کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –19،مئی، 2025) —پنجاب پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی میں زیر حراست نوجوان انضمام بشارت کے آن لائن اکاؤنٹ اور جیب سے نکالی گئی رقم ایک لاکھ نوے ہزار روپے اس کے گھر لوٹا کر معافی طلب کر لی گئی گزشتہ ماہ اینٹی نارکاٹکس فورس راولپنڈی نے کلرسیداں کے گاؤں مہیرہ سنگال کے انضمام بشارت سے مبینہ طور پر دوران تلاشی ایک کلو چرس برآمد کرکے اسے جیل منتقل کردیا تھا جبکہ اصل واقعہ کچھ یوں تھا کہ انضمام بشارت اور اس کے ساتھ کو کلردھانگلی ڈڈیال روڈ پر پنجاب پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی حماد افضل نے روکا گاڑی کی تلاشی لی اور گاڑی میں سوار دونوں نوجوانوں کو الگ الگ کمروں میں بند کرکے رینٹ پر لی گئی گاڑی کے انچارج کو طلب کیا گیا جس نے سہولت کاری کی اور پولیس کی حراست میں موجود انضمام بشارت کے اکاؤنٹ سے آن لائن ڈیڑھ لاکھ روپے اور چالیس ہزار جامعہ تلاشی نکال لیئے جس کے بعد ایک نوجوان کو چھوڑ دیا گیا جبکہ انضمام بشارت سے مبینہ طور پر ایک کلو چرس برآمدگی گیس میں اسے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا بعد ازاں محکمانہ انکوائری میں اے ایس آئی حماد افضل کو معطل کر کے محکمانہ کاروائی کی سفارش کی گئی جس کے بعد فریقین کے درمیان سہولت کاروں کی جانب سے معاملات طے ہوئے اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم اڈیالہ جیل میں بند نوجوان انضمام بشارت کے لواحقین کے سپرد کر کے معاملات طے کر لیئے گئے مگر نوجوان انضمام بدستور جیل میں ہے جبکہ شاہ خاکی چیک پوسٹ کے انچارج اور ان کے کار خاص ساتھی بدستور یہاں موجود ہیں جن کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے جبکہ انہی سے چند کلومیٹر دور دریائے جہلم کے شرقی کنارے پر واقع ڈڈیال پولیس کی چیک پوسٹ یہاں سے جانے والی منشیات اور اسلحہ کو برآمد کرکے محکمہ کی نیک نامی کا موجب بنتی ہے مگر شاہ خاکی چیک پوسٹ قانون پر عملداری کی بجائے شکار کے تعاقب میں رہتی ہے مقامی حلقوں نے شاہ خاکی چیک پوسٹ کے انچارج سمیت ان کے سہولت کاروں کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے
Kallar Syedan (Pothohar.com, Ikram ul Haq Qureshi – May 19, 2025) – In a surprising turn of events, officials at the Punjab Patrolling Check Post Shah Khaki have returned PKR 190,000 to the family of Inzamam Basharat, a young man who had been taken into custody last month. The money, which included online transfers and cash taken from his possession, was handed back along with an apology.
Last month, the Anti-Narcotics Force Rawalpindi reportedly recovered one kilogram of hashish from Inzamam Basharat, a resident of the village of Maira Sangal, Kallar Syedan, during a search operation, and subsequently transferred him to Adiala Jail.
However, emerging details suggest a different account. On the Kallar Dhangli–Dadyal Road, Punjab Patrolling Police’s ASI Hammad Afzal stopped the vehicle carrying Inzamam and another youth. The two were separated and confined in different rooms while the rental car manager was summoned, allegedly acting as an accomplice. During the custody, PKR 150,000 was withdrawn online from Inzamam’s account, and PKR 40,000 was taken in cash. One of the youths was released while Inzamam was charged with possession of narcotics.
Following a departmental inquiry, ASI Hammad Afzal was suspended and disciplinary action was recommended. Subsequently, intermediaries helped mediate a settlement, and the stolen amount was returned to Inzamam’s family. Despite this, Inzamam remains incarcerated in Adiala Jail.
Locals have expressed serious concerns about the conduct of officers at the Shah Khaki Check Post, contrasting it with the commendable performance of the nearby Dadyal Police Post, which has effectively intercepted narcotics and arms trafficking. The public has called for the immediate transfer of the Shah Khaki post in-charge and his alleged collaborators, citing poor performance and abuse of authority.
کلر سیداں: تین خواتین کے اغوا کے مقدمے میں نامزد محمد رفیق کی ضمانت منظور، الزامات بے بنیاد قرار
Kallar Syedan: Court Grants Bail to Man Accused of Kidnapping Three Women Amid Lack of Evidence
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –19،مئی، 2025) — ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں احمد ارشد محمود جسرا نے تین خواتین کے مبینہ اغوا کیس میں نامزد ملزم محمد رفیق ساکن مرید چوک کی ضمانت منظور کر لی۔ ملزم کی درخواست ضمانت کی پیروی معروف قانون دان جاوید چشتی ایڈووکیٹ نے کی۔ تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ سعید کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ محمد رفیق نے اس کی تین بہنوں کو جبراً اغوا کر رکھا ہے۔ معاملے میں نیا موڑ اس وقت آیا جب ایک مبینہ مغویہ ڈرامائی انداز میں معزز مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئی اور اس نے بھی اغوا کا الزام دہرا دیا۔ مگر کوئی بھی ٹھوس شہادت پیش نہ کر سکی۔تاہم تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد آصف نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ جھوٹے الزامات پر مبنی ہے اور مذکورہ خواتین درحقیقت سکھر میں خود روپوش ہیں۔ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ محض زبانی الزامات کی بنیاد پر کسی شہری کو قید میں رکھنا اس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور یہ مقدمہ مزید تحقیق طلب ہے۔ مستغیث پہلے بھی ایسے ھی مقدمات درج کرا چکا ھے اور یہی خواتین ہر بار ایک طرح کے الزامات پر مبینہ اغواء ھوتی ہیں اور پھر سامنے آجاتی ہیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد معزز عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔
Kallar Syedan: Bail Rejected for Accused Faizan Wajid in Attempted Murder and Unlawful Assembly Case
کلر سیداں: اقدام قتل اور غیر قانونی اجتماع کے مقدمے میں ملزم فیضان واجد کی ضمانت خارج
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –19،مئی، 2025) —ایڈیشنل سیشن جج کلرسیداں احمد ارشد محمود جسرا نے بجرم324,148,149 میں ملزم کی ضمانت خارج کردی،مستغیث مقدمہ کی طرف سے سینئر ایڈووکیٹ عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے پیروی کی، عدالت نے عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم فیضان واجد کی ضمانت خارج کر دی۔
تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –19،مئی، 2025) —شیخ ساجد الرحمان، عبدالحمید مغل،راجہ عامر مظہر،توفیق تاج کیانی،شیخ ندیم احمد نے گاؤں سہوٹ حیال جا کر نمبردار اسد عزیز سے ملاقات کی اور ان کے کزن محمد فاروق کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔