DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Funeral Held for Sisters Martyred in Khuzdar Bus Bombing; Thousands Pay Tribute in Palala Syedan

خضدار بس دھماکے میں شہید ہونے والی بہنوں کی نماز جنازہ پلالہ سیداں میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –23،مئی، 2025) —خضدار بس دھماکے میں شہید ہونے والی دو بہنوں عشا سلیم اور سحر سلیم کی نماز جنازہ جمعرات کی شام کلرسیداں کے گاؤں پلالہ سیداں میں ادا کر دی گئی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق ارکان اسمبلی میجر لتاسب ستی،کرنل محمد شبیر اعوان،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود، صدر تحصیل کلرسیداں محمد اعجاز بٹ،جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،کرنل خالد،کرنل عاطف،کرنل رفعت،کیپٹن محمود الحسن،کیپٹن تیمور،میجر عمر، مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،بیرسٹر شاہ رخ پرویز شیخ ساجد الرحمان، حافظ سہیل اشرف ملک،محمد اقبال قریشی، راجہ عامر مظہر، راجہ ندیم احمد، چوہدری شفقت محمود،بیرسٹر احمد صغیر،ٹھیکیدار بشارت اعوان، سردار اصف، الحاج غلام ظہیر، چوہدری ابرار حسین، چوہدری توقیر اسلم، چوہدری جاوید اقبال، عبدالودود عامر،شیخ حسن سرائیکی،شیخ برھان علی،مسعود احمد بھٹی، چوہدری شاہد گجر،چوہدری طارق تاج،احسان الحق قریشی، بیرسٹر احمد صغیر راجہ،نوید اختر مغل،اکرام الحق قریشی، عاطف اعجاز بٹ، نمبردار عمران مشتاق،قاضی امجد محبوب،قاضی امجد محبوب،علی افسر بھٹی، شیخ ذوالفقار احمد،راجہ علی اصغر، و دیگر نے شرکت کی،یاد رہے کہ دہشتگردی کے اس واقعہ میں کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے صوبیدار راجہ سلیم آصف کی دو بچیاں شہید ہو گئیں جن میں میٹرک کی طالبہ عشا سلیم اور کلاس ہشتم کی طالبہ سحر سلیم شامل ہیں جبکہ ان کا بھائی رافعہ سلیم کلاس ہفتم حادثے میں شدید زخمی ہے اور سی ایم ایچ کوئیٹہ میں وینٹی لیٹر پر ہے اور ڈاکٹر اس کی جان بچانے میں مصروف ہیں جبکہ ایک بھائی حادی سلیم کسی وجہ سے سکول نہ گیا اور محفوظ رھا نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کی امامت مولانا محمد اقبال قریشی نے کی،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نمازجنازہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جس نے اسی ہزار سویلین کی جانوں کا نذرانہ دے کر دنیا میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا جبکہ بھارت دہشتگردوں کا پشت بان ہے یہ دہشتگردی کے فروغ کے لیئے کوشاں ہے دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ بزدل انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں ہمارے دشمن نے پشاور کے بعد خضدار میں بھی آرمی پبلک سکول کے طلبہ طالبات کو نشانہ بنا کر بزدلانہ حرکت کی ہے ہماری بہادر مسلح افواج نے سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو ذلت امیز شکست دی ہم نے بھارتی جارحیت کا صبح کے اجالے میں بھرپور جواب دیا اور کسی ایک بھی بھارتی سویلین کو ہماری افواج نے نشانہ نہ بنایا بھارت ہمارا مقابلہ نہ کر سکا اور اس نے بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے ہم اس کے باوجود بھارتی بچوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے ہمارے حوصلے بلند ہیں ہماری سرزمین شہدا اور غازیوں کی شمشیر زن ہے ہمیں اپنی قوم اور اپنی افواج پر فخر ہے ہم سب مل کر بھارتی دہشتگردوں کو بھی شکست فاش دیں گے اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے دم لیں گے۔شہدا کے والد صوبیدار سلیم آصف نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن بزدل ہے جس نے بچوں پر حملہ کیا ہمارے سینے حاضر ہیں آو اور ہمارا مقابلہ کرو ہم نے تمہیں کچھ ہی دن قبل تاریخ کی بدترین شکست سے دو چار کیا ہے اب بھی تم سے بدلہ لے کر رہیں گے میری دو بچیاں وطن پر قربان ہوئی ہیں بیس بھی ہوتیں تو انہیں وطن پر نثار کر دیتا بھارت میرے حوصلہ کو توڑ نہیں سکتا میں اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں چن چن کر بھارت سے بدلہ لے کر دم لوں گا تقریب سے میجر لتاسب ستی،کرنل محمد شبیر اعوان،کرنل انوار عباسی،راجہ ندیم احمد، مولانا محمد اقبال قریشی نے بھی خطاب کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 23, 2025) — The funeral prayers of the two sisters, Isha Saleem and Sehr Saleem, who were martyred in the tragic Khuzdar bus bombing, were held on Thursday evening in the village of Palala Syedan, Kallar Syedan. The sisters, daughters of Subedar Saleem Asif, were students — Isha in Matric and Sehr in Grade 8.

The funeral saw a massive turnout of thousands, including prominent political, military, and religious figures. Former Prime Minister Raja Pervez Ashraf, Punjab Assembly Member Raja Sagheer Ahmed, former MNAs Major (R) Latasab Satti and Colonel (R) Muhammad Shabbir Awan, PPP Rawalpindi District President Chaudhry Zaheer Mehmood, local leaders of various political parties, and several retired military officers were present.

Leading the funeral prayer was Maulana Muhammad Iqbal Qureshi. Addressing the large gathering, former PM Raja Pervez Ashraf condemned the act of terrorism and stated that Pakistan has sacrificed over 80,000 civilian lives in the fight for peace. “India supports terrorism and targets innocent children, as seen in Peshawar and now Khuzdar,” he said. He praised the Pakistani Armed Forces under COAS General Syed Asim Munir for their bravery and reiterated that Pakistan’s response to Indian aggression was dignified and never targeted civilians.

Subedar Saleem Asif, father of the martyrs, gave an emotional speech, vowing that the sacrifice of his daughters would not be in vain. “Even if I had twenty daughters, I would sacrifice them all for the country. India cannot break my resolve. I am stronger than ever and will take revenge,” he declared.

The tragic attack also left their younger brother, Rafay Saleem, a Grade 7 student, critically injured and currently on a ventilator at CMH Quetta. Another brother, Hadi Saleem, was unharmed as he was absent from school that day.

The ceremony concluded with addresses from several speakers, including Major Latasab Satti, Colonel Muhammad Shabbir Awan, Colonel Anwar Abbasi, Raja Nadeem Ahmed, and Maulana Muhammad Iqbal Qureshi, all condemning the cowardly attack and vowing to continue the fight against terrorism.

خضدار بس دھماکے میں شہید طالبات کی میتوں کا کلر سیداں میں پرتپاک استقبال، فضا نعروں سے گونج اٹھی

Bodies of Khuzdar Bus Bombing Martyrs Receive Hero’s Welcome in Kallar Syedan; Slogans Echo in the Air

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –23،مئی، 2025) —خضدار بس دھماکے میں شہید ہونے والی کلرسیداں کی طالبات کی میتوں کا کلرسیداں و گردونواح میں انتہائی پرتپاک خیرمقدم،فضا پاکستان ذندہ باد،پاک فوج ذندہ باد،شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے کے نعروں سے گونج اٹھی،گزشتہ رات گئے جب آرمی پبلک سکول خضدار میں میٹرک کی طالبہ عشا سلیم کی میت کلرسیداں بائی پاس پر پہنچی تو وہاں جماعت اسلامی یوتھ کلرسیداں کے صدر عبدالودود عامر،پی ٹی آئی کے عاقب علی،شیخ برھان علی کی قیادت میں سینکڑوں نوجوانوں نے ایمبولینس پر گلپاشی کی اور نعرے بازی کی اسی طرح جب میت اپنے گھر پلالہ سیداں پہنچی تو بھی سینکڑوں لوگوں نے اس پر بھرپور گلپاشی کی جبکہ جمعرات کی صبح کو دوسری زخمی سحر سلیم بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سی ایم ایچ کوئیٹہ میں دم توڑ گئی اس کی میت کو لانے والی ایمبولینس جب دوپہر کو چوکپنڈوری بازار پہنچی تو یہاں سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،انجمن تاجراں کے عہدیداروں حاجی زعفران،چوہدری یاسر ولایت،راجہ خالد محمود،راجہ سلطان محمود نے سینکڑوں لوگوں کے ہمراہ استقبال کیا گلپاشی کی اور پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ یہاں شہدا کے والد صوبیدار سلیم آصف نے خطاب کرتے ہوئے دشمن کو للکارا کہ آو سامنے سے وار کرو میرا سینہ حاضر ہے تم بزدل ہو چھپ کر بچوں پر وار کرتے ہو تم ہمارے جذبہ شہادت کو کم نہیں کر سکتے فتح ہماری ہو گی اللہ کی نصرت ہمارے ساتھ ہے۔


اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر کا پلالہ سیداں کا دورہ، جنازہ گاہ میں خصوصی انتظامات، پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی مؤثر نگرانی

Assistant Commissioner Shabana Nazir Visits Palala Syedan; Special Funeral Arrangements Made with Police and Traffic Wardens Ensuring Order

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –23،مئی، 2025) —اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر نے گاؤں پلالہ سیداں کا دورہ کیا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیئے بڑی جنازہ گاہ اور وہاں دھوپ سے بچنے کے لیئے شامیانوں کا بھی بطور خاص اہتمام کیا، لوگوں کی آسانی کے لیئے کلرسیداں پولیس اور سٹی ٹریفک وارڈن سرکل انچارج سجاد حسین قریشی کی سربراہی میں جنازہ گاہ کے قریب موجود رہے اور جنازے میں شریک ہزاروں افراد کی رہنمائی کرتے رہے۔

کلر سیداں: دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

Kallar Syedan: One Killed, Another Critically Injured in Motorcycle Collision in Chanam

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –23،مئی، 2025) — دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ٹریفک کا یہ حادثہ کلر سیداں کے علاقے چنام میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلز آپس میں ٹکرانے سے 19 سالہ حامد علی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خرم نامی موٹر سائیکل سوار کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button