11 May 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “Pakistan’s Response to India a Historic Move, Says PML-N MPA Raja Saghir Ahmed”

کہوٹہ: بھارت کو پاکستان کا جواب تاریخی اقدام ہے، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مئی2025)
پاکستان کا بھارت کو جواب بہت اعلیٰ اقدام ہے، مودی سرکار پاکستان کی خاموشی کو کمزوری سمجھتا رہا ہے،پاک افواج نے 65کی تاریخ کو دوہرا دیا ہے شاہینوں نے حقیقی معنوں میں بھارت میں گھس کران کے حملے کا جواب دیا ہے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں ہماری دعاہیں اپنی افواج کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اپنے آفس (باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ) مٹور میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ ہماری آرمی دنیا کی سب سے بہترین آرمی ہے، پاک افواج، بحری، بری اور فضائیہ میں بہترین کارکردگی ہے انہوں نے بھارت کے حملے کا دفاع کیا انہوں نے بہت صبر کیا مگر انڈیا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تو الخمداللہ پاک افواج کے سپہ سالار سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کے دانت کھٹے کر دیے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پاک فوج کے حق میں ہم نے ایک ریلی نکالی جس میں ایم این اے راجہ اسامہ نے بھی خصوصی شرکت کی تھی جبکہ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی تمام یونین کونسلوں اور ایم سیز سے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلر ز حضرات سمیت ن لیگ کے کارکنوں، ورکروں سمیت حلقے کی سیاسی وسماجی شخصیات نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی میں سب کا شکریہ ادا کر تا ہوں۔

File photo of MPA Raja Sagheer Ahmed and CM Maryam Nawaz

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – May 11, 2025) — Pakistan’s powerful response to Indian aggression is a commendable and strategic move, said PML-N MPA for PP-7, Raja Saghir Ahmed, while speaking to the media at his office, Baba Fareed Awami Secretariat in Mutwar.

He stated that the Modi government had long mistaken Pakistan’s silence for weakness, but the armed forces have now rewritten history by giving a strong and bold answer, much like they did in 1965. “Our air force has entered Indian territory and responded decisively. We stand firmly with our military, and our prayers are with them,” he added.

He praised the unmatched professionalism and strength of Pakistan’s Army, Navy, and Air Force, emphasising that despite showing patience, India’s continued provocations were finally met with a fitting response under the leadership of Chief of Army Staff General Syed Asim Munir.

Raja Saghir also shared that a large rally in support of the Pakistan Army was held the previous day, with special participation from MNA Raja Usama. Thousands of people, including local political and social figures, chairmen, vice chairmen, councillors, and PML-N workers from all union councils of Tehsil Kahuta and Tehsil Kallar Syedan, attended. He expressed his gratitude to all participants for their overwhelming support.

“پاکستانی افواج کا بھارت کو کرارا جواب، قوم اور سپہ سالار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، راجہ عامر مظہر”

“Nation Congratulates Armed Forces and COAS Asim Munir on Firm Response to India, Says Raja Aamir Mazhar”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مئی2025)
پاکستانی افواج کا بھارت کو” کرارہ “جواب دینے پاکستانی قوم، افواج پاکستان اور سپہ سالارسید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کر تے ہیں،پاکستان کی بہادر فوج نے ہمیشہ کی طرع پاکستان کا مورال بلند کیا ہے بھارت نے اب کی بار کوئی غلطی کی اس سے بھی بڑھ کر جواب ملے گا، ملک کا بچہ سے لے کر جوان تک اور جوان سے لے کر بوڑھے تک سب کے سب اپنے ملک کی حرمت پر کٹ مرنے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ سپہ سالارسید عاصم منیراور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کر تے ہیں جنہوں نے پاکستان کادنیا بھر میں وقار بلند کیا دنیا بھر کے ممالک نے پاکستان، عوام پاکستان اور افواج پاکستان کے صبر کو دیکھا ہے کہ کس طرع ہماری فوج نے صبر کیا مگر جب انہوں نے دیکھا کہ بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا تو پھر انہوں نے ان کو سبق سیکھا دیا ہے اب ہمیں امید ہے اب بھارت ہر جعلی واقع کو پاکستان کے نام سے منسوب کر نے سے سو بار پہلے سوچے گا۔

“Public of Dera Mushtaq Shah City Rallies Behind Armed Forces, Slams Modi’s Aggression: Syed Najam ul Hassan Naqvi”


“ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں عوام کا پاک افواج سے اظہار یکجہتی، مودی کے رویے کی شدید مذمت: سید نجم الحسن نقوی”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مئی2025)
پاک افواج کے حق میں ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی عوام کا شدید جو ش و خروش،پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے انشاء اللہ بھارت کا بچہ بچہ ہمارے شاہینوں کے حملے کو یاد رکھیں گے مودی کے رویے کی مذمت کرتے ہیں اس نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف باتیں کیں اور ملک کو جنگ کو طرف لے کر گیا ہے جنگ کسی بھی مسلے کا حل نہیں پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاک افواج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے جس نے بھارت کے بزدلانہ حملے کامنہ توڑ جواب دیا اور حملہ آور طیاروں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیابھارت نے بزدلانہ کاروائی کر کے ثابت کر دیا ہے کہ مودی خود دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے پوری پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے ہمراہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اگر بھارت اب بھی باز نہ آیا تو اسکی اینٹ سے اینٹ بجا کر صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

“Abdul Majeed Mughal Pledges to Cover Education Expenses of Top Student Shahab Neelam from Govt. Graduate College Kahuta”


“عبد المجید مغل کا علم دوستی کا عملی مظاہرہ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کی ہونہار طالبہ شہاب نیلم کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مئی2025)
عبد المجید مغل کا علم دوستی کا واضع ثبوت گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کی ہونہارکی طالبہ شہاب نیلم کے تعلیمی اخراجا ت اٹھانے کا اعلان،گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کی ہونہار طالبات کی شاندار کارکردگی،بی ایس انگلش(فسٹ سمیسٹر) کی طالبات نے ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کی ہونہار طالبات شہاب نیلم اورعریشہ بی بی نے بی ایس انگلش(فسٹ سمیسٹر) کی طالبات نے ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس پرمحسن علاقہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل صدر مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ متحدہ عرب امارات نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کے پرنسپل محمد شبیر راجہ، پروفیسر حافظ عبد الصبور، پروفیسر محمد آصف کھٹڑ سمیت تمام سٹاف، دونوں طالبات اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی اور ہونہارطالبہ شہاب نیلم کو اپنی طرف سے سکالر شپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ان کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا عوامی سماجی حلقوں نے عبد المجید مغل کو خراج تحسین پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button