کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،28مئی2025) پولیس تھانہ کہوٹہ کی حوالات میں بند ملزم کو دل کادورہ ہسپتال لے جاتے ہوئے ملزم دم توڑ گیا۔ تفصیل کے پولیس تھانہ کہوٹہ کی حوالا ت میں بند ملزم منیر نامی شخص کودل کی تکلیف ہوئی جسکو فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ملزم کا تعلق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیور کے گاؤں جہنٹل سے ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی، سابق چیئرمین بیور راجہ فیاض، سابق چیئرمین سجاد ستی، ممبر ہیلتھ کونسل راجہ رفاقت تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچ گئے۔ ایس ایچ او کہوٹہ سید ذکاء الحسن اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے لواحقین سے کہا کہ اگر آپ متوفی کا میڈیکل یا پوسٹ مارٹم کرانا چاہتے ہیں تو آپ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ جبکہ اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے بتایا کہ ملزم منیر کی ڈیڈ باڈی ہسپتال میں ریسیو (وصول) ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی بڑی تعدا د میں شہری ہسپتال پہنچ گئے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir — May 28, 2025) — A detainee in police custody at Kahuta Police Station died of a heart attack while being transported to the hospital. According to details, the accused, identified as Munir and a resident of Jhandtial village in Union Council Bewar, developed severe chest pain while in lockup. He was immediately rushed towards the Tehsil Headquarters Hospital in Kahuta, but unfortunately, he passed away on the way.
Upon receiving the news, Member Provincial Assembly (MPA) Raja Sagheer Ahmad, former chairman Raja Zaffar Iqbal Baghrawi, former chairman Bior Raja Fayyaz, former chairman Sajjad Satti, and Member Health Council Raja Rafiqat rushed to the hospital.
SHO Kahuta, Syed Zaka-ul-Hasan, and MPA Raja Sagheer Ahmad assured the deceased’s family that if they wished to proceed with a medical examination or post-mortem, full cooperation would be provided. Meanwhile, Medical Superintendent of THQ Hospital Dr. Samina Khan Bhatti confirmed that the body of the deceased, Munir, was received at the hospital. Upon hearing the tragic news, a large number of citizens also gathered at the hospital.
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی راجہ مدثر سے ملاقات، راجہ مدثر نے دوبارہ فوکل پرسن کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
MPA Raja Sagheer Ahmed Meets Raja Mudassar; Responsibilities as Focal Person Reaccepted
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مئی2025) ایم پی اے راجہ صغیر احمدکی وفد کے ہمراہ راجہ مدثر کے ساتھ ملاقات، راجہ مدثر راضی ہو گے دوبارہ فوکل پرسن کی زمہ داریاں قبول کر لیں،تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بن کے رہائشی راجہ مدثر نے لالو ننی ٹیری تاٹٹھی سیداں روڈ سے بطور فوکل پرسن اپنی زمہ داریوں سے دستبردار ہو گے تھے نمائندے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ مدثر نے بتایا تھا کہ مجھ پر بہت بڑھی زمہ داری ہے مگر افسوس نہ محکمیں والے بھی بات نہیں سنتے اور کچھ جگہوں پر عوام بھی تعاون نہیں کر رہی جس کی وجہ سے میں یہ زمہ داری نہیں نبھا سکتا اس لیے میں اپنے اس عہدے سے دستبردار ہوتا ہوں اس کے بعد گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے ہمراہ سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،راجہ رفاقت جنجوعہ، قاصی اخلاق احمد، بزرگ رہنما قاضی قیوم،بریسٹر احمد صغیر راجہ،خان طاہر کونسلر، ملک زین کے ہمراہ راجہ مدثر سے ملاقات کی اور ان کے تمام گلے شکوے دور کرتے ہوئے کہا کہ آپ بحیثیت فوکل پرشن کام جاری رکھیں پوری انتظامیہ آپ کے ساتھ تعاون کرے گی اس بارے میں خود بات کروں گا آپ جہاں مناسب سمجھیں میرے علم لائیں اور کام کی مکمل نگرانی کریں ایسے منصوبے بڑی محنت کے بعد ملتے ہیں جو علاقے کے مفاد میں ہے ذاتی مفاد کسی طور بھی علاقائی پر حاوی نہیں ہونے دیں گے آپ پرانے ورکر ہیں سب بھائی آپ کے ساتھ تعاون کریں جہاں میری ضرورت ہوئی میں یونین کونسل ہوتھلہ کی خدمت میں پیش پیش رہوں گا علاقے کے بھائیوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے لوگوں کی خدمت کریں اور کھلے دل کے ساتھ روڈ کی تعمیر میں حصہ لیں تاکہ سب مرد و خواتین اس منصوبے سے مستفید ہوسکیں جس پر راجہ مدثر راضی ہو گے اور دوبارہ بحثیت فوکل پرسن اپنی زمہ داریاں شروع کر دیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت تیار ہوں لیکن ترقی کی راہ میں رکاوٹیں دور کی جاہیں جس سے علاقے کی پسماندگی دور ہوجائے۔
Poor-Quality Repair Work on Kahuta–Chowk Pindori Road Sparks Protest by PTI Tehsil President Inayatullah Satti
کہوٹہ تا چوک پنڈوری روڈ کی ناقص مرمت، صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی کا شدید احتجاج، کمیشن مافیا کو بے نقاب کرنے کا اعلان
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مئی2025) کہوٹہ تا چوک پنڈوری ریپرنگ کا کام انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال، صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی موقع پر پہنچ گے،ناقص کام دیکھ کر آگ بگولاہو گے،شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل،ہمارے ٹیکسوں کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے، کمیشن مافیا کو ہر چوک چورائے پربے نقاب کروں گاجہاں کہیں میں مناظرہ کرنے کے لیے بھی تیار ہوں، تفصیل کے مطابق کہوٹہ تا چوک پنڈوری روڈ جو بلکل ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی،جس کی رپیرنگ کا کام جاری تھا مگر محکمیں اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت کی وجہ سے انتہائی ناقص کام جاری تھا اطلاع ملنے پر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت عنائت اللہ ستی موقع پر پہنچ گے اور ناقص کام دیکھ شدید غصے میں آگے کا م کرنے والوں سے کہا کہ وہ تارکول ڈالتے ہوئے پھوارہ نیچے رکھیں تاکہ تارکول اچھی طرع پڑھ سکے پھوارہ سڑک سے کئی فٹ اوپر رکھنے سے تارکول کی مقدار بہت کم پڑتی ہے جس کی وجہ سے ایک بارش سے ہی اس کا میک اپ اتر جائے گا انہوں نے کہا انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑھ رہا ہے جس افراد یہ زمہ داری ہے یہ اس کام کی دیکھ بھال کریں چیک اینڈ بلینس کا نظام بناہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ ان کو کسی غیبی (طاقت) نے روک رکھا ہے مگر ہم اپنے ٹیکسوں کا پیسہ اس طرع ضائع نہیں ہونے دیں گے ہم ہر پلیٹ فارم پراحتجاج کریں گے اور کمیشن مافیا کو بے نقاب کروں گا۔
Youm-e-Takbeer Reminds of Pakistan’s Strength; Former Council Member Raja Amir Mazhar Expresses Pride
یوم تکبیر کا دن پاکستان کی برتری و مضبوطی کی یاد دلاتا ہے، سابق ممبر راولپنڈی راجہ عامر مظہر کا اظہار خیال
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مئی2025) یوم تکبیر کا دن پاکستان کی برتری و مضبوطی کی یاد دلاتا ہے، وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنانے والے ہر فرد پر ناز ہیان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی، سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنانے والے ہر فرد پر ساری قوم کو ناز ہے، ہم دفاع وطن کو نا قابل تسخیر بنانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدید خان (مرحوم) ایٹمی سائنسدان، دفاعی ماہرین، انجینئرز، ٹیکنیشنز اور سیاسی قیادت یکساں طور پر مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ اس سال کا یوم تکبیرکے تناظر میں دوہری خوشیاں لایا ہے جس پر ہماری ایٹمی صلاحیت ہونے کے عملی نتائج بھی سامنے آ گئے ہیں پاک فوج نے فلیڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے انڈیا نے بھی سوچ سمجھ کر مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف اور ان کے کارہائے نمایاں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، طاقت کا اظہار نہیں، دشمن کی پیش قدمی روکنا مقصد ہوتا ہے اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیت نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو نکیل ڈالی ہے۔