13 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Transformer Yet to Be Reinstalled in Sathwani Village, Residents Suffer from Low Voltage
کلر سیداں: گاوں ستھوانی میں کئی ماہ بعد بھی ٹرانسفارمر دوبارہ نصب نہ ہو سکا، صارفین کو کم وولٹیج کا سامنا

(کلر سیداں – پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 13 مئی 2025):
کلر سیداں کے نواحی گاؤں ستھوانی کے مکین کئی ماہ گزرنے کے باوجود شدید بجلی کے مسائل کا شکار ہیں۔ علاقے میں نصب ٹرانسفارمر کو آئیسکو (اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) کے عملے نے مرمت یا تبدیلی کے لیے اتارا تھا، لیکن تاحال اسے دوبارہ نصب نہیں کیا گیا۔
مقامی رہائشی ماسٹر منیر حسین کے مطابق، ٹرانسفارمر کو کئی ماہ قبل ہٹا دیا گیا تھا، مگر متعلقہ عملہ دوبارہ اسے لگانے نہیں آیا۔ اس غفلت کے باعث علاقے میں کم وولٹیج کا مسئلہ برقرار ہے، جس سے لوگوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسفارمر کی فوری تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔
(Kallar Syedan – Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 13, 2025):
Residents of Sathwani village in Kallar Syedan continue to face severe electricity issues due to the non-installation of a transformer that was removed by IESCO (Islamabad Electric Supply Company) staff several months ago. Despite the passage of considerable time, the transformer has not been reinstalled, causing persistent low-voltage problems for local consumers.
According to Master Munir Hussain, a resident of the village, IESCO staff had removed the transformer from its location months ago for maintenance or replacement, but never returned to reinstall it. As a result, the area remains underpowered, and daily activities are severely affected by the unstable electricity supply.
He urged the concerned authorities to take immediate action to reinstall the transformer in Sathwani without further delay to relieve the local population from ongoing electricity issues.
کلر سیداں: شادی شدہ خاتون اپنے پانچ سالہ بیٹے سمیت مبینہ طور پر لاپتہ
Kallar Syedan: Married Woman Allegedly Goes Missing with Her 5-Year-Old Son
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –13،مئی، 2025) —شادی شدہ خاتون اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ہمراہ مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی گاوں چنام کے ایک شہری نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کی بیٹی مسمات (م پ) جو پانچ سالہ بچے کی ماں بھی ہے۔ گزشتہ روز موبائل فون پر بیٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر نمبر بند ہونے کی وجہ سے رابطہ نہ ہو سکا پتہ جوئی کے بعد معلوم ہوا کہ میری بیٹی اپنے بچے سمیت گھر پر موجود نہ ہے اور گھر میں تالا پڑا ہوا ہے میری بیٹی کا موبائل فون بھی مسلسل بند لگ رہا ہے جسے نامعلوم نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا ہے کلرسیداں پولیس تفتیش یے۔
Kallar Syedan: Survey Teams Arrive in Guff, Bishndot, and Ghazanabad for Gas Supply
کلر سیداں: لیگی ارکان اسمبلی کی ہدایت پر گف، بشندوٹ اور غزن آباد میں سوئی گیس کے سروے کا آغاز
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –13،مئی، 2025) —لیگی ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی ہدایات پر یو سیز گف، بشندوٹ اور غزن آباد میں سوئی گیس کے لئے سروے ٹیمیں حلقے میں پہنچ گئیں۔ اس موقع پر فوکل پرسن چودھری نعیم بنارس، سابق وائس چیئرمین مناظر اقبال جنجوعہ، سابق کونسلرز چودھری ارشد، محمد رفاقت، ماسٹرحبیب الرحمان قریشی و دیگر موقع پر موجود تھے۔انہوں نے سروے پر لیگی ارکان اسمبلی کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Kallar Syedan: Mother of Traders Union Secretary Zulfiqar Ali Bhutto Passes Away
کلر سیداں: انجمن تاجران مغل بازار کے جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقار علی بھٹو کی والدہ انتقال کر گئیں