact that Dr. Abdul Qadeer Khan had chosen Kahuta as the site for Pakistan’s nuclear program. He emphasised that while Dr. Khan loved the entire nation, his bond with Kahuta was uniquely special. “Today, if Pakistan is capable of deterring its enemies with strength and confidence, it is because of Dr. Abdul Qadeer Khan’s unparalleled contributions in making the country’s defence invincible,” he said.

Brigadier (R) Satti paid glowing tribute to Dr. Khan and also acknowledged the services of other political and military figures who played pivotal roles in strengthening Pakistan. The rally concluded with passionate chants of “Long Live Pakistan” and a special prayer for the elevation of Dr. Khan’s spiritual rank.

مٹور: تیز رفتار موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے خوفناک حادثہ، 24 سالہ نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

Mator: High-Speed Motorcycle Tire Burst Causes Tragic Accident, 24-Year-Old Youth Dies, Another Injured

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مئی2025)
تیز رفتار موٹر سائیکل کا فرنٹ ٹائر پھٹ جانے سے ہولناک حادثہ24سالہ نوجوان جان بحق، دوسرا زخمی، وفات پا جانے والے نوجوان کو آہووں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق کہوٹہ جامع مسجد کے رہائشی ڈرائیور محمد شکیل کا جوانسالہ بیٹا رمیض اپنے موٹر سائیکل نمبری CMR813پر آزاد پتن روڈ سے کہوٹہ کی طرف آ رہا تھا کہ منیند شریف کے قریب موٹر سائیکل کا فرنٹ ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے وہ اس پر کنٹرول نہ کر سکا اور اس کو سر پر شدید چوٹیں آہیں اور شدید زخمی ہو گیا جس کی وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا اور اپنے مالک حقیقی کو جا ملا، وفات پا جانے والے نوجوان کوگذشتہ روز آہووں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت کی۔

Dr. Muhammad Arif Qureshi, Rafiqat Janjua, Raja Noman Naseer Lead City Organisation’s Dignified Youm-e-Takbeer Ceremony

ڈاکٹر محمد عارف قریشی،رفاقت جنجوعہ،راجہ نعمان نصیر سمیت سٹی کی تنظیم کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی پر وقار تقریب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مئی2025)
ڈاکٹر محمد عارف قریشی،رفاقت جنجوعہ،راجہ نعمان نصیر سمیت سٹی کی تنظیم کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی پر وقار تقریب، ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت تحصیل بھر کے بلدیاتی نمائندگان کی شرکت،کیک کاٹا گیا، ملکی سلامتی، ن لیگی قائدین اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے لیے خصوصی دعا، تفصیل کے مطابق گذشتہ مسلم لیگ ن کہوٹہ کے آفس میں مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے رفاقت جنجوعہ،ن لیگی رہنماء راجہ نعمان نصیرسمیت تنظیم کے دیگر عہدیدران کے زیر انتظام یوم تکبیر کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد، بریسٹر احمد صغیر راجہ، سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی، سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی،وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد مسعود،چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس، چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض، وائس چیئرمین سردار طاہر محمود، نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ، قاضی اخلاق کھٹڑ، قاضی عبد القیوم،سید زرین شاہ،مسلم لیگ ن یوسی نڑھ کے افتخار ستی،زوہیب وحید ستی، حاجی محمد سلیم، انور ستی، طاہر اسماعیل عباسی، عابد اقبال عباسی،راجہ شجاع جنجوعہ، راجہ عباس پپو، کامران کیانی،راجہ افتخار کونسلر جنڈی سمیت بڑھی تعداد میں ن لیگی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررنین نے کہا کہ مسلم لیگ نے قائد اعظم کی قیادت میں ملک حاصل کیا 28 مئی 1998 کو مسلم لیگ ن کے ہی وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز اپنے نام کیا 10 مئی 2025 کو پھر میاں نواز شریف کی قیادت میں ان کے بھائی میاں شہباز شریف کی وزارت عظمی میں پاک فوج نے ہندوستان کو ایسا کرارہ جواب دیا کہ دنیا حیران رہ گئی،آخر میں یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی اور ڈاکٹر عبد القدیر خان(مرحوم) کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button