DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Protest Over Poor Road Construction and Illegal Encroachments in Sir Sooba Shah

کلر سیداں: سرصوبہ شاہ میں ناقص سڑک تعمیر اور ناجائز تجاوزات کے خلاف احتجاج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –20،مئی، 2025) —سرصوبہ شاہ سے دربار داؤد شاہ حقانی براستہ انچھوہا،الف چوک زیرتعمیر سڑک اور تجاوزات کے کلرسیداں میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا شرکا کا کہنا تھا کہ پنجاب ہائی وے نے ساڑھے پانچ کلومیٹر سڑک کی تعمیر شروع کر رکھی ہے جہاں تعمیر مکمل ہوئی وہاں چند ہی ایام بعد سڑک کی ٹوٹ پھوٹ بھی شروع ہو گئی جبکہ سڑک پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے سابقہ اے سی اور تحصیلدار اس سے قبل سڑک کا معائینہ کرنے کے بعد تجاوزات کی تصدیق کر چکے ہیں مگر تجاوز کے مرتکب لوگ تجاوزات منہدم کرنے کو تیار ہیں نہ ہی انتظامیہ ان کے خلاف قانون کو حرکت میں لاتی ہے جس کی وجہ سے سڑک تعمیر ہو بھی جائے تو تجاوزات باقی رہنے سے گاڑیوں کی آمد و رفت ممکن نہیں لہذہ حکام سفارشی کلچر کو مسترد کرکے سڑک کو تجاوزات سے پاک کریں

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 20, 2025)
Residents of Sir Sooba Shah, Anchoha, and Alif Chowk staged a protest in Kallar Syedan over the poor construction and encroachments on the under-construction road from Darbar Daud Shah Haqqani. According to the protesters, the Punjab Highway Department has started work on a 5.5-kilometre stretch, but sections where construction is supposedly complete have already begun to deteriorate within days.

The protestors also raised concerns about rampant illegal encroachments along the road, which make it nearly impossible for vehicles to pass through. They stated that the former Assistant Commissioner and Tehsildar had already confirmed these encroachments during site inspections, but no effective action has been taken so far. The encroachers refuse to remove the illegal structures, and the administration has failed to enforce the law.

The protesters urged the authorities to reject favouritism and the so-called “recommendation culture,” and take immediate action to clear the road of all illegal encroachments to ensure smooth vehicular movement once construction is complete.

چوہدری مہتاب حسین کا نکاح، دعوتِ ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت، افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

Chaudhry Mehtab Hussain Ties the Knot; Prominent Political and Social Figures Attend Grand Walima Ceremony in Solidarity with Pakistan Army

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –20،مئی، 2025) —جاپان اسلامک ٹرسٹ کے ڈائریکٹر چوہدری غالب حسین کے فرزند اور سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کے بھتیجے چوہدری مہتاب حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب میں پاکستان عوام پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،ارکان اسمبلی انجینئر قمر اسلام راجہ،چوہدری عمران الیاس،وزیراعظم ہاؤس کے جوائنٹ سیکرٹری طاہر حبیب چیمہ،سابق ارکان اسمبلی چوہدری تنویر خان،چوہدری محمد ریاض،زمرد خان،راجہ محمد علی،چوہدری ایاز، محمود شوکت بھٹی سابق سفارتکاروں امتیاز احمد،اصغر علی گھولو،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی ایڈووکیٹ،جمیل احمد ہاشمی،میجر جنرل عمر احمد شاہ،محمد افضل کھوکھر،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،حافظ سہیل اشرف ملک،محمد ظریف راجا،محمد زبیر کیانی،طارق یاسین کیانی،محمد صفدر کیانی،راجہ ندیم احمد، چوہدری شفقت محمود، راجہ پرویز اختر قادری،راجہ طلال خلیل،توفیق تاج کیانی، چوہدری شاہد گجر،راجہ محمد فیاض بیور، چوہدری توقیراسلم،ہارون کمال ہاشمی،محمد اعجاز بٹ،حافظ عثمان عباسی، طارق منہاس،چوہدری ابرار حسین،محمد توقیر اعوان،خضران عباسی، حاجی اخلاق حسین، چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود، راجہ محبوب حسین چوہان،کرنل خورشید اکبر،شیخ ساجد الرحمان، راجہ عامر مظہر، عبدالحمید مغل،شیخ ندیم احمد،سید مداح حسین شاہ،شیخ حسن سرائیکی، نصیر اختر بھٹی،بابو محمد عجائب،سہیل محبوب چوہان،ایاز ایڈووکیٹ،مسعود احمد بھٹی، عبد المجید ہاشمی، چوہدری نعیم بنارس، نمبردار وقاص گجر،حاجی منیر حسین،خان شبیر خان،حاجی محمد اسحاق، عابد زاہدی،وقاص کیانی ایڈووکیٹ،امتیاز حسین،عامر اعجاز،محمد عثمان،خرم شہزاد،آفاق احمد،خالد مقصود،سعید خان،عاطف خان،حاجی محمد شریف،ماسٹر طارق منہاس،پروفیسر شمیم، عامر حسین،محسن امیر، میں محمد امین،محمد شفیق،رفاقت خان،عاشق لقمان،ماجد الیاس،اسجد محمود،محمود حسین، ماسٹر اشفاق،راجہ عاصم صدیق،راجہ یاسر، اکرام الحق قریشی،منیر چشتی، چوہدری الفت حسین، جاوید اقبال و دیگر کے علاؤہ جاپان،ہانگ کانگ،ائیر لینڈ، برطانیہ سے بھی مہمانوں نے بطور خاص شرکت کی،دولھا کے والد چوہدری غالب حسین نے ولیمہ کی تقریب کو افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیئے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشی کی اس تقریب کو ہم سب اپنی بہادر افواج کے نام کرتے ہیں۔فیصل مسجد کے خطیب ڈاکٹر پروفیسر محمد الیاس نے ملک کی بقا سالمیت اور افواج پاکستان کے لیئے خصوصی دعا کی۔

Married Woman Dies by Suicide Due to Domestic Dispute Near Shah Bagh

کلر سیداں: شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی

www.pothwar.com

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –20،مئی، 2025) —شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یہ افسوسناک واقعہ شاہ باغ کے قریب پیش آیا جہاں 35 سالہ (م) جو چار سالہ بیٹے کی ماں تھی ازدواجی حالات سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کی اذیتوں سے ہمیشہ کیلئے آزاد ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پوسٹمارٹم کروانے کے بعد ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

Punjab Highway Patrol Pindori Chowk Cracks Down on Overloading and Substandard CNG Cylinders


کلر سیداں: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی اوور لوڈنگ اور ناقص سی این جی سیلنڈرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –20،مئی، 2025) —پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی اوور لوڈنگ اور غیر معیاری سی این جی سیلنڈرز کے خلاف کاروائیاں جاری ,محرر پوسٹ چوک پنڈوڑی چوہدری اجمل مقبول نے تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی راولپنڈی محمد عرفان بٹ کی خصوصی ہدایت پر انچارج پوسٹ عتیق الرحمن کیانی اور عنصر نیاز نے اوور لوڈنگ کے خلاف کروائیاں کرتے ہوئے تین انتہائی خطرناک انداز میں اوورلوڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ روات میں دو مقدمات885.886 اور تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ نمبر 373 درج رجسٹر کروا کر گاڑیوں کو بند اور ڈرائیورز کو پابند سلاسل کروایا اہل علاقہ اور افسران نے پوسٹ چوک پنڈوڑی کی شاندار کاروائیوں کو سراہا ہے۔

Those Who Can’t Run a Shop Are Running the Country, Says Shahid Khaqan Abbasi in Kallar Syedan

جو دکان نہیں چلا سکتے وہ ملک چلا رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی کا کلر سیداں میں اظہار خیال

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –20،مئی، 2025) —پاکستان عوام پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو دوکان نہیں چلا سکتے وہ ملک چلا رھے ہیں حکومت کسی اور کی اختیارات کسی اور کے پاس ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری مہتاب حسین کی دعوت ولیمہ میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ عثمان عباسی بھی موجود تھے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کو انتخاب کا حق ملنا چاہیے عوام کے منتخب لوگوں کو ہی اقتدار ملنا چاہئے ہارے ہوئے لوگوں کو اقتدار میں لا کر اسے عوامی مینڈیٹ نہیں کہا جا سکتا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت ہم سب کا دشمن ہے اس بات پر کسی میں کوئی اختلاف نہیں ہماری بہادر فضائیہ نے ایک بار پھر بھارتی جارحیت کو دندان شکن شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے ہماری فضائیہ نے ہمیشہ ملکی وقار میں اضافہ کیا اور قوم کو کبھی بھی شرمندہ نہیں ہونے دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button