DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Woman Succumbs to Injuries After Brother-in-Law Opens Fire During Family Dispute in Moawrah
مواڑہ کہوٹہ میں خاندانی جھگڑے کے دوران دیور کی فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مئی2025)
تھانہ کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کی ڈھوک ٹھنڈل میں بھائیوں کی لڑائی کے دوران دیور کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی، پولیس ذرائع کے مطابق مواڑہ کی ڈھوک ٹھنڈل میں لڑائی جھگڑا کے دوران دیور کی فائرنگ سے بھائی شدید زخمی ہو گئی تھی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ لایا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون دم توڑ گئی، پولیس زرائع کے مطابق خاتون کی میت پوسٹمارٹم کیلئے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دی گئی ہے تاہم ابھی تک لڑائی جھگڑا کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – May 29, 2025):
A woman who was critically injured in a firing incident during a dispute between brothers in Dhok Thandal, Moawrah (jurisdiction of Kahuta Police Station), has succumbed to her injuries.
According to police sources, the woman was shot and seriously wounded by her brother-in-law during a family fight. She was initially taken to THQ Hospital Kahuta for emergency treatment and later shifted to Holy Family Hospital Rawalpindi, where she passed away due to the severity of her injuries.
Police confirmed that the woman’s body has been transferred from Holy Family Hospital to THQ Hospital Kahuta for a post-mortem examination. The cause of the dispute has not yet been determined.
چیئرمین راجہ عامر مظہر کی کاوش راجہ اور سمر نواز راجہ سے ملاقات، تھائی لینڈ میں انڈین ٹیم کو شکست دے کر 6 گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد
Chairman Raja Aamir Mazhar Congratulates Kawish Raja and Samar Nawaz for Winning 6 Gold Medals in Thailand by Defeating Indian Team

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مئی2025)
چیئرمین راجہ عامر مظہرکی تھائی لینڈ کی سر زمین میں انڈیا کا غرور خاک میں ملانے والے خطہ پوٹھوار کے سپوتوں کاوش راجہ اورسامر نواز راجہ سے ملاقات، انڈیا ٹیم کے کھلاڑیوں کو کاتا اور فائٹ میں ہرا کر 6گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور پانچ پانچ ہزار روپے نقد انعام بھی دیا، پرشوتو کان کراٹے کلب کے آنر (پرویز وکی) کو بھی مبارکباد پیش کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز شاہ باغ کے مقام پر سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی، سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے پرویز شوتو کان کراٹے کلب کے کھلاڑیوں اور معروف سیاسی وسماجی شخصیات انجینئرراجہ نذاکت حسین اور ڈاکٹرربنواز راجہ کے صاحبزداوں خطہ پوٹھوار کے سپوتوں کاوش راجہ اورسامر نواز راجہ سے ملاقات کی اور ان کو گذشتہ ہفتے قبل تھائی لینڈ کی سر زمین میں اپنے پڑوسی ملک انڈیا ٹیم کے کھلاڑیوں کو کاتا اور فائٹ میں ہرا کر 6گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور پانچ پانچ ہزار روپے نقد انعام بھی دیا اس موقع پر شوتو کان کراٹے کلب کے آنر (پرویز وکی)بھی موجود تھے،راجہ عامر مظہر نے کہا کہ یہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے جہاں ہمارے پیارے ملک کا نام روشن کیا ہے وہاں پر ہی اپنے علاقے، اپنے ادارے اور اپنے والدین کا نام بھی روشن کیا ہے انشاء اللہ یہ مزید کامیابیاں حاصل کر یں گے۔
Youm-e-Takbeer Ceremony Held at Anjuman Tajiran Chowk Pandori Office with Senior PML-N Leader Muhammad Zubair Kayani as Chief Guest
انجمن تاجران چوک پنڈوری میں یومِ تکبیر




