12 May 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Celebrates Pakistan’s Historic Victory with Fireworks and Tributes to Armed Forces

کہوٹہ میں پاکستان کی تاریخی فتح کا جشن، پاک افواج سے یکجہتی کے اظہار پر شاندار تقریب

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،12مئی2025)— پاکستان کی تاریخی فتح پاک افواج سے اظہار یکجہتی اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ ایوشہ ظفر، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلا ل اور پریس کلب کہوٹہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد شاندار آتش بازی اور کیک کاٹا گیا۔کہو ٹہ کلب میں منعقدہ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے رہنماایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق امید وار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے
شرکت، سرپرست انجمن تاجران کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف، سٹی صدر ڈاکٹر عارف قریشی،پرو فیسر آصف کھٹڑ ا، سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ،صدر جماعت اہلسنت مولانا ادریس ہاشمی، اساتذہ یو نین،وکلاء سمیت کثیر تعداد میں اہلیان کہوٹہ مرد و خواتین اور مختلف سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن)،تحریک لبیک، علماء کرام،تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج اور اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ایٹم بم بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو کا بھی بڑا کر دار ہے۔ ایٹم بم بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور میاں نواز شریف نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا۔کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاک افواج نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے مجبور کر دیا۔ صبر کے ساتھ زبردست جواب دے کر قوم کا مورال بلند کیا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف،صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر،اے ڈی ایل جی عاصی، اساتذہ یونین کے رہنما راجہ اشراق جنجوعہ، راجہ تیمور،ماجد ہاشمی، ملک طاہر سول ڈیفنس،ملک ثقلین،ریسکیو 1122، سول ڈیفنس،پولیس تھانہ کہوٹہ سمیت سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات،صحافیوں، وکلاء، معززین کی کثیر تعداد میں شرکت۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر،چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال اور پریس کلب کہوٹہ کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخی فتح اور افواج پاکستان سے اظہار یکجتی کے لیے تقریب کا انعقاد آتش بازی اور کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، کرنل وسیم جنجوعہ، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال،ڈاکٹر محمد عارف قریشی، پنجاب ٹیچرز ہونین کے عہدیداران راجہ تیمور اختر، راجہ اشراق، محکمہ ایجوکیشن، محکمہ ریونیو، محکمہ واپڈا سمیت تمام محکموں کے افسران، سول ڈیفنس، سیاسی سماجی مذہبی شخصیات وکلاء صحافیوں سمیت معززین علاقہ کی شرکت۔تقریب کی میزبانی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے کی۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی جبکہ کیک بھی کاٹا گیا دوران خطاب راجہ صغیر احمد، اے سی کہوٹہ و دیگر مقررین نے پاک افواج کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی جبکہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد پاک ارمی زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ارسلان کیانی ایڈووکیٹ ممبر پریس کلب کہوٹہ نے ملی نغمہ بھی پیش کیا۔ آخر میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے خطاب کرتے ہوئے سب شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ پاک افواج، اداروں اور حکومت کے ساتھ اظہارے یکجہتی پنجاب حکومت کی ہدایات پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ آج کہوٹہ کے شہریوں اور اہلیان کہوٹہ کا جذبہ قابل دید ہے۔ آخر میں مولانا ادریس ہاشمی نے ملکی سلامتی کے لیئے دعا بھی کی۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zameer – May 12, 2025) — A grand ceremony was held at Kahuta Club to celebrate Pakistan’s historic victory and express solidarity with the armed forces. Organised by Assistant Commissioner Ayusha Zafar, Chief Municipal Officer Makhdoom Bilal, and the Kahuta Press Club, the event featured fireworks, cake cutting, and patriotic speeches. MPA Raja Sagheer Ahmed, Col. (R) Waseem Janjua, and other notable figures praised the military’s achievements. The ceremony concluded with prayers for national security and heartfelt slogans in support of Pakistan and its army.

پاک فوج کی کامیابی پر راجہ ندیم احمد کے زیر اہتمام اظہار تشکر کی شاندار تقریب، معززین علاقہ کی بھرپور شرکت

Gratitude Ceremony Held by PML-N Leader Raja Nadeem Ahmed to Celebrate Pakistan Army’s Victory

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مئی2025)
پاک فوج کی کامیابی کی خوشی میں معروف ن لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد کے زیر اہتمام، اظہار تشکر کی شاندار تقریب، بڑھی تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت،مٹھائی بھی کھلائی گی،ملک پاکستان کی خیریت اور شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے ایم پی اے سابق چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمد نے اپنے ڈیرہ پر پاک فوج کی کامیابی کی خوشی میں اظہار تشکر کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں سابق امیدواربرائے چیئرمین راجہ محمد جاویدآف سکوٹ، سابق کونسلر حاجی محمد فیاض،سابق کونسلر حاجی محمد سابق کونسلر سردار ظفر اقبال، سابق کونسلر حاجی محمد نزیر،راجہ محمد خالد،راجہ علی اصغر،لیبر ونگ کے صدر راجہ مبارک علی،حاجی قدوس،حاجی یخی،راجہ بختاور سمیت دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر راجہ ندیم احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک افواج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے جس نے بھارت کے بزدلانہ حملے کامنہ توڑ جواب دیا اور حملہ آور طیاروں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیابھارت نے بزدلانہ کاروائی کر کے ثابت کر دیا ہے کہ مودی خود دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے پوری پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے ہمراہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اگر بھارت اب بھی باز نہ آیا تو اسکی اینٹ سے اینٹ بجا کر صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

Every Pakistani Thanks Army Chief Gen. Asim Munir and Pakistan Army for Defending National Honor, Says PML-N Leader Dr. Arif Qureshi

ملک کا بچہ بچہ سپہ سالار سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کا شکر گزار ہے، ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا اظہار خیال

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مئی2025)
ملک کا بچہ بچہ سپہ سالارسید عاصم منیراور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کر تے ہیں جنہوں نے پاکستان کادنیا بھر میں وقار بلند کیا دنیا بھر کے ممالک نے پاکستان، عوام پاکستان اور افواج پاکستان کے صبر کو دیکھا ہے کہ کس طرع ہماری فوج نے صبر کیا مگر جب انہوں نے دیکھا کہ بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا تو پھر انہوں نے ان کو سبق سیکھا دیا ہے اب ہمیں امید ہے اب بھارت ہر جعلی واقع کو پاکستان کے نام سے منسوب کر نے سے سو بار پہلے سوچے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ایم سی کہوٹہ کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا کرتے ہیں پاکستانی افواج کا بھارت کو” کرارہ “جواب دینے پاکستانی قوم، افواج پاکستان اور سپہ سالارسید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کر تے ہیں،پاکستان کی بہادر فوج نے ہمیشہ کی طرع پاکستان کا مورال بلند کیا ہے بھارت نے اب کی بار کوئی غلطی کی اس سے بھی بڑھ کر جواب ملے گا، ملک کا بچہ سے لے کر جوان تک اور جوان سے لے کر بوڑھے تک سب کے سب اپنے ملک کی حرمت پر کٹ مرنے کو تیار ہیں۔

Renowned PP-7 Political Figure Raja Ali Asghar Congratulated on Son’s Boxing Victory in Spain

سپین میں بیٹے کی باکسنگ میں کامیابی پر راجہ علی اصغر کو پوٹھوار ڈاٹ کوم کی مبارکباد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مئی2025)
حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سپین کے شہر بار سلونا کے ممتاز بزنس مین راجہ علی اصغر جو گذشتہ روز قبل سپین سے پاکستان آئے تھے ان سے نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کو ان کے صاحبزادے راجہ اسجد علی کو سپین میں ہونے والے باکسینگ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان اورپوٹھوہا ر کا نام روشن کرنے پر چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ محمد نصیر راجہ سمیت پوٹھوار ڈاٹ کوم کی پوری ٹیم کی طرف سے مبارکباد پیش کی راجہ علی اصغرنے بھی چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ محمد نصیر راجہ سمیت پوٹھوار ڈاٹ کوم کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button