DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Captain Usman Janjua Injured in Waziristan Clash with Terrorists; Shifted to CMH Bannu
کہوٹہ: کیپٹن عثمان جنجوعہ وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں زخمی، سی ایم ایچ بنوں منتقل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مئی2025)
کرنل (ر) ارشد جنجوعہ کا بیٹا اور کرنل (ر)سعید جنجوعہ کا بھانجا کیپٹن عثمان جنجوعہ وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی، CMH بنوں شفٹ کر دیا گیا حالت خطرے سے باہر،دوستوں،عزیزوں کی طرف سے جلد صحت یابی کی دعا، تفصیلات کے مطابق ماڑی پٹرولیم کے ملازمین کے ہمراہ ملٹری کانوائے وزیرستان کے علاقے پتاسی سے گزر رہا تھا کہ مسلح دہشت گردوں نے اچانک بھاری ہتھیاروں اور ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کر دیا جس میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے جبکہ کیپٹن عثمان جنجوعہ سمیت دیگر اہلکار شدید زخمی ہو گئے پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کی بڑی تعداد جہنم واصل ہوئی جبکہ چند دہشت گرد فرار ہو گئے پاک فوج کے زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا گیا کیپٹن عثمان جنجوعہ کہوٹہ کے علاقہ مٹور کے رہائشی ہیں اور علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات کرنل (ر) ارشد جنجوعہ کے بیٹے اور سابق صدر PTIتحصیل کہوٹہ کرنل (ر)سعید جنجوعہ کے بھانجے ہیں۔





