26 May 2025DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Encroachment Drive Continues in Bewal Despite Rain; Road Expansion Agreed
گوجرخان: بیول میں بارش کے باوجود تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، سڑک کی توسیع پر اتفاق

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کوم،راجہ طارق ایوب –26،مئی، 2025) —بیول بارش کے دوران بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، بلڈنگ مالکان کی رضامندی سے بیول-گوجرخان اور بیول-سموٹ روڈ کی توسیع کا فیصلہ۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گوارئیہ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ مال کے افسران نے بیول میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔ تحصیلدار گوجرخان راجہ عامر مسعود، گرداور چوہدری شعبان، شبیر بھٹی، اور پٹواری حضرات مرزا خرم، عبداللہ مرزا اور شیخ حبیب الرحمن نے تجاوزات کی نشاندہی کا عمل بارش کے دوران بھی جاری رکھا، جس پر عوامی حلقوں نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
تجاوزات کے خاتمے کی یہ مہم انجمن تاجراں بیول کے صدر ثاقب بٹ اور ان کی ٹیم، شیخ محمد فہیم اور کلیم رسول کی خصوصی کاوشوں سے احسن طریقے سے ممکن ہوئی۔ ان کی کوششوں سے بیول کے تمام مارکیٹ مالکان نے رضا مندی ظاہر کی ہے کہ بیول گوجرخان روڈ کو 49 فٹ اور بیول سموٹ روڈ کو تقریباً 32 فٹ تک توسیع دی جائے گی۔بلڈنگ مالکان نے اس امر پر مکمل اتفاق کیا ہے کہ آئندہ دس دنوں کے اندر اندر ہر دکان دار یا مالک اپنی تجاوزات خود ختم کرے گا، تاکہ سڑک کی توسیع بلا رکاوٹ ممکن ہو سکے۔عوامی اور تجارتی حلقوں نے جہاں محکمہ مال کے افسران کی بارش کے باوجود مسلسل کارکردگی کو سراہا، وہیں انجمن تاجراں اور دیگر مقامی شخصیات کی مفاہمت اور تعاون کی پالیسی کو بھی مثالی قرار دیا
Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub – May 26, 2025) — The anti-encroachment operation in Beol continued even during heavy rain, under the special directive of Assistant Commissioner Gujar Khan, Khizar Zahoor Ghawaria. Revenue department officers initiated the action against encroachments with the aim of widening the Beol-Gujar Khan and Beol-Samote roads.
Tehsildar Raja Amir Masood, Girdawar Chaudhry Shabaan, Shabbir Bhatti, and Patwaris Mirza Khurram, Abdullah Mirza, and Sheikh Habib-ur-Rehman carried out the demarcation work despite unfavourable weather conditions. Their dedication was widely appreciated by the public.
The success of the campaign was significantly supported by the efforts of Beol Traders Association President Saqib Butt, along with Sheikh Muhammad Faheem and Kaleem Rasool. Thanks to their mediation, all market owners in Beol have agreed to the planned road expansion — 49 feet wide for the Beol-Gujar Khan Road and approximately 32 feet for the Beol-Samote Road.
Building owners have committed to voluntarily removing their encroachments within the next ten days to ensure smooth progress of the road widening project. Both public and business communities praised the officials for their continued efforts despite the rain, and hailed the cooperative approach led by local traders as a model for effective civic improvement.
الفلاح سے گوجرخان جانے والی ویگن کا نیا روٹ چورہ، سکھو کے راستے شروع
New Wagon Route Launched from Al-Falah to Gujar Khan via Choora, Sukho
گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام – 26 مئی 2025) —الفلاح سے گوجرخان جانے والی ویگن کا نیا روٹ چورہ، سکھو کے راستے شروع, الفلاح سے گوجرخان جانے والوں کے لیے خوشخبری! اب شہریوں کو ایک نیا، آسان اور براہ راست سفری ذریعہ فراہم کر دیا گیا ہے۔ الفلاح سے گوجرخان کے لیے ویگن سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جو چورہ، کھمب اور سکھو کے علاقوں سے گزرتی ہوئی گوجرخان پہنچے گی۔
یہ ویگن روزانہ صبح 7:15 بجے الفلاح سے روانہ ہوگی۔ اس روٹ سے نہ صرف الفلاح کے مکینوں کو فائدہ ہوگا بلکہ چورہ، کھمب اور سکھو کے رہائشیوں کو بھی ایک بہتر اور باقاعدہ سفری سہولت میسر آئے گی۔ یہ سروس مقامی افراد کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگی، جو روزانہ کام یا تعلیم کے لیے گوجرخان کا سفر کرتے ہیں۔
ویگن مالکان کا کہنا ہے کہ اگر عوام کا ردعمل مثبت رہا تو مستقبل میں اس روٹ پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور واپسی کے اوقات بھی متعین کیے جائیں گے تاکہ سفر مزید آسان بنایا جا سکے۔
یہ نیا اقدام دیہی اور شہری علاقوں کو آپس میں جوڑنے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔