گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 28 مئی 2025) — گلیانہ، گوجر خان میں بجلی کی بندش نے اتوار کی شب ایک پُرتشدد احتجاج کو جنم دیا، جب تقریباً 30 سے 35 افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے مقامی ائیسکو (اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) کے سب ڈویژن دفتر پر دھاوا بول دیا۔ یہ واقعہ علاقے میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بڑھتی ہوئی عوامی بے چینی کے پس منظر میں پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین، جو بار بار اور بغیر اطلاع کے بجلی کے بند ہونے پر شدید غصے میں تھے، زبردستی دفتر میں داخل ہوئے اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔ اس دوران دفتر کا سامان، فرنیچر اور سرکاری دستاویزات بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ گوجر خان کے ایس ایچ او ملک نزیر گھیبہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، تاہم ان کے پہنچنے تک زیادہ تر مظاہرین موقع سے فرار ہو چکے تھے۔ اس کے باوجود پولیس نے دو افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے باقی ملوث افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پرتشدد کاروائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
مقامی شہریوں نے طویل اور مسلسل بجلی کی بندش، خصوصاً گرمیوں کے عروج پر، پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ائیسکو سے بجلی کی فراہمی کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ائیسکو حکام نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات نہ صرف سروسز میں خلل ڈالنے کا باعث بنتے ہیں بلکہ عملے کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔
یہ واقعہ ملک کے مختلف حصوں میں شہریوں اور بجلی کی ترسیل کرنے والے اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کا عکاس ہے، جہاں توانائی کا بحران روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔
Gujar Khan (Pothwar.com, May 28, 2025) — A power outage in the Gulyana area of Gujar Khan triggered a violent protest on Sunday night as a group of nearly 30 to 35 individuals stormed the local IESCO (Islamabad Electric Supply Company) sub-division office. The incident unfolded amid growing frustration over prolonged electricity load-shedding in the region.
According to eyewitnesses, the protesters, angered by frequent and unannounced power cuts, forcibly entered the IESCO office and caused significant damage to property. Office equipment, furniture, and official documents were reportedly vandalised during the unrest.
Upon receiving reports of the disturbance, Station House Officer (SHO) Malik Nazir Gheba of Gujar Khan police station arrived at the scene along with police personnel. However, by the time law enforcement reached the location, most of the protestors had fled. Despite the chaos, police managed to apprehend two individuals at the scene.
Authorities have confirmed that an investigation is underway, and efforts are being made to identify the remaining culprits using CCTV footage and witness statements. The police have vowed to take strict legal action against those involved in damaging government property and inciting violence.
Local residents have expressed their grievances about persistent power outages, especially during peak summer months, and have called on IESCO to improve the power supply system. Meanwhile, officials from IESCO have condemned the attack and stated that such actions disrupt the services and put staff at risk.
This incident adds to the growing tension between citizens and the power authorities in various parts of the country, as energy shortages continue to affect daily life.
بیول میں طلحہ بھٹی قتل کیس کی ایف آئی آر درج، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت
FIR Registered in Talha Bhatti Murder Case in Bewal; Funeral Held with Large Public Attendance
گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کوم،راجہ طارق ایوب –28،مئی، 2025) — بیول میں گزشتہ شب قتل ہونے والے طلحہ بھٹی کی ایف آئی آر پولیس نے درج کر لی۔ایف آئی آر میں طلحہ کے والد ظفر اقبال نے کہا کہ میرے بھتیجے کو سفیان عرف شانی بٹ اور عدنان سکنہ دھمیال نے بیول مین اڈہ چوک میں روک کر گالم گلوچ کی اور برا بھلا کہا جس پر گھر سے میں اپنے بھائی اور بیٹوں کے ہمراہ وہاں پہنچا تا کہ جھگڑے کی وجہ معلوم ہو لیکن ان لوگوں نے میری کوئی بات نہ سنی اور پسٹل سے بانیت قتل فائرنگ شروع کر دی جس سے میرے بیٹے طلحہ ظفر کو دو فائر لگے جن میں ایک دائیں کندھے کے پچھلی جانب اور دوسرا بائیں بازو کے ڈولہ پر لگا جس سے وہ زخمی ہو کر گر گیا۔ ایک فائر راہگیر ذکریا کو لگا جو کہ زخمی ھو کر گر گیا۔ میں اپنے بیٹے کو اٹھانے کے لیے آگے بڑھا تو ملزمان نے ہم پر پسٹل تان لیے اور قتل کی دھمکیاں دیتے پسٹل لہراتے ہوئے وہاں سے بھاگ گئے۔میں اپنے زخمی بیٹے کو راولپنڈی ہسپتال لے گیا لیکن وہ ہسپتال میں پہنچ کر دم توڑ چکا تھا۔دوسرے زخمی کو تحصیل ہسپتال پہنچایا گیا۔ظفر اقبال نے کہا کہ سفیان عرف شانی بٹ اور عدنان نے میرے بیٹے کو ناحق قتل کیا۔ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
قتل ہونے والے طلحہ بھٹی کی آج نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں تاجر برادری، اساتذہ کرام، دوست احباب، سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی
One Dead, One Injured as Iron Pipe Hits High-Voltage Power Lines in Jatli’s Tawin Village
جاتلی کے گاؤں ٹاویں میں بجلی کی مین تاروں سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کوم –28،مئی، 2025) —جاتلی کے گاؤں ٹاویں میں بجلی کی مین تاروں سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی, جاتلی کے نواحی گاؤں ٹاویں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کھیتوں میں بورنگ کے دوران لوہے کا پائپ بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں زور دار کرنٹ لگا۔ واقعے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو بھی ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق کھیتوں میں بورنگ کے لیے لوہے کے پائپ استعمال کیے جا رہے تھے کہ اچانک ایک پائپ اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں زور دار جھٹکا لگا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کو اطلاع دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت جلد جاری کی جائے گی جبکہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اہل علاقہ نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی مین لائنز کی مرمت اور حفاظت کے مناسب اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔