کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 28 مئی 2025):منگل کی شب کلر سیداں اور چوآخالصہ میں شدید آندھی اور موسلا دھار بارش کے طوفان نے علاقے بھر میں تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے باعث متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، جبکہ کم از کم ایک بڑا بجلی کا کھمبا زمین بوس ہو گیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں مکمل طور پر بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی سب ڈویژن چوآخالصہ کے تمام فیڈرز حفاظتی اقدامات کے تحت اور طوفان سے ہونے والے شدید نقصان کے باعث بند کر دیے گئے۔ زمین پر گرا ہوا کھمبا عوامی تحفظ کے لیے خطرہ بن گیا تھا، جس سے بجلی کی بحالی کا عمل مزید پیچیدہ ہو گیا۔
علاقے کی مختلف دیہاتوں سے لوگوں نے رپورٹ کیا کہ درختوں کے سڑکوں پر گرنے سے شدید آوازیں سنائی دیں، جس سے کچھ مقامات پر آمد و رفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔ ریسکیو ادارے اور مقامی انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آئے، سڑکیں کلیئر کی گئیں اور بجلی کے عملے کے ساتھ مل کر مرمتی کاموں کا آغاز کیا گیا۔
سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) کلر سیداں، انجینئر جمال لطیف خود ریسپانس اور بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کی سربراہی میں کلر سیداں اور چوآخالصہ کے ٹیکنیکل عملے کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد مرمت مکمل کر کے بجلی کی فراہمی بحال کی جا سکے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ علاقے کو موسم کی شدت کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ چند روز قبل بھی ایک اور آندھی نے اسی سب ڈویژن میں پانچ کھمبوں کو بری طرح متاثر کیا تھا، جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ علاقے کا بجلی کا نظام موسمی حالات کے سامنے غیر محفوظ ہے۔
مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں، خاص طور پر گرے ہوئے بجلی کے تاروں اور درختوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ موسم اور نقصان کی نوعیت کے پیش نظر بحالی کا عمل رات بھر اور آئندہ دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
علاقہ مکینوں نے آئیسکو ٹیموں اور ریسکیو سروسز کی فوری کارروائی کو سراہا ہے، تاہم اس بات پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے کہ موجودہ بنیادی ڈھانچے کو شدید موسمی حالات کے مطابق مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – May 28, 2025): A powerful storm system accompanied by torrential rainfall struck Kallar Syedan and Choha Khalsa late Tuesday evening, causing widespread damage across the region. Fierce winds and intense rain led to the uprooting of several trees, while at least one major electricity pole collapsed due to the extreme weather, resulting in a complete power outage in the affected areas.
According to local sources, all feeders under the Islamabad Electric Supply Company (IESCO) Subdivision Choha Khalsa were shut down as a safety precaution and due to physical damage caused by the storm. The fallen electricity pole posed a serious risk to public safety and further complicated the restoration process.
Residents in several villages reported hearing loud crashing sounds as trees fell across roads, blocking access in and out of some areas temporarily. Emergency services and local authorities were quick to respond, clearing the blocked roads and coordinating with power officials to assess and begin repair work.
Engineer Jamal Latif, the Sub-Divisional Officer (SDO) of Kallar Syedan, is personally overseeing the emergency response and restoration efforts. Under his supervision, technical teams from both Kallar Syedan and Choha Khalsa subdivisions have been mobilized to carry out necessary repair work and restore power to the affected communities as quickly as possible.
This is not the first time the region has faced weather-related disruptions. Just days earlier, another storm had severely damaged five electricity poles in the same subdivision, highlighting the vulnerability of the area’s power infrastructure to seasonal storms and extreme weather.
Local authorities have advised residents to remain cautious, especially around downed power lines and fallen trees. Restoration efforts are expected to continue throughout the night and into the following day, depending on weather conditions and the extent of the damage.
The community has expressed appreciation for the rapid response of the IESCO teams and emergency services, though concerns remain about the need for more resilient infrastructure in light of increasingly frequent severe weather events.
پیپلز لائرز فورم نے وکلاء کے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور پارلیمان کے استحکام میں کلیدی کردار کو اجاگر کیا
People’s Lawyers Forum Highlights Role of Lawyers in Upholding Democracy and Constitutional Supremacy
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –28،مئی، 2025) —پیپلز لائرز فورم کے وکلاء نے ھمیشہ پارٹی جہدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آیئن کی پاسداری کیلئے کلیدی کردار کرتے ہوئے پارلیمان کی بالادستی کی اھمیت کو اجاگر کیا ہے، وکلا سماجی ناانصافیوں و انسانی بنیادی حقوق کی پامالیوں کی نہ صرف نشاندھی کرتے ہیں بلکہ استحصالی نظام کے خلاف ڈٹ جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی پی پی پی پنجاب کونسل کے رکن سید یسین آذاد سینئر نائب صدر چوہدری افتخار احمد سابق ناظم ناصر میر محمد شاہد نے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن چوہدری بنارس کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں لاافیسرز میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد خان تنولی ڈپٹی اٹارنی جنرل حفظہ بخآری اسسٹنٹ اٹارنی سید مسعود الحسن اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آصف خان جدون اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ امجد محمود اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ندیم مغل اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ملک ظہیر ارشد نے بھی شرکت کی پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن چوہدری بنارس نے تمام لاافیسرز کا تقریب میں بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ھمارے لیے یہ بات باعث مسرت ھے کہ پارٹی قیادت نے نظریاتی اہل تجربے کار اور متحرک وکلاء کو لاافیسرز جیسی اھم زمہ داریوں کیلئے ان کا چناؤ کیا ھے جو کہ ان کی صلاحیتوں پر قیادت کی طرف سے اعتماد کا اظہار ھے تقریب میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد خان تنولی نے لاافیسرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرنے پر بنارس چوہدری کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ بنارس چوہدری پارٹی کے انتہائی مخلص اور درینہ رہنما ھیں انہوں نے پارٹی کے ورکرز وکلاء کے اعزاز میں استقبالیہ منقعد کرکے ھماری حوصلہ افزائی کی ہے ورکر کی جانب اپنے پارٹی ورکرز کو احترام دینا خوش آئیند سیاسی عمل ھے تقریب میں پیپلز لائرز فورم کے سینئرز وکلاء میں سے اسد عباسی ایڈووکیٹ جی ایم شاہ ایڈووکیٹ عمر اعوان ایڈووکیٹ سردار مقبول ایڈووکیٹ ملک شاہد ایڈووکیٹ سعید یوسف ایڈووکیٹ، سردار بہزاد ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کینٹ کی صدر گل ناز بادشاہ جنرل سیکرٹری سعدیہ عباسی مقامی رہنماں چوہدری اسد پرویز سابق ناظم ٹھیکدار جمیل اختر قریشی محمد شاہد چیئرمین خیابان سرسید ملک آصف اکبر پیپلز پارٹی کینٹ کے رہنما راجہ ظہیر شیخ عدنان پیپلز پارٹی جرمنی کے رہنما امجد بٹ شیخ یونس تاجر رہنما رضوان سنی حمید گل درانی ملک عدنان ملک علی مندری محمود پہلوان راجہ رؤف ملک فہیم شیخ عاصم طارق وحید بٹ چوہدری پرویز نے دوستوں کے ہمراہ شرکت کی۔
Woman Killed in Firing in Palala Malah Khan Laid to Rest; Police Register Case Against Six Suspects
پلالہ ملاح خان میں فائرنگ سے جاں بحق خاتون سپرد خاک، چھ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –28،مئی، 2025) — پلالہ ملاح خان میں فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون شمیم اختر کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ادھر کلر سیداں پولیس نے مقتولہ کے بیٹے قمر نثار کی مدعیت میں چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ قمر نثار نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وقوعہ کے روز میں اپنے والد میر باز خان، والدہ شمیم اختر،بھائی شعیب علی،چچا محمد نواز کیساتھ اپنے گھر پر موجود تھا کہ بوقت قریب سات بجے شام مسمیان سیف اللہ مسلح ڈنڈا،چوہدری نبیل مسلح ریپیٹر 12 بور،محمد صغیر مسلح پسٹل 30 بور،گل ضمیر مسلح پسٹل،بلال مسلح پسٹل، محمد عثمان مسلح پسٹل گھر کے باہر آئے اور للکارا کہ باہر نکلو آج تمہیں شمریز کی ویڈیو وائرل کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں ہم گھر سے باہر آئے تو چوہدری نبیل نے 12 بور سے سیدھ فائر بانیت قتل میرے چچا محمد نواز پر کیا جو چھرے چچا کو سامنے ماتھے اور دائیں آنکھ پر لگے جس سے چچا شدید زخمی ہو کر گر پڑا، میری والدہ شمیم اکتر چھڑانے کیلئے آگے بڑھی تو چوہدری نبیل نے رپیٹر 12 بور سے سیدھا فائر میری والدہ پر کیا جو چھرے اس کے منہ،سر اور جسم کے مختلف حصوں پر لگے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔محمد بلال اور محمد عثمان نے پسٹل ہائے 30 بور سے فائر مجھ پر کئے مگر میں خوش قسمتی سے محفوظ رہا اتنے میں ہر دو ملزمان نے میرے قریب آ کر مجھے اپنے اپنے پسٹل کے بٹ مارے جو میرے سر اور بائیں بازو پر لگے جس سے میں شدید زخمی ہو گیا۔ملزمان کو شک تھا کہ میرے بھائی شعیب نے شمریز کی ویڈیو وائرل کی ہے جس بنا پر چوہدری نبیل وغیرہ نے باہم صلاح مشورہ ہو کر اور چوہدری منیر کی ایمائ اور مشاورت پر میری والدہ کو ناحق قتل کر دیا اور ہمیں ناحق مضروب کیا ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
PML-N Kallar Syedan to Hold Youm-e-Takbeer Ceremony Today; Women’s Session Scheduled at Former MNA’s Residence
یوم تکبیر کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کلرسیداں کی تقریب آج، خواتین کی نشست جسوالہ میں ہو گی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –28،مئی، 2025) —مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے زیر اہتمام 28 مئی کے حوالے سے یوم تکبیر کی ایک تقریب آج سہ پہر ساڑھے تین بجے مقامی ہوٹل میں ہو گی جبکہ خواتین کی ایک نشست صبح دس بجے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کے صدر سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی کی رہائشگاہ جسوالہ کلرسیداں میں منعقد ہو گی
Alkhidmat Foundation Leader Rao Zafar Iqbal Falls Ill; Prayers for Recovery from Kallar Syedan and National Leadership
الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنما راؤ ظفر اقبال علیل، کلر سیداں و قومی قیادت کی جانب سے دعائے صحت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –28،مئی، 2025) —الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر راؤ ظفر اقبال علیل ہو گئے یہ آج کل ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر صاحب فراش ہیں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ و دیگر نے ان کی عیادت کی ادہر الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے رہنماؤں توقیر اعوان،جاوید اقبال،چوہدری ابرار حسین،اکرام الحق قریشی و دیگر نے ان کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی ہے۔