روات(پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29،مئی، 2025) —تھانہ روات کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار دو افراد کی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ایک شخص ہلاک،دوسرا فرار،اسلحہ برآمد، فائرنگ کے دوران 1 فائر کانسٹیبل عبید خالد کو چھاتی پر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے،
سی سی ڈی اور پولیس ٹیم نے سنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 2افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، متن مقدمہ,ہلاک شخص جڑواں شہروں میں ڈکیتی، چوری، راہزنی سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ہلاک شخص نے چند دن قبل فاسٹ فوڈ برانچ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو ہلاک کر دیا تھا،ہلاک شخص پیٹرول پمپوں پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھا،
واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار شخص کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ، فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، ایس پی صدر، سی سی ڈی و روات پولیس ٹیموں کو شاباش، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او
Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – May 29, 2025) — In a dramatic incident in the jurisdiction of Rawat Police Station, two motorcyclists opened fire on a Crime Control Department (CCD) and police team during a snap checking operation. One suspect was killed in the exchange of fire, while the other managed to escape. Weapons were recovered from the scene.
According to the FIR, the CCD and police team signaled two motorcycle riders to stop for checking, but instead, the suspects opened fire on the officials. During the firing, one bullet hit Constable Obaid Khalid in the chest, but he remained unharmed due to his bulletproof vest.
The deceased suspect was a known criminal with a record of multiple cases involving robbery, theft, and street crimes in the twin cities. He had recently shot and killed his own accomplice during a robbery at a fast-food outlet and was also involved in several petrol pump robberies.
Following the incident, senior police officers arrived at the scene and launched a search operation in the area to apprehend the fleeing suspect.
Commending the bravery of the officers involved despite the intense gunfire, City Police Officer (CPO) Syed Khalid Hamdani praised the SSP Crime Control Department, SP Saddar, CCD, and Rawat police teams. He emphasized that those who attack public safety will not escape the grip of the law.
ضلع راولپنڈی میں دس مقامات پرعارضی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی
Ten Temporary Cattle Markets to Be Set Up Across Rawalpindi District
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29،مئی، 2025) —ضلع مری اورضلع راولپنڈی میں عید الاضحی کے لئے دس مقامات پرعارضی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔ منظور شدہ سیل پوائنٹس کے علاوہ کہیں بھی قربانی کے جانور فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے مطابق ضلع مری میں 2 سیل پوائنٹس جیکا گلی چوک مری اور چوڑا بازار کوٹلی ستیاں پر عارضی مویشی منڈی قائم کی گئی ہے۔ضلع راولپنڈی میں آٹھ عارضی سیل پوائنٹس ہوں گے۔راولپنڈی کی تین تحصیلوں سٹی،کینٹ اور صدر میں تین منڈیاں ہوں گی۔ پہلی بھاٹہ چوک کوہِ نور مل کے قریب راولپنڈی کینٹ، دوسری موضع رنیال فاطمہ جناح یونیورسٹی کیمپس چکری روڈ اور تیسری کلرسیداں روڈمنکیالہ پل کے پاس۔تحصیل گوجر خان میں سلاٹر ہاؤس کے قریب گلیانہ روڈ پر ،تحصیل ٹیکسلا میں دو مقامات پر منڈیاں لگیں گی۔ پہلی شریف ہسپتال اسٹاپ جی ٹی روڈ، واہ کینٹ اور دوسری اتوار بازار ٹمبر مارکیٹ روڈٹیکسلا کینٹ۔ تحصیل کلر سیداں میں منگال بائی پاس پر اور تحصیل کہوٹہ میں منڈی چن شاہ جلیارتنگی روڈ مویشی منڈی لگے گی۔