22 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Student Martyred in Khuzdar Bus Blast Identified as Ayesha Saleem from Palala Syedan
خضدار بس دھماکے میں شہید طالبہ عائشہ سلیم کا تعلق پلالہ سیداں کلر سیداں سے، بہن بھائی شدید زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22،مئی، 2025) —خضدار بس دھماکے میں شہید ہونے والی طالبہ عیشا سلیم راجہ کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں پلالہ سیداں سے ہے یہ صوبیدار راجہ محمد سلیم کی دختر تھیں جو آرمی پبلک سکول خضدار میں میٹرک کی طالبہ تھیں اس حادثے میں شہید بچی کے بہن اور بھائی بھی زخمیوں میں شامل ہیں جن میں کلاس نہم کی سحر سلیم اور کلاس ہفتم کا رافعہ سلیم شدید زخمی ہیں اور سی ایم ایچ میں منتقل کر دیئے گئے بس حادثے میں شہید ہونے والی میٹرک کی طالبہ عیشا سلیم کی نمازجنازہ آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے پلالہ سیداں کلرسیداں میں ادا کی جائے گی۔حادثے کا افسوسناک پہلو یہ بھی تھا کہ صوبیدار سلیم راجہ کا تبادلہ کھاریاں ہو چکا تھا اور ان کے بچوں کا آج سکول میں آخری دن تھا۔
