15 May 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Road Inaugurated in Union Council Doberan Khurd

تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دوبیرن خورد میں سڑک کا افتتاح کر دیا گیا

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،15مئی2025)— ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی گرانٹ سے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دوبیرن خورد میں سڑک کا افتتاح کر دیا گیا۔ بیرسٹر احمد صغیر راجہ اور سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاوری نے اس موقع پر اپنے خطا ب میں کہا کہ کہوٹہ تا مٹور،کہوٹہ تا چوک پنڈوڑی،کہوٹہ تا ٹنگی روڈ، نڑھ روڈ اور دیگر اربوں مالیت کے میگا پراجیکٹس فراہم کرنے پر ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے مشکور و ممنون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کے ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) کی کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ زبانی دعووٗں کے بجائے عملی اقدامات سے اپنی کارکردگی ثابت کریں گے۔ بیرسٹر راجہ احمد صغیر نے اپنے خطاب میں تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ایک ناکام تجربہ تھا۔ جس سے ملک کو معاشی طور پر بہت نقصان ہوا۔ میاں برادران اور مریم نواز کی دلریرانہ قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے بھارت کی بولتی بند کر دی۔ اور اس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیا ن مرصوص پہلے دن ہی مکمل ہو گیا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی دلیررانہ اور جرائت مندانہ قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے چند گھنٹوں میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – May 15, 2025) — A new road in Union Council Doberan Khurd, Tehsil Kahuta, was officially inaugurated with development grants provided by Member of National Assembly (MNA) Raja Usama Sarwar and Member of Provincial Assembly (MPA) Raja Sagheer Ahmed.

At the inauguration ceremony, Barrister Ahmed Sagheer Raja and former Chairman Raja Zaffar Bagharvi expressed their gratitude to both MNA and MPA for initiating several mega development projects in the region, including the Kahuta-Mator, Kahuta-Chowk Pindori, Kahuta-Tangi, and Narh roads, worth billions of rupees. They declared these initiatives a testament to the performance of the Pakistan Muslim League (N).

“We believe in delivering through practical steps rather than verbal claims,” said Barrister Ahmed Sagheer. He sharply criticised Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), calling it a failed experiment that severely harmed the country’s economy.

Praising the leadership of the Sharif brothers and Maryam Nawaz, he said, “Under their courageous leadership, Pakistan is back on the path of progress.” He also lauded the Pakistan Armed Forces and Chief of Army Staff General Asim Munir for their swift and bold response against India, claiming that Operation Baniyan Mrasoos was completed on the first day and significantly humbled India. The event marked another milestone in the region’s developmental journey under PML-N’s governance.


پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی، راجہ طارق مرتضیٰ اور کرنل سعید کا مختلف یونین کونسلز کا دورہ

PTI Leaders Sadaqat Abbasi, Raja Tariq Murtaza, and Col. Saeed Visit Various Areas of Kahuta

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،15مئی2025)— سابق ممبر قومی اسمبلی رہنما پی ٹی آئی صداقت عباسی اور سابق چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ، کرنل سعید جنجوعہ کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسل اور دیہاتوں کا دورہ۔ رہنما تحریک انصاف راجہ ریئس کے گھر محلہ راجگان کہوٹہ جا کر شادی کی مبارک باد دی۔ جبکہ بعدا زاں راجہ منان مسعود کی رہائش گاہ جاکر تحریک انصاف کے کہوٹہ سٹی و تحصیل کہوٹہ کے سابق عہدیداران سے موجودہ حالات پر گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر قدیر عباسی،سر دار مظہر، راجہ الطاف، ملک عامر داؤد، سردار رضا، ملک عاصماور دیگر بھی موجود تھے۔ جبکہ بعدا زاں انہوں نے شیخ اعجاز، شیخ وحید کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت اور فاتحہ کی۔

Kahuta Police Arrest Proclaimed Offender for Axe Attack on Uncle Following DSP’s Orders


ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل کے احکامات پر ایس ایچ او کا فوری ایکشن، کلہاڑی کے وار سے چچا کو زخمی کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،15مئی2025)— ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل افضل لودھی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن کا فوری ایکشن۔ کلہاڑیو ں کے وار سے چچا کو زخمی کرنے والا ملزم اشتہاری تنویر احمد ولد محمد بشیر کو کہوٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ سال 25جون 2024کو پولیس تھانہ کہوٹہ میں عبدالغفور نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مجھے 4افراد مسلح کلہاڑیوں اور ڈنڈوں ملزمان انصر محمود، ارشد محمود، محمد تنویر اور محمد ضمیر نے بد کلامی اور گالیاں دیں۔ جبکہ محمد تنویر نے کلہاڑیوں کے وار کر کے میرے بھائی کو مضروب کیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ نمبری195/24کے نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Kahuta’s Kultiya Village — Hometown of MNA Raja Usama Sarwar’s In-Laws — Deprived of Basic Facilities


تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کا گاؤں کلٹیہ، ایم این اے راجہ اسامہ سرور کا سسرالی علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،15مئی2025)— تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ میں ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور کا ”سسرالی گاؤں“ ”کلٹیہ“ بنیادی سہولیات اور ضروریات سے محروم۔ سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر ررہی ہے جبکہ سینکڑوں کی آبادی میں میڈل و ہائی سکول تک نہ ہے۔ 18بچے گورنمنٹ پرائمری سکول کلٹیہ میں زیر تعلیم ہیں۔ تعلیم، سڑک ساتھ ساتھ علاقہ میں صحت کی بھی کوئی سہولت میسر نہ ہے۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیت سردار شبیر اور دیگر معززین علاقہ نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ الیکشن میں اپنے پولنگ اسٹیشن سے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سر ور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو گاؤں کلٹیہ، بھیند سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔ مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اس گاؤں کے داماد بھی ہیں۔ معززین علاقہ نے بتایا کہ الیکشن کے بعد ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اس گاؤں کو بھول گئے ہیں۔ علاقہ کے لوگ سہولیات نہ ملنے پر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سر ور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد علاقہ کلٹیہ کے مسائل پر فوری توجہ دیں۔

Kahuta Hotels Turning into Hubs of Disease Amid Food Authority’s Negligence, Locals Demand Action


کہوٹہ کے ہوٹل بیماریوں کا مرکز بن گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور فوڈ انسپکٹر کی مجرمانہ غفلت، عوام کا ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مئی2025)
محکمہ پنجاب فو ڈ اتھارٹی اورفوڈ انسپکٹرکہوٹہ “ستو”پی کر سو گیا کہوٹہ پنڈی روڈ، نتھوٹ اور گرد ونواح کے ہوٹل عوام بیماریاں پھیلانے کا ذریعہ بن گے، ٹوٹی پھوٹی پالیاں، گندے برتن، مال کچیلے کپڑوں میں ملبوس ملازمین جبکہ کچن میں لال بیگوں کا “قبضہ “زمہ دار محکمیں والوں نے عوام میں بیماریاں پھیلانے کا لائسنس جاری کر دیا ہے، معززین علاقہ کا ضلعی انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق کہوٹہ پنڈی روڈ،نتھوٹ،کہوٹہ شہر اور گرد ونواح میں قائم ہوٹلوں میں غیر معیاری گھی،آئل،مصالحہ جات،سبزی گوشت کا استعمال کیا جاتا ہے باسی مضر صحت کھانوں کی فروخت کا دھندا دیدہ دلیری سے جاری ہے گندے کچن ٹوٹے پھوٹے برتن استعمال کئے جاتے ہیں عوام کی صحت و جانوں کے محافظ اداروں کے افسران اور اہل کار وں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے شہری غیر معیاری کھانا کھانے پر مجبور ہیں اور ہوٹلوں پر کھانے کے ساتھ ساتھ بیماریاں بھی خرید رہے ہیں کہوٹہ انتظامیہ،پنجاب فو ڈ اتھارٹی اورفوڈ انسپکٹرکہوٹہ نے مکمل چپ سادھ رکھی ہے نرخ نامے مقرر نہیں ہے ہوٹل مالکان من مانے ریٹ وصول کرتے ہیں جبکہ ہوٹل مالکان نے سڑکوں پر ناجائز قبضے بھی کر رکھے ہیں با اثر ہوٹل مالکان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک شاہد محمود اعوان نے ضلعی انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kahuta Civil Defence Volunteers on High Alert Amid National Tensions, Vow Full Support to Armed Forces

ملکی حالات کے پیش نظر سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار ہر وقت تیار، افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مئی2025)
ملکی حالات کے پیش نظر سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمبٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہے،سول ڈیفنس کے ضلعی افسر طالب حسین اور اسسٹنٹ کنٹرولر سول ڈیفنس کہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی خصوصی ہدائیت پر سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکارعبد الشکور کھٹڑ، راجہ جاوید، ملک طاہر، عدیل امتیاز قریشی، ملک عبد القدیر اعوان اور دیگر رضاکار کسی بھی ہنگامی صورتحال کے مقابلے کے لیے ہر وقت تیار رہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وطن کے لیے اپنی تک قربان کر نے کے لیے ہر وقت کمر بستہ ہیں ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ان کے شانہ بشانہ دشمن کے ساتھ ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے بھارت میں گھس کر مودی کو دھول چٹائی ہے پاک افواج نے دشمن کے خلاف جہاد میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیاانہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے شروع ہو نیوالی بزدلانہ جنگ کو دلیرانہ انداز میں ختم کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button