26 May 2025DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Raja Muhammad Kamran of Kahuta Appointed to Senior Position at International Bank

کہوٹہ کے راجہ محمد کامران لندن میں ایک انٹر نیشنل بینک میں اعلیٰ عہدئے پر فائز ہو گے

لندن/مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیرا حمد جنجوعہ،26مئی2025)
موضع کلاہنہ تحصیل کہوٹہ کے رہائشی راجہ محمد کامران ولدراجہ محمد ریاض جنجوعہ لندن میں ایک انٹر نیشنل بینک میں اعلیٰ عہدئے پر فائز ہو گے، دوستوں، عزیزوں و معززین علاقہ نے طرف سے دلی مبارکباد، راجہ محمد کامران ولدراجہ محمد ریاض جنجوعہ نے گذشتہ سال2024میں لندن کی معروف یونیورسٹی سے(بینکنگ اینڈ فنانس) ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔ تفصیل کے مطابق موضع کلاہنہ تحصیل کہوٹہ کے رہائشی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق منیجر اسلامی بینک دوبئی راجہ محمد ریاض جنجوعہ کے صاحبزادے اور سابق منیجر یو بی ایل کہوٹہ راجہ محمد ربنواز (مرحوم) کے بھتیجے سابق آفیسر اسلامی بینک دوبئی راجہ محمد کامران لندن میں ایک انٹر نیشنل بینک میں اعلیٰ عہدئے پر فائز ہو گے ہیں، راجہ محمد کامران کو بینک میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے پر ان کے دوستوں، عزیزوں و معززین علاقہ نے دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابی کے لیے دعا کی ہے یاد رہے کہ راجہ محمد کامران ولدراجہ محمد ریاض جنجوعہ نے گذشتہ سال لندن کی معروف یونیورسٹی سے(بینکنگ اینڈ فنانس) ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی، راجہ محمد کامران تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤں کلاہنہ راجگان کے رہائشی ہیں ان کے والد ماجد راجہ محمد ریاض جنجوعہ اسلامی بینک دوبئی میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہے اورریٹائر منٹ کے بعد اپنے بچوں کی پڑھائی کی وجہ سے دوبئی میں ہی رہائش پذیر ہیں وہ اپنے علاقہ میں اچھا اثر رسوخ رکھتے ہیں اور علاقے میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

London/Mutor (Representative Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua – May 26, 2025) –Raja Muhammad Kamran, son of Raja Muhammad Riaz Janjua and a resident of Village Kalahna, Tehsil Kahuta, has been appointed to a senior position at an international bank in London. His appointment has been met with heartfelt congratulations from friends, family members, and respected figures of the local community.

Raja Muhammad Kamran earned his Master’s degree in Banking and Finance from a renowned university in London in 2024. He is the son of prominent political and social figure Raja Muhammad Riaz Janjua, a former manager at Islamic Bank Dubai, and the nephew of the late Raja Muhammad Rabnawaz, former manager of UBL Kahuta.

Raja Kamran’s professional achievement is being celebrated widely, and well-wishers have expressed their prayers and hopes for his continued success. His family hails from Union Council Dukhali’s village Kalahna Rajgaan in Tehsil Kahuta. His father, Raja Muhammad Riaz Janjua, who held a high-ranking post at Islamic Bank Dubai before retiring, continues to reside in Dubai to support his children’s education. He is highly respected in his community and is known for his influence and integrity.

برطانوی کشمیری سیاسی و کاروباری شخصیت راجہ توصیف کیانی مرحوم کی وفات پر کمیونٹی کا اظہارِ افسوس

Community Mourns the Passing of British-Kashmiri Political and Business Leader Raja Tauseef Kayani in Luton

لوٹن۔یوکے (پوٹھوار ڈاٹ کام، – 26 مئی 2025): برٹش کشمیری راجہ توصیف کیانی مرحوم کی وفات پر کمیونٹی کا اظہار تعزیت۔ برطانیہ کے شہر لوٹن میں عرصہ دراز سے مقیم معروف کارباری و سیاسی شخصیت ، گرِل ہاؤس کے مالک اور آزاد جموں و کشمیر مسلم لیگ ن یوکے کے مرکزی راہنما راجہ توصیف کیانی جو علالت کے باعث قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ سترہ 17 مئی دوہزار پچیس 2025 بروز ہفتہ کو سینٹرل ماسک ( مرکزی مسجد ) ویسٹ بورن روڈ لوٹن میں بعد از نماز ظہر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ تدفین لوٹن کے مقامی قبرستان میں ہوئی۔ راجہ توصیف کیانی نے کالج لائف سے سٹودنٹس یونین سے اپنی سیاسی کیرئر کا آغاز کیا تھا۔ وہ اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک رہے۔ آزاد کشمیر میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی حکومت کے سنیئر وزیر و وزیر تعلیم الحاج راجہ محمد اکرم خان ایڈووکیٹ کے بھتیجے اور راجہ مشتاق احمد خان ایڈووکیٹ ( مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے بھانجے اور ٹھیکیدار راجہ محمد اسلم خان مرحوم کے صاحبزادے تھے۔ انتہائی شفیق، ملنسار اور مہربان راجہ توصیف کیانی مرحوم کی وفات پر ہر کوئی رنجیدہ ہوا جبکہ افسوس کا اظہار کیا۔ راجہ توصیف کیانی مرحوم کا گرِل ہاؤس کشمیری اور پاکستانی سیاست کا مرکز تھا۔ گرل ہاؤس کے عمدہ اور لذیذ کھانوں کا پورے برطانیہ میں چرچہ ہے۔ کمیونٹی نے راجہ توصیف کیانی مرحوم کی وفات پر تعزیت کااظہار کیا ہے۔ راجہ محمد شبیر خان ناڑوی، راجہ گلفراز کیانی، راجہ مشتاق آزاد، راجہ گلنواز کیانی، سخاوت ملک، ساجد جنجوعہ کشمیری اور راجہ شوکت علی نے راجہ توصیف کیانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اللہ تعالیٰ راجہ توصیف خان کیانی مرحوم کو جنت میں جگہ دے جبکہ پس ماندگان کو صبر دے۔ آمین

Ceremony Held in Islamabad to Honor British-Pakistani Human Rights Advocate Khurram Shehzad Rajput

برٹش پاکستانی انسانی حقوق کے علمبردار خرم شہزاد راجپوت کے اعزاز میں اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

لندن۔ یوکے (پوٹھوار ڈاٹ کام، – 26 مئی 2025): انسانی حقوق کے علمبردار برٹش پاکستانی خُرم شہزاد راجپوت کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام۔ برطانیہ میں مقیم سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت انسانی حقوق کے علمبردار خُرم شہزاد راجپوت جو ان دنوں پاکستان گئے ہوئے ہیں۔ سترہ 17 مئی 2025 دو ہزار پچیس بروز ہفتہ کو برکشائر گروپ آف کمپنیز انگلینڈ (یوکے) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار حیات خان نے اسلام آباد کے گرینڈ برکشائر سیگنیچر ہوٹل میں ایک پُرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔ خُرم شہزاد راجپوت تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ راجہ سکندر چیئرمین پاکستان کشمیر گلوبل سپریم کونسل یوکے تقریب کے اعزازی مہمان تھے۔ میزبان اور دونوں مہمانان گرامی برطانیہ سے پاکستان کے دورہ پر گئے ہوئے ہیں۔ پُرتعشش اور آرام دہ کشادہ ہوٹل میں معزز مہمانوں کا شایان شان طریقہ سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر آزاد ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر حکومت ( صحت، خزانہ اور ترقیاتی و منصوبہ بندی ) ڈاکٹر محمد نجیب نقی، چیئرمین خدمت خلق پارٹی بیرسٹر محمود خان اور میجر ریٹائرڈ سردار سکندر حیات خان کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ سردار حیات کی طرف سے دی گئی ضیافت میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات مدعو تھیں۔ ایونٹ کا مقصد پاک فوج کی شاندار فتح پر خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ مُلک کی مسلح افواج نے بہادری کے ساتھ وطن کا دفاع کیا۔ دشمن کے حملوں کو پسپا کیا۔ خُرم شہزاد راجپوت نے پاک فوج کی وطن عزیز کےلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستان کےلئے قربانیوں کی ایک داستان موجود ہے۔ جسے مؤرخ سنہری حروف سے لکھے گا۔ پاک فوج نے امن کےلئے اقوام متحدہ کی فوج میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دیں۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کے فروغ کو اپنی پالیسی بنایا۔ مقررین نے کہا کہ یہ اجتماع ہماری مایہ ناز پاک افواج کے شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انکے احترام میں ہے۔ ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قبل ازیں جب مہمان خصوصی راجہ خرم شہزاد راجپوت اور اعزازی مہمان راجہ سکندر خان تشریف لائے تو میزبان سردار حیات خان نے ان کا استقبال کیا جبکہ پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔تقریب میں مرد و خواتین پر مشتمل مہمانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ سب نے پاک فوج کے جذبہ ایمانی، جرات و بہادری، بے لوث قیادت اور بھرپور طریقہ سے وطن کا دفاع کرنے کو سراہا۔ میزبان نے تمام مہمانوؔں کا تقریب میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button