26 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Rising Theft Incidents in Kallar Syedan: Gold Jewellery and Cash Stolen in Separate Cases

کلرسیداں و گردونواح میں چوری کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26،مئی، 2025) — کلرسیداں و گردونواح میں چوری کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ، بیوہ اعجاز قریشی سکنہ چوآ خالصہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا سونے کا سیٹ جس کی قیمت چار لاکھ 45 ہزار روپے ہے چوری کر لیا گیا ہے۔ بیوہ کے بقول وہ گزشتہ روز شیخ حسن گارمنٹس سے کپڑے خرید رہی تھی کہ اس دوران دکان میں موجود تین چار خواتین جونقاب میں تھیں نے میرا یہ سیٹ میرے بیگ سے نکال لیا ہے۔جبکہ محمد رمضان سکنہ نندنہ منگرال نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ صبح تین بجے کے قریب گھر میں سویا ہوا تھاکہ آہٹ ہونے سے اس کی آنکھ کھل گئی تو دیکھا کہ ایک نام نقاب پوش تھا صندوق اٹھا کر لے جا رہا تھا شور شرابہ کرنے پر ملزم صندوق پھینک کر فرار ہو گیا چیک کرنے پر پتہ چلا کہ صندوق سے ایک لاکھ روپے کی رقم غائب تھی جبکہ ایک عدد پستول بھی ملا ہے جو نامعلوم چور بھاگتے ہوے غلطی سے پھینک گیا تھا۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 26, 2025) — A surge in theft cases has been reported in Kallar Syedan and surrounding areas, causing concern among local residents.

In one incident, Ejaz Qureshi’s widow, a resident of Choa Khalsa, filed a police report stating that her gold jewelry set worth Rs. 445,000 was stolen. She reported that while shopping for clothes at Sheikh Hassan Garments, a group of three to four veiled women managed to steal the gold set from her handbag without her noticing.

In a separate case, Muhammad Ramzan of Nandna Mangral registered a complaint that around 3 a.m., he was asleep when a noise woke him up. He saw a masked individual trying to carry away a trunk from his house. Upon raising an alarm, the suspect dropped the trunk and fled the scene. Later inspection revealed that Rs. 100,000 in cash was missing from the trunk. A pistol was also found nearby, presumably dropped by the fleeing thief. Kallar Syedan police are currently investigating both incidents.

کلر سیداں: ٹریفک وارڈن راجہ عمر ظریف کے 11 سالہ بیٹے محمد سالار عمر نے ایک سال میں قرآن پاک حفظ کر لیا

Son of Kallar Syedan Traffic Warden Raja Umar Zarif Completes Quran Memorization at Age 11.5

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26،مئی، 2025) —کلرسیداں کے سٹی ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر راجہ عمر ظریف کے کلاس ششم کے ساڑھے گیارہ سالہ بیٹے محمد سالار عمر نے ایک سال کی مختصر مدت میں اقرا تعلیم القرآن سے قرآن مجید حفظ کر لیا اس کی دستار بندی کی تقریب اتوار کو مقامی شادی ہال میں ہوئی جس میں مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد و دیگر نے بھی شرکت کی۔قاری علامہ محمد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمسن محمد سالار عمر نے ایک سال کی مدت میں قرآن مجید نہ صرف حفظ کیا بلکہ اسے اچھی طرح اپنے سینے میں محفوظ بھی کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ قرآن مجید تمام آسمانی کتب کی سردار کتاب ہے قرآن سننے اور سنانے سے اذہان و قلوب پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں قرآن مجید معجزات کی کتاب ہے جسے ہم نے ترک کیا اور دنیا بھر میں رسوائی ہمارا مقدر بن گئی موبائل نے ہمیں قرآن سے دور کردیا جو لوگ مساجد جاتے ہیں وہ بھی سلام پھیرنے کے بعد سب سے پہلے موبائل ہی کو چیک کرتے ہیں ہم بس نام کے مسلمان رہ گئے ہیں اللہ کو نام کے نہیں بلکہ کام کے مسلمان درکار ہیں لہذہ قرآن خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی پڑھائیں انہوں نے بھارت سے جنگ میں فتح کو اللہ کی نصرت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ جب سپہ سالار حافظ قرآن ہو اور جنگ کا نام بنیان المرصوص ہو تو پھر اللہ کی تائید مدد اور نصرت حاصل ہو کر رہتی ہے اس سے رحمتوں اور نعمتوں کا نزول ہوتا ہے اس موقع پر موجود لوگوں نے کمسن حافظ محمد سالار عمر اور اس کے والد راجہ عمر کو بھی مبارک بادیں دیں

Sheikh Sajid ur Rehman Praises Raja Pervaiz Ashraf’s Statesmanship Following Khuzdar Tragedy

خضدار بس دھماکے کے بعد راجہ پرویز اشرف کا رویہ ان کے بڑے پن کی علامت ہے، شیخ ساجد الرحمان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26،مئی، 2025) —سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان نے خضدار بس دھماکے کے فوری پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے قومی اسمبلی میں خطاب اور طالبات کی نمازجنازہ میں کلرسیداں میں شرکت کو ان کا بڑا پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے ہمیشہ جماعتیں سیاست سے بالاتر ہو کر ہمیشہ عوامی سیاست کی جس نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا پیپلز پارٹی کی نسبت ان کی اپنی مقبولیت کہیں زیادہ ہے جنہوں نے اس سے قبل بطور اسپیکر قومی اسمبلی اس وقت کے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو نہ صرف کلرسیداں دھان گلی روڈ کی ازسرنو کارپٹ تعمیر کے لیئے خط لکھا بلکہ جب وہ ان سے وزارت اعلی کا حلف لینے لاہور گئے تو ان سے اس سڑک کی تعمیر کا وعدہ بھی لیا جس کے فوری بعد حمزہ شہباز کی حکومت نے ہی صوبائی بجٹ میں کلرسیداں دھان گلی روڈ کی کارپٹ تعمیر کے لیئے تقریبا دو ارب کی خطیر رقم مختص کیا یہ سڑک آج تعمیر کے اختتامی مراحل میں ہے اور عوام علاقہ راجہ پرویز اشرف کے لیئے دعاگو ہیں اسی لوگ یہ کہنا مناسب ہے کہ لیڈر ہو تو راجہ پرویز اشرف جیسا ہو۔

News in brief;

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26،مئی، 2025) — کلرسیداں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 6 کلو 627 گرام چرس برآمد کر لی،پولیس کے مطابق ملزم عامر سے1357، خان زیب سے 1900، عمیر خان سے 1670 جبکہ عارف گل کے قبضے سے 1700 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26،مئی، 2025) —اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن سجادہ نشین دربار عالیہ بگھار شریف ڈاکٹر پروفیسر ساجد الرحمان نے اپنے دورہ برطانیہ میں مانچسٹر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اعزاز استقبالیہ دیا جو فکرِ دین، وحدتِ امت اور احیائے علومِ اسلامی کے جذبے کی علامت بنی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button