18 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Encroachments Paralyze Kallar Syedan Despite Punjab Government Orders

نجاب حکومت کی ہدایات کے باوجود کلر سیداں میں تجاوزات کا راج، شہر مفلوج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –18،مئی، 2025) —حکومت پنجاب کی ہدایت کے باوجود کلر سیداں شہر میں تجاوزات کی بھر مار، پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا۔ دکانداروں نے اپنا مال فٹ پاتھوں پر سجا کر پیدل چلنے والوں کیلئے مسائل پیدا کر رکھے ہیں جبکہ ریڑھی بان اکلوتی سڑک پنڈی چوآ روڈ کے کنارے اپنی ریڑھیاں کھڑی کر کے ٹریفک مسائل میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔مغل بازار، مین بازار، گوجرخان روڈ،چوآ روڈ اور پنڈی روڈ پر تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف گرینڈ اپریشن کئے گئے میں کلر سیداں میں صورتحال بالکل مختلف ہے۔ تجاوزات مافیاز نے شہر پر قبضہ مکمل کرنے کے بعد اب مرید چوک میں ڈیرے ڈال لیئے ہیں،مرید چوک پر مافیا اپنی نگرانی میں سڑک اور چوک الاٹ کر رھا ہے مین چوک اور چوآ روڈ کو لوڈر رکشوں نے بطور اڈہ استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے مگر زمہ داران ادارے قانون کی عملداری میں بری طرح سے ناکام ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بلا تفریق آپریشن کر کے تجاوزات کا خاتمہ کروائیں تا کہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 18, 2025) — Despite clear directives from the Punjab government, Kallar Syedan continues to be plagued by unchecked encroachments, making even pedestrian movement a challenge. Shopkeepers have extended their displays onto sidewalks, causing serious inconvenience to passersby. Meanwhile, street vendors have lined their carts along the only main road — Pindi-Choa Road — further aggravating traffic congestion. No action has yet been taken against these violations.

Key commercial areas, including Mughal Bazaar, Main Bazaar, Gujar Khan Road, Choa Road, and Pindi Road, are now under the firm grip of the encroachment mafia. While other cities in Punjab have witnessed grand operations against illegal encroachments, the situation in Kallar Syedan remains dire and unaddressed.

The mafia has now established a stronghold at Mureed Chowk, where they are allegedly controlling and allocating road space for their own benefit. Loader rickshaws have turned the main chowk and Choa Road into an unofficial transport terminal, worsening the chaos.

Public and social circles have raised their voices, urging the Deputy Commissioner of Rawalpindi to initiate an indiscriminate crackdown on illegal encroachments in the city to ease the growing difficulties faced by residents.

شدید گرمی میں کلر سیداں سے راجہ بازار چلنے والی کوسٹرز بغیر اے سی اور اوورلوڈنگ کے باعث سفر اذیت ناک

Non-AC, Overloaded Coasters Make Travel from Kallar Syedan to Raja Bazaar Unbearable in Extreme Heat

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –18،مئی، 2025) —شدید ترین گرمی میں بھی کلرسیداں سے راجہ بازار چلنے والی اے کوسٹر کے نہ صرف اے سی بند ہیں بلکہ ان میں اوورلوڈنگ کے باعث مسافروں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے یہ سلسلہ کئی سال سے جاری ہے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی، موٹروے پولیس، کلرسٹی ٹریفک وارڈن اور تحصیل انتظامیہ ہر قانون شکن کی پشت پناہی اور سہولت کاری کرتی دکھائی دیتی ہے سیکرٹری آر ٹی اے اور کلرسیداں کا اسٹاف اس بارے میں چپ سادھے ہوئے ہے کرایہ یہ اے سی کا لیتے ہیں بیشتر گاڑیوں کے اے سی بھی برسوں سے خراب ہیں تمام اے سی گاڑیاں بغیر اے سی کے چلتی ہیں دوسری جانب جتنے مسافر نشستوں پر بیٹھے ہوتے ہیں اتنے ہی اندر کھڑے کرکے مسافروں کی سانسیں تک روک لی جاتی ہیں اعتراض کرنے والے کو بے عزت کرکے گاڑی سے اتار دیا جاتا ہے یہ سب کچھ یہاں تعینات ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں ہو رھا ہے جنہیں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سوار تو نظر آ جاتا ہے مسافروں سے کھچا کھچ بھری کوسٹرز اور ان کے کھلے شیشے انہیں بالکل بھی نظر نہیں آتے۔شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے اے سے کوسٹر کے روٹ منسوخ کرنے اور نئی پارٹیوں سے پیشکشیں طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مافیاز کی اس غنڈہ گردی کو روکا جا سکے۔

17-Year-Old Boy Dies in Motorcycle Accident Just Days After Father’s Death

والد کے انتقال کے چند روز بعد 17 سالہ نوجوان موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –18،مئی، 2025) —17 سالہ نوجوان موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گیا جبکہ سرف 20 ایام قبل اس کے والد محمد انصر بھی وفات پا گئے تھے سترہ سالہ نوجوان سعد والدین کا بڑا بیٹا تھا دو ایام قبل آپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک ہی موٹر سائیکل پر روات کی جانب جا رھا تھا کہ شاہ باغ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے گر کر شدید زخمی ہوا ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا یاد رہے کہ اس کے والد کا بھی بیس ایام قبل انتقال ہوا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button