14 May 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Sanitation Drive Underway in Kahuta: Public Praises Officials for Clean-Up Efforts

کہوٹہ میں بند نالوں کی صفائی کا کام جاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مئی2025)
سینئر سینیٹری سپروائزر طالب بھٹی کی زیرِ نگرانی جنجوعہ بازار کہوٹہ، محلہ بھلنگڑی اور مٹور چوک کہوٹہ میں بند نالوں کی صفائی کا کام جاری، اہلیانِ علاقہ نے چیف آفیسر MC کہوٹہ مخدوم احمد بلال، ایریا منیجر RWMC وقار کیانی کا صفائی کے خاص انتظامات پرخصوصی شکریہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل چیف آفیسر مونسپل کمیٹی مخدوم احمد بلال اورآر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے ایریا منیجر وقار کیانی کی خصوصی پر سینئر سینیٹری سپروائزر طالب بھٹی کی زیرِ نگرانی سنٹری ورکروں نے کہوٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے خاص انتظامات کیے جبکہ شہر میں بند نالوں کو بھی کھولا گیا عوامی حلقوں ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, May 14, 2025)
Under the supervision of Senior Sanitary Supervisor Talib Bhatti, the cleaning of clogged drains is actively ongoing in Janjua Bazaar, Mohalla Bhalangri, and Mator Chowk in Kahuta. Local residents have expressed their gratitude to Chief Officer of Municipal Committee Kahuta, Makhdoom Ahmad Bilal, and RWMC Area Manager Waqar Kayani for making special arrangements for sanitation in the area.

According to details, on the special instructions of Chief Officer Makhdoom Ahmad Bilal and RWMC Area Manager Waqar Kayani, sanitary workers carried out a targeted cleaning operation across several areas of Kahuta city. The campaign included opening and cleaning of blocked drains, significantly improving hygiene conditions in the locality. The public has widely appreciated the efforts and performance of the sanitation team.

تھوہا خالصہ میں سوئی گیس پائپ لائن کا کام مکمل ہونے کے قریب، جلد ہر گھر میں گیس چولہا جلنے لگے گا: راجہ عرفان سرور

Sui Gas Pipeline Project Near Completion in Thoa Khalsa: Every Household to Get Gas Soon, Says Raja Irfan Sarwar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مئی2025)
تھوہا خالصہ میں سوئی گیس پائپ لائین کا کام اختتامی مراحل میں ہے الخمداللہ اپنے قائدین ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی کوششوں سے تھوہا خالصہ کے تمام گاؤں میں سوئی گیس پائپ لائین ڈالنے کے بعد اب مین پائپ لائن کے ساتھ کنیکشن دیا جا رہا ہے جب میٹروں پر پابندی اٹھے گی تو انشاء اللہ تھوہا خالصہ کے تمام گاؤں کے ایک ایک گھر میں سوئی گیس کا چولہا جلے گا ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تھوہا خالصہ کے علاقوں سراہاٹی راجگان،موہڑہ راجوال، محلہ، کھلیوٹ،ڈیری بھٹیاں،کلوٹ راجگان،موہڑہ پال سمیت تمام علاقوں میں گیس کے پائپ ڈال دیے گے تھے وران کو مین لائین سے بھی کنیکشن دیا گیا تھا اب موہڑہ، سراہاٹی اور کلوٹ کو بھی مین لائین سے کنیکشن دیا جا رہا ہے ہمیں امید ہے کہ حکومت جلد نئے میٹر کنیکشن کی اجازت دے دیں گے اور جب میٹروں کی تنصیب پرسے پابندی اٹھے گی تو انشاء اللہ تھوہا خالصہ کے تمام گاؤں کے ایک ایک گھر میں سوئی گیس کا چولہا جلے گاانہوں نے کہا کہ میں یوسی مٹور کے علاقہ تھوہا خالصہ کے تما م گاؤں میں سوئی گیس پائپ لائین کی فراہمی اور تنصیب پر اپنے قائدین ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا شکریہ ادا کر تے ہیں

Raja Javed Akhtar Satti Pays Tribute to Armed Forces’ Bravery Against Hostile Forces


“اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے” — راجہ جاوید اختر ستی کا دشمن کے خلاف افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مئی2025)
کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی،کاروباری و علمی شخصیت راجہ جاوید اختر ستی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ”اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے” یہ ایک طاقتور دشمن کے خلاف ایک بہت بڑی کامیابی تھی جس نے آغاز سے ہی ہماری خودمختاری کو کبھی قبول نہیں کیا۔ ہماری بہادر افواج نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت خاص طور پر فضائیہ کے ساتھ چیلنج کا مقابلہ کیا۔بہت سی شدید شکایات کے باوجود، قوم پیچھے کھڑی ہوگئی اور اب وقت ہے اور ایک موقع ہے کہ اس اتحاد کو صرف انصاف فراہم کرکے اور غمزدہ پارٹی کو مفاہمت کے ہاتھ میں توسیع کے ذریعہ تعمیر کیا جائے۔# FREE IMRAN KHANچونکہ پچھلے 30 سالوں میں پاکستان کو ہمیشہ ایک ایسی ریاست کا لیبل لگایا جاتا ہے جو دہشت گردی (صحیح یا غلط) کی کفالت کرتا ہے، لہذا اس تاثر کو صاف کرنا ضروری ہے تاکہ ہمیں ایف ڈی آئی بھی ملتی ہے جو ترقی، ملازمتوں کی تخلیق، غیر ملکی زرمبادلہ کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور ہمیں اپنا قرض ادا کرنے کے قابل بناتی ہے۔سیاسی استحکام، پانی کے ذخائر، تحقیق پر مبنی اعلی تعلیم، میڈیکل سہولیات، اور سب سے اہم بروقت اور آزاد منصفانہ انصاف ترقی کی چابیاں ہیں۔میری خواہش ہے کہ ہمارے اشرافیہ اور حکمرانوں کو ریٹائر ہونے یا حکمران رول سے دور ہونے کے بعد پاکستان میں اپنی زندگی گزارنا چاہئے۔ ہمیں اپنی اگلی نسل کے لئے امن اور خوشحالی کی ضرورت ہے اور ہم ان سب کے ساتھ متحد ہیں جو ہمیں وہاں لے جاتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ انشالہ ہوگا۔

Theft at Kahuta Mosque: Mobile Phone, Cash, and Mosque Clock Stolen — Administration Appeals to CPO Rawalpindi for Action

کہوٹہ میں مسجد سے چوری: موبائل فون، نقدی اور گھڑی چوری، منتظمین کی سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کی اپیل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مئی2025)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدودمیں چوری کی واردات کہوٹہ شہر کی وارڈ نمبر 10گرڈ اسٹیشن کے مقام پر نامعلوم چور مسجد کا تالہ کاٹ کر امام مسجد کا موبائل، قمیض سے 8ہزار روپیہ،شناختی کارڈ اور مسجد کی گھڑی لے اڑا انتظامیہ کمیٹی نے سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ شہر کی وارڈ نمبر 10گرڈ اسٹیشن کے مقام پر نامعلوم چورجامع مسجدالخلیل کا تالاکاٹ کر مسجد میں رہائش پذیر ڈیرہ اسماعیل خان حافظ اظفر جو وہاں بچوں کو قرآن پاک حفظ کراتے ہیں ان کا چارجینگ پر لگا ہوا فون ریڈ می 13Cجس میں دو عدد سمیں 03418787470اور03205052057پڑھی تھیں جبکہ ایک عدد سم 03477300439ویسے ہی فون کور میں پڑھی تھی چور نے مسجد کی الیکٹرک گھڑی بھی اتار لی،جامع مسجد الخلیل کے اور ادارہ جامع جمال القرآن کے منتظمین صاحبزادہ فرید احمد، خطیب مسجد ہذا قاری صغیر احمد اور کبیر احمد جنجوعہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی ایپل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button