11 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; “Pakistani Forces Earn Global Acclaim for Aerial Supremacy: PML-N Leader Praises Military Response to Indian Aggression”
"پاک فضائیہ کی عالمی سطح پر برتری کا اعتراف، بھارتی جارحیت پر مؤثر جواب پر مسلم لیگی رہنما کی افواج پاکستان کو خراج تحسین"

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –11،مئی، 2025) —شاباش حافظ عاصم منیر اپ کی قیادت میں مسلح افواج نے بھارت سمیت دنیا پر اپنی عیبت طاری کرکے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے براہموس اور رافیل پر بڑا ناز تھا اس نے رات کی تاریکی میں پاکستان میں مساجد اور دینی مدارس پر بلااشتعال حملہ کرکے انتہائی پستی اور بزدلی کا مظاہرہ کرکے نہتے معصوم بچوں خواتین اور معمر افراد پر میزائل پھینک کر جس بربریت کا مظاہرہ کیا وہ انتہائی قابل نفرت اقدام تھا مگر پاکستانی شاہینوں نے بھارتی ائر ڈیفینس کو جام کرکے نہ صرف درجنوں اعداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا بلکہ بھارتی طیارہ مار گرانے کے ساتھ ساتھ بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر کے بھارتی غرور اور تکبر کو ملیا میٹ کردیا دنیا اب پاکستان کو سب سے بڑی ہوائی فوج کے طور پر تسلیم کرتی ہے افواج کے اقدام سے ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام کا بھی مورال بلند ہوا پاکستانی ائیر فورس نے دنیا پر اپنی دھال بٹھائی ہے جس پر افواج کا ایک ایک شخص مبارکباد کا مستحق ہے
