DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

France: PIA to Launch Direct Flights from Lahore to Paris Starting June 18

قومی ایئر لائن کا لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز، پہلی پرواز 18 جون کو روانہ ہوگی

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ – 23 مئی، 2025) — پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن  نے اعلان کیا ہے کہ وہ 18 جون 2025 سے لاہور اور پیرس کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر رہی ہے۔ یہ نئی پرواز ہفتے میں ایک بار، ہر بدھ کے روز، فلائٹ نمبرز PK733 اور PK734 کے تحت علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ تک روانہ ہوا کرے گی۔

اس نئی سروس کے آغاز کے ساتھ ہی پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس کے لیے پہلے سے موجود ہفتہ وار دو براہ راست پروازوں کے ساتھ کل تعداد تین ہو جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفر کو سہل بنانا اور ملک کے لیے زرِمبادلہ میں اضافہ کرنا ہے۔

لاہور–پیرس روٹ سمیت یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی اس وقت ممکن ہوئی جب یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) نے 2024 کے آخر میں پی آئی اے پر عائد چار سالہ پابندی ختم کر دی۔ یہ پیش رفت پی آئی اے کی یورپی نیٹ ورک کی بحالی اور بین الاقوامی رابطوں میں بہتری کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری زیب جعفر کے مطابق پی آئی اے مارچ 2024 سے منافع کے ساتھ کام کر رہی ہے، اور اس مالی بہتری کا سہرا ایئرلائن کی لاگت میں کمی، افرادی قوت کی کارکردگی، اور روٹس کی بہتری کے لیے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کو جاتا ہے۔

لاہور سے پیرس کے لیے ٹکٹ بک کروانے کے خواہش مند مسافر پی آئی اے کی سرکاری ویب سائٹ یا قریبی پی آئی اے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja – May 23, 2025) —Pakistan International Airlines (PIA) has announced the commencement of direct flight operations between Lahore and Paris, starting from June 18, 2025. This new route will operate once a week, every Wednesday, under flight numbers PK733 and PK734, connecting Lahore’s Allama Iqbal International Airport with Paris Charles de Gaulle Airport.

The addition of this route complements PIA’s existing twice-weekly direct flights from Islamabad to Paris, increasing the total number of weekly direct flights to the French capital to three. This expansion aims to enhance travel convenience for passengers, particularly the Pakistani diaspora in Europe, and to boost foreign exchange earnings for the country.

The resumption of European routes, including the Lahore–Paris connection, follows the lifting of a four-year ban by the European Union Aviation Safety Agency (EASA) in late 2024. This development is part of PIA’s broader strategy to rebuild its European network and improve international connectivity.

PIA has been operating profitably since March 2024, according to Parliamentary Secretary Zeb Jaffar. The airline’s financial turnaround is attributed to reforms in cost structure, workforce efficiency, and route optimisation.

Passengers interested in booking tickets for the Lahore–Paris route can visit PIA’s official website or contact their nearest PIA office for more information.

Show More

Related Articles

Back to top button