کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –25،مئی، 2025) —کور کمانڈر ایس پی لیفٹینینٹ جنرل محمد شہباز کی کلر سیداں آمد،یو سی دوبیرن کلاں کے گاؤں پلالہ سیداں جا کر خضدار بس دھماکے میں شہید ہونے والی دو طالبات کے والد صوبیدار راجہ سلیم آصف سے ملاقات کی ان کی بچیوں کی شہادت پر فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ ان کے حوصلے اور جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں اور عزم سے لاعلم ہے جہاں لوگ بچوں کے جنازے اٹھا کر بھی بھارت کو للکار رہے ہوں ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ہم نے ہر صورت ارض پاک کے تحفظ کی قاسم کھائی ہے کوئی دشمن ہمارے ملک کی طرف سے میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہم ہر کسی کا غرور اور تکبر خاک میں ملانے کے لیئے ہمہ وقت کمربستہ اور پرعزم ہیں،صوبیدار سلیم نے انہیں بتایا کہ اس کی دو بچیوں نے جام شہادت نوش کیا ایک بچہ ابھی بھی سی ایم ایچ کوئیٹہ میں زیرعلاج ہے ملک کا تحفظ ہمیں اپنی جان مال اور اولاد سے ذیادہ عزیز ہے مگر ہمارا پالا بزدل دشمن سے پڑا ہے جو چھپ کر بچوں پر وار کرتا ہے لفٹیننٹ جنرل محمد شہباز نے ان کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مشکل کی اس گھڑی میں تمام متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ندیم احمد،راجہ طارق سموٹ، صوبیدار راجہ محمد نفیس،نمبردار کونسلر محمد جلیل و دیگر بھی موجود تھے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – May 25, 2025) — Corps Commander SP Lieutenant General Muhammad Shehbaz visited Palala Syedan and met with Subedar Raja Saleem Asif, the father of two schoolgirls who were martyred in the Khuzdar bus bombing. The meeting took place in the village of Plalla Syedan in Union Council Doberan Kallan.
During the visit, Lt. Gen. Shehbaz offered prayers for the departed souls and praised the courage and spirit of the bereaved family. He stated, “Our enemy is unaware of the determination and resilience of the Pakistani nation. When a nation dares to challenge the enemy even while burying its children, it can never be defeated. We are committed to defending our homeland at all costs, and no enemy can dare look at our country with ill intent.”
Subedar Saleem informed the Corps Commander that while his two daughters were martyred, one of his sons is still undergoing treatment at CMH Quetta. “The protection of this country is more precious to us than our lives, wealth, or children,” he said. “But we face a cowardly enemy who targets innocent children from the shadows.”
Lt. Gen. Shehbaz commended the family’s bravery and reaffirmed that the armed forces stand firmly with all affected families in this time of grief.
Also present on the occasion were PML-N leaders Raja Nadeem Ahmed, Raja Tariq Smot, Subedar Raja Muhammad Nafees, Councillor Muhammad Jaleel, and other local dignitaries.
کلر سیداں میں شدید آندھی اور طوفانی بارش، دن کا اجالا رات کی تاریکی میں بدل گیا، نظام زندگی مفلوج
Power Outages and Chaos as Thunderstorm Hits Kallar Syedan, Day Turns into Night
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –25،مئی، 2025) —شدید آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش،دن کے اجالے نے رات کی تاریکی کی چادر اوڑھ لی،طوفان سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا درخت جڑوں سے اکھڑ گئے تفصیلات کے مطابق دن دو بجے آسمان پر گہرے سیاہ بادل نمودار ہوئے جس کے ساتھ ہی شدید آندھی طوفان اور بارش شروع ہو گئی طوفان سے درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں اور بجلی کی لائنوں پر جا گرے ائیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کے پانچ کھمبے اپنی جگہوں سے اکھڑ گئے کلرسیداں میں بھی بجلی کی تاریں ٹوٹ کر بکھر گئیں جس کے بعد ایس ڈی او انجینئر چوہدری جمال لطیف،ایل ایس راجہ ابرار احمد، قاضی جاوید ظفر، عالمگیر پراچہ و دیگر نے بارش کے دوران ہی بحالی کی کوششیں شروع کر دی تھیں شام تک بجلی کی بحالی کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا دکانوں کے باہر نصب بورڈ اکھڑ گئے سڑکوں پر چلتے افراد پناہ کی تلاش میں ادہر ادہر بھاگ رہے تھے کئی موٹر سائیکل سوار طوفان کے باعث گر گئے۔بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹا اور لوگوں نے مئی میں بھی ٹھنڈے موسم کے مزے لیئے۔
Two Separate Theft Incidents Reported in Kallar Syedan, Valuables Worth Lakhs Stolen
کلر سیداں میں چوری کی دو وارداتیں، نامعلوم ملزمان لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –25،مئی، 2025) —تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان،جیولری اور دیگر اشیا چوری کر کے لے گئے۔چک مرزا میں ایک گھر سے تین عدد موٹریں جبکہ عمر ٹاون مسجد سے پانی والی ساری ٹوٹیاں اتار لی گئیں ادھر محمد فاروق نے 15 پر اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر کے تالے توڑ کر فریج، اے سی، یوپی ایس، جیولری اور نقدی چرا کر لے گئے ہیں۔
Kallar Syedan Police Seize Over 3 Kg of Hashish from Two Drug Dealers
کلر سیداں پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروشوں سے 3 کلو 257 گرام چرس برآمد
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –25،مئی، 2025) —کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو 257 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق عامر سکنہ پشاور سے 1357 گرام جبکہ خانزیب سے 1900 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
Political Leaders Visit Family of Khuzdar Blast Victims in Kallar Syedan, Express Deep Grief and Solidarity
سیاسی رہنماؤں کا خضدار حادثے میں شہید بچیوں کے والد سے اظہار تعزیت، واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –25،مئی، 2025) — مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق ارکان قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی، صداقت علی عباسی،ٹی ایل پی کے کرنل وسیم احمد،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین و دیگر نے گاؤں پلالہ سیداں جا کر خضدار حادثے میں شہید ھونے والی دونوں بہنوں کے والد سے ملاقات کی اور واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا،محترمہ نثار تنویر شیرازی نے متاثرہ خاندان کی خواتین سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو قوم کا سرمایہ قرار دیا۔
Majlis-e-Pursa for Bibi Fatima (SA) to Be Held Today in Choa Khalsa
پرسہ مخدومہ کونین کی مجلس آج چوآخالصہ میں منعقد ہو گی، علمائے کرام خطاب کریں گے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –25،مئی، 2025) — پرسہ مخدومہ کونین کی ایک تقریب آج بروز اتوار صبح نو بجے گلستان زہرا بیول روڈ چوآخالصہ میں منعقد ہو رہی ہے جس کا اہتمام سید شمیم الحسنین نقوی نے کیا ہے جس سے علامہ عاطف عباس،مولنا ناصر عباس، بابر مہدی سبزواری، شوکت رضا شوکت،اعجاز حسین جھنڈوی، وقار عارف و دیگر خطاب کریں گے۔