13 May 2025DailyNewsHeadlineKahutaOverseas news

London / Kahuta; Malik Asif Hayat Awan Advocate Supreme Court of Pakistan Earns Bar at Law Degree

قانون دان ملک آصف حیات اعوان ایڈووکیٹ نے لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کی

لندن /کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مئی2025)..کہوٹہ کے لیے اعزاز،یوسی ہوتھلہ کے رہائشی نوجوان قانون دان ملک آصف حیات اعوان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کر لی، دوستوں، عزیزوں،معززین علاقہ سیاسی وسماجی شخصیات نے ملک آصف حیات اعوان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابی کے لیے دعا کی،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان کے بھانجے نوجوان قانون دان ملک آصف حیات اعوان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کر لی گذشتہ روز قبل لندن میں ایک پروقار تقریب میں انہوں نے اس اعزاز سے نوازہ گیا ملک آصف حیات اعوان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کو بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کرنے پر ان کے خاندان، برادری کے افراد سمیت دوستوں، معززین علاقہ سیاسی وسماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک پیغام میں ملک آصف حیات اعوان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا کہ الحمدللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور اپنے پیارے والدین کی بھرپور دعاؤں اور اپنے خیر خواہوں کی نیک تمناؤں سے، میں نے اپنے قانونی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کیا اور لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کی میں اللہ پاک کا شکر ادا کر تا ہوں اور اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دینے والے تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کر تا ہوں۔

London / Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua – May 13, 2025):
A moment of pride for Kahuta, as Malik Asif Hayat Awan, a young lawyer from UC Hathla and Advocate at the Supreme Court of Pakistan, has successfully earned his Bar at Law degree from London. His achievement has been widely celebrated by friends, family, and local political and social figures.

Malik Asif Hayat Awan, nephew of the renowned political and social figure Malik Qamar Azam, hails from Union Council Hathla in Kahuta. He was honoured with the Bar at Law degree in a prestigious ceremony held in London. Upon receiving this honour, he was congratulated by his family, community members, and well-wishers, who expressed their joy and best wishes for his continued success.

In a message of gratitude, Malik Asif Hayat Awan thanked Almighty Allah for granting him success, attributing it to the prayers of his beloved parents and the well-wishes of his supporters. He stated, “Alhamdulillah, by the grace of Allah and the blessings of my dear parents, I have achieved another milestone in my legal career by earning the Bar at Law degree from London. I am deeply thankful to Allah and appreciate the heartfelt congratulations from everyone on this joyous occasion.”

This accomplishment is a significant milestone for Kahuta and serves as an inspiration to the youth of the region.


سپین: راجہ سعید احمد کی قیادت میں پاک فوج کی کامیابی پر اظہار تشکر کی تقریب، پاکستانی کمیونٹی کا بھرپور شرکت

Spain: Thanks-Giving Ceremony Held in Barcelona Under Raja Saeed Ahmad’s Leadership to Celebrate Pak Army’s Victory, Pakistani Community Joins In

…سپین /کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مئی2025)
سپین کے شہر بار سلونا میں معروف لیگی رہنماء و ممتاز بزنس مین راجہ سعید احمد کی قیادت میں پاک فوج کی کامیابی پر اظہار تشکر کی شاندار تقریب، پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی، پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد جیسے فلک شگاف نعرے،تفصیل کے مطابق پاک افواج کی بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں بسنے والے پاکستانیوں کی خوشی بھی دیدنی ہے گذشتہ روز سپین کے شہر بار سلونا میں حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت بار سلونا کے ممتاز بزنس مین راجہ سعید احمد کی قیادت میں پاک فوج کی کامیابی پر اظہار تشکر کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑھی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی اس موقع پر راجہ سعیدا حمد نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ہم اللہ پاک کا شکریہ ادا کر تے ہیں اور اپنی افواج کا کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جہاں بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے وہاں پر اپنے پیارے ملک پاکستان کا دنیا بھر میں وقار بلند کیا ہے ہماری پاک فوج کا ایک ایک سپاہی انمول ہیرا ہے فوج ہے تو ملک ہے ملک ہے تو ہم ہیں انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے مودی حکومت کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے ہیں، پاکستان کے جواب نے بھارتی سورماں کی سٹی گم کر دی ہے۔ پاک فوج نے بزدل دشمن کو چیلنج دیگر جنگ کے میدان میں جواب دیا۔ مودی اور یہودی گٹھ جوڑ جنگ کے میدان میں ڈھیر ہو چکا، پاکستان کی خود مختیاری اور سالمیت کیخلاف بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دینگے۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیت پر شک کرنیوالوں کی ابتک تسلی ہو جانی چاہیے اس موقع پر پاک فوج اور اپنے ملک پاکستان کے حق میں نعرئے لگا ئے اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور تمام شرکاء کو پر تکلف ریفریشمنٹ دی گئی۔

Slough, UK: Raja Shabbir Naadvi Salutes Pak Army, Calls for Dialogue with India to Resolve Kashmir Issue

سلاؤ، یوکے: راجہ شبیر ناڑوی نے پاک فوج کو سلام پیش کیا، بھارت سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات کی اپیل

سلاؤ۔یوکے(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،13مئی2025) پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ راجہ شبیر ناڑوی۔ برطانیہ میں مقیم آزاد کشمیر مسلم لیگ ن یوکے کے مرکزی راہنماٗ و چیف آرگنائزر سلاؤ راجہ محمد شبیر خان ناڑوی نے حالیہ پاک و بھارت جنگ میں پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا فرمائی۔ بھارت اب سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ پاکستان کو دھمکیاں دینا بند کرے۔ اور باہم مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرے۔ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ دو کروڑ کشمیریوں کے اصولی مؤقف اور ان کے مستقبل کے تعین کا معاملہ ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی کشمیریوں ک حق خودارادیت دے رکھا ہے۔ تاکہ وہ اپنی خواہشات، اُمنگوں اور مرضی کے مطابق ریفرنڈم میں ووٹ دے سکیں کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ کشمیریوں کی ایک واضح اکثریت پاکستان کے ساتھ الحاق کے حق میں ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے اصولی مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ اور دنیا میں ان کا وکیل ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں اور آرزوؤں کا مرکز ہے۔ سات مئی کو بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی تھی۔ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ مگر جب بھارت باز نہ آیا تو اسے سبق سیکھایا۔ بھارت اب ہوش کے ناخن لے۔ کشیدگی ختم کرے اور پاکستان کے ساتھ اچھے ہمسائیوں کی طرح رہے۔ تاکہ خطہ جنوبی ایشیاٗ میں امن قائم ہو سکے۔ پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ ایک امن پسند مُلک ہے۔ جراٗت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button