29 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Ikram Ul Haq Qureshi23 hours ago
Kallar Syedan: Youm – e- Takbeer Celebrated at Raja Nadeem Ahmad’s Residence in Dhok Bhatti Skot
یومِ تکبیر کی تقریب بھٹھی سکوٹ میں راجہ ندیم احمد کی رہائشگاہ پر منعقد، پاک فوج اور قیادت کو خراجِ تحسین


کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29،مئی، 2025) —وم تکبیر کی ایک تقریب معروف مسلم لیگی رہنما راجہ ندیم احمد کی رہائشگاہ بھٹھی سکوٹ میں منعقد ہوئی جس میں رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا، راجہ محمد شجاع، کامران کیانی، حاجی محمد فیاض،حاجی محمد نزیر،سردار ظفر،نصرت اقبال، راجہ علی اصغر، راجہ تصور،راجہ ساجد دوالفقار، راجہ مبارک علی، راجہ بختاور، محمد رؤوف، راجہ خالد،راجہ احترام،راجہ نصرت حنیف، راجہ محمد نفیس،راجہ محمد شیراز، راجہ محمد ابوبکر، راجہ محمد لیاقت، راجہ مختار،راجہ محمد ذوالفقار،راجہ محمد ظہیر، راجہ محمد تنویر، راجہ محمد جمیل، راجہ محمد مقبول، راجہ طارق،راجہ عمران،نمبردار محمد ساجد، راجہ شایان سعید، راجہ محمد صداقت، محمد عباس ودیگر نے شرکت کی۔مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں برادران اور سپہ سالار حافظ عاصم منیر نے جس جرات بہادری دلیری سے بھارت کو شکست دی وہ تاریخ میں انمٹ نقوش بن کر رہے گی جو لوگ کہتے تھے کہ فوج کیا کرتی ہے ہماری افواج نے انہیں بھج سبق سکھا دیا اور بتا دیا کہ ہماری افواج کیا کیا کر سکتی ہیں اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور وزیراعظم شہباز شریف اور سپہ سالار حافظ عاصم منیر کو دلی مبارکباد بھی دی۔
–Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi – May 29, 2025
A ceremony to commemorate Youm-e-Takbeer was held at the residence of prominent PML (N) leader Raja Nadeem Ahmad in Bhatti Skot, Kallar Syedan. The event was attended by a large number of notable personalities including Member of National Assembly Raja Sagheer Ahmad, member of the Pakistan Film Censor Board Muhammad Zarif Raja, Raja Muhammad Shuja, Kamran Kiani, Haji Muhammad Fayyaz, Haji Muhammad Nazir, Sardar Zaffar, Nusrat Iqbal, Raja Ali Asghar, Raja Tasawar, Raja Sajid Dulfikar, Raja Mubarak Ali, Raja Bakhtawar, Muhammad Rauf, Raja Khalid, Raja Ehtram, Raja Nusrat Hanif, Raja Muhammad Nafees, Raja Muhammad Shiraz, Raja Muhammad Abu Bakar, Raja Muhammad Liaqat, Raja Mukhtar, Raja Muhammad Zulfiqar, Raja Muhammad Zaheer, Raja Muhammad Tanveer, Raja Muhammad Jameel, Raja Muhammad Maqbool, Raja Tariq, Raja Imran, Numberdar Muhammad Sajid, Raja Shayan Saeed, Raja Muhammad Sadaqat, Muhammad Abbas, and others.
During their speeches, the speakers praised the bravery and leadership of the Sharif brothers and Chief of Army Staff General Hafiz Asim Munir, saying that the way they courageously defeated India has left an indelible mark on history. They emphasised that the Pakistan Army has silenced critics who questioned its role and has proven its capabilities beyond doubt.
A cake was also cut during the ceremony, and heartfelt congratulations were extended to Prime Minister Shehbaz Sharif and COAS General Hafiz Asim Munir on the occasion.
کلر سیداں میں یومِ تکبیر کی تقریبات، سب سے بڑی تقریب مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد کے زیر اہتمام، راجہ صغیر احمد کا مضبوط قومی دفاع پر زور
Youm-e-Takbeer Celebrated in Kallar Syedan; Largest Ceremony Held by PML-N in UC Ghazanabad, MPA Raja Sagheer Emphasizes Strong National Defense
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29،مئی، 2025) —یوم تکبیر کے حوالے سے کلرسیداں میں متعدد تقریبات کا انعقاد، سب سے بڑی تقریب مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد کے زیر اہتمام شادی ہال میں ہوئی جس سے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے مسلم لیگ نے قائد اعظم کی قیادت میں ملک حاصل کیا 28 مئی 1998 کو مسلم لیگ ن کے ہی وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز اپنے نام کیا 10 مئی 2025 کو پھر میاں نواز شریف کی قیادت میں ان کے بھائی میاں شہباز شریف کی وزارت عظمی میں پاک فوج نے ہندوستان کو ایسا کرارہ جواب دیا کہ دنیا حیران رہ گئی،کرنل محمد انوار عباسی نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے وہ عسکری دفاعی طاقت عطا کہ پاکستان اج دنیا میں پہلے تین چار ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے گلیاں نالیاں سڑکیں ترقیاتی کام بھی ہوتے رہیں گے مگر اصل ترقی عسکری دفاعی طاقت حاصل کرنا ہے انہوں نے عرب ممالک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کو سڑکوں گلیوں بلڈنگ و دیگر ترقیاتی کاموں میں مثالی سمجھا جاتا تھا مگر انہوں نے کفار کے خلاف عسکری طاقت حاصل نہیں کی جس وجہ سے آج شام عراق اور فلسطین سمیت دیگر ممالک دشمنوں کے شنگجے میں آ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اصل ترقی عسکری طاقت حاصل کرنا ہے پاکستان نے عسکری طاقت حاصل کرنے کیلیے دن رات محنت کی، راجہ عامر مظہر نیکہا کہ پاک فوج نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ پاکستان کی عسکری طاقت صرف امن قائم رکھنے اور انصاف دلانے کیلیے جدوجہد کرتی ہے پاک فوج نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی رکھنے والے ممالک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کو حیران کر دیا،تقریب سے سابق چیئرمین راجہ طارق کیانی،سید مداح حسین شاہ، چوہدری ابرار حسین،چوہدری انوار حسین، عاطف کیانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
PML-N Kallar City Holds Youm-e-Takbeer Ceremony; Speakers Praise Armed Forces’ Valour and Nawaz Sharif’s Historic Nuclear Decision
مسلم لیگ ن کلر سٹی کی یومِ تکبیر تقریب، مقررین کا افواجِ پاکستان کی بہادری اور نواز شریف کے تاریخی ایٹمی فیصلے کو خراج تحسین
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29،مئی، 2025) —مسلم لیگ ن کلر سٹی کی جانب سے یوم تکبیر کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی جس سے مسلم لیگ سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین، سابق ناظم شیخ حسن ریاض، حاجی ریاست حسین،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کو ہماری افواج نے جس بہادری سے دشمن کو شکست دی اس سے پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے یوم تکبیر پاکستانی قوم کے لئے تجدید عہد کا دن ہے،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کسی بھی دباؤ کو قبول کئے بغیر ایٹمی دھماکے کر کے بزدل دشمن کو منہ توڑ جواب دیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری افواج نے دشمن کو شکست دے کر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا اس موقع پر چوہدری زین العابدین عباس، چوہدری طارق تاج، چوہدری ضیارب منہاس، شاہدجمیل عباسی عباسی اور دیگر بھی موجود تھے اور کیک بھی کاٹا گیا۔
JUI Delegation Visits Kallar Syedan to Condole Martyrs of Khuzdar Bus Blast; Terms Attack on Schoolgirls an Assault on Humanity
خضدار بس دھماکے میں طالبات کی شہادت پر جمعیت علمائے اسلام کے وفد کا کلر سیداں دورہ، واقعے کو انسانیت پر حملہ قرار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29،مئی، 2025) —خضدار بس دھماکے میں دو طالبات کی شہادت پر جمعیت علمائے اسلام کے وفد صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سعید الرحمان سرور کی سربراہی میں دورہ کلرسیداں، امیر ضلع راولپنڈی حافظ ڈاکٹر ضیاء الرحمن،ارشد عباسی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،حافظ ضیائاللہ خان، پروفیسر زبیر عباسی، سردار راشد نعیم، مولانا تاج الرحیم اور نوید باشم بھی شامل تھے۔وفد نے شہید بچیوں کے گھر پلالہ سیداں جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ بچیوں کے لیے دعائے مغفرت کی۔اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا پیغام بھی ان تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ خضدار میں پیش آنے والے دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے یہ حملہ معصوم بچیوں پر نہیں بلکہ انسانیت پر حملہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے سفاک عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام حکومتیں ملک میں تعلیمی اداروں اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔
AJK Minister for Industries Raja Muhammad Siddique Khan Visits Palala Syedan, Condemns Khuzdar Tragedy as Brutal Act of Terrorism
آزاد کشمیر کے وزیر صنعت و تجارت راجہ محمد صدیق خان کا پلالہ سیداں کا دورہ، سانحہ خضدار کو بدترین دہشتگردی قرار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29،مئی، 2025) —آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر صنعت و تجارت راجہ محمد صدیق خان کا خان شبیر خان کے ہمراہ دورہ پلالہ سیداں، انہوں نے واقعہ کو سفاکیت اور بدترین دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والے ملک دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پاکستان تاریخی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اسے مٹھی بھر گمراہ لوگوں کی سازشوں کا نشانہ نہیں بننے دیں گے انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان ان ممالک کی صورتحال اور بے بسی پر غور کریں جہاں مضبوط افواج نہ ہونے سے ان کا خون دن رات بہایا جاتا یے انہوں نے کہا کہ قوم سانحہ خضدار میں جان کی قربانی دینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے والدین کے بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔
Wife of Tehreek-e-Labbaik Kallar Syedan Ameer Contractor Muhammad Akhtar Passes Away; Funeral Held in Baikarabad Manianda
امیر تحریک کلر سیداں ٹھیکیدار محمد اختر کی اہلیہ انتقال کر گئیں، نمازِ جنازہ بیکڑ آباد منیاندہ میں ادا کی گئی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29،مئی، 2025) —امیر تحریک کلر سیداں ٹھیکیدار محمد اختر صاحب کی اہلیہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ بیکڑ آباد منیاندہ میں ادا کی گئی جس میں ٹی ایل پی کے ڈویژنل امیر حاجی محمد رمضان اعوان، ضلعی امیر کرنل وسیم احمد، مفتی ندیم سیرانی، احتشام عمر،نوید کیانی، ماسٹر اشفاق،محمد عباس،محمد تصور،اسد شکوری،ملک مدثر، ٹھیکیدار پرویز اختر،ماسٹر طارق منہاس،حاجی محمد سعید، ماسٹر محمد آزاد اور دیگر نے شرکت کی۔
