DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: PML-N Leaders Lead Pro-Army Rally from Mator to Chowk Pindori

کلر سیداں: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی مٹور سے چوک پنڈوری تک افواجِ پاکستان سے یکجہتی ریلی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –10،مئی، 2025) —مسلم لیگی ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیئے جمعہ کی شام کہوٹہ کے قصبہ مٹور سے کلرسیداں کے قصبہ چوک پنڈوری تک ریلی نکالی جس میں مسلم لیگ ن اور اس کی تمام ذیلی تنظیموں سابق بلدیاتی نمائندوں سول سوسائٹیز نے بھی شرکت کی۔شرکا ریلی پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ پاک فوج زندہ باد حافظ عاصم منیر زندہ باد۔بھارت مردہ باد،مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگا رہے تھے ریلی میں موٹرسائیکل سواروں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے ہمراہ روانہ ہوئے تھوھا خالصہ اور بھورہ میں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا کہوٹہ کراس چنام موڑ پر سابق سٹی ناظم کلر شیخ حسن ریاض،نائب ناظم راجہ ظفر محمود،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے رہنماوں چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،چوہدری کاشف محمود،عابد زاہدی،جنید بھٹی، ملک زبیر احمد،شاہد جمیل عباسی و دیگر نے ان کا استقبال کیا مرکزی ریلی کی چوکپندوری آمد پر چوہدری نعیم بنارس،راجہ نعمان ظہیر و دیگر نے انہیں خوش امدید کہا جہاں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جن رافیل طیاروں پر بڑا ناز تھا وہ طیارے پاکستانی شاہینوں نے رات کے چند گھنٹوں میں ہوا میں اڑا کر جہاں دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا وہیں بھارتی غرور اور تکبر کو خاک میں ملا کر اپنی برتری تابت کردی۔ راجہ اسامہ شرور نے کہا کہ پاکستانی فوجی جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں انہیں شکست دینا بھارت کے بس کی بات نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے انتقام لے کر رہے گا مگر اس کے لیئے دن اور وقت کا انتخاب پاکستان خود کرے گا رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار کا کوئی ایک گھر ایسا نہیں جس کے کسی فرد نے ملک کی بقا سالمیت کے لیئے اپنی جان کا نذرانہ پیش نہ کیا ہو پوٹھوہار کے لوگ اپنے درخشندہ ماضی کی طرح آج بھی اپنے عظیم سپہ سالار حافظ عاصم منیر کی قیادت میں اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے مودی کے سر کی قیمت دس کرو ڑ روپے مقرر کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مودی کو قتل کرے وہ اس کو دس کروڑ کا انعام دیں گے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 10, 2025)
PML-N Assembly Members Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer Ahmad led a solidarity rally in support of the Pakistan Armed Forces on Friday evening, traveling from the town of Mator in Kahuta to Chowk Pindori in Kallar Syedan. The rally witnessed enthusiastic participation from PML-N workers, allied organisations, former local representatives, and members of civil society.

Chants of “Pakistan ka matlab kya? La ilaha illallah,” “Pak Army Zindabad,” “Hafiz Asim Munir Zindabad,” and “Modi ka jo yaar hai, ghaddar hai” echoed through the air as a large number of motorcyclists joined the demonstration.

Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer Ahmad were accompanied by PML-N Kahuta City President Dr. Muhammad Arif Qureshi. Supporters welcomed them in Thoha Khalsa and Bhoora, while former Kallar City Nazim Sheikh Hassan Riaz, Naib Nazim Raja Zafar Mehmood, and several other PML-N leaders including Chaudhry Ikhlaq Hussain, Chaudhry Zain-ul-Abideen Abbas, and Malik Zubair Ahmed received them at Kahuta Cross and Channam Mor.

Upon arrival at Chowk Pindori, they were welcomed by Chaudhry Naeem Banaras and Raja Nouman Zaheer. Addressing the crowd, Federal Parliamentary Secretary Raja Usama Sarwar stated that Indian Rafale jets, in which India took great pride, were rendered ineffective by Pakistani pilots within hours, shocking the world and humbling India’s arrogance.

He emphasised the unmatched faith-driven spirit of the Pakistani military and warned that India could never defeat such resolve. “Pakistan will take revenge from India — at the time and place of its choosing,” he declared.

Punjab Assembly Member Raja Sagheer Ahmad added that every household in the Pothwar region has sacrificed for the nation’s sovereignty. He said that, just like their glorious past, the people of Pothwar stand firmly with their brave military under the leadership of General Hafiz Asim Munir.

Kallar Syedan: Clerics Urge Wisdom in Warfare, Warn Against Pro-India Propaganda in Friday Sermons


کلر سیداں: جنگیں حکمت سے جیتی جاتی ہیں، بھارت نوازی ترک کی جائے ورنہ قوم معاف نہیں کرے گی — آئمہ کرام کا جمعہ کے خطبات میں خطاب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –10،مئی، 2025) —آئمہ کرام نے کہا ہے جنگیں حکمت سے جیتی جاتی ہیں فیس بک اور سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں مگر اس کے چلانے والے کا محب وطن اور بالغ ذمہ دار شہری ہونا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار مفتی محمد اکبر اویسی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،مفتی زاہد یوسف،مولانا غلام مصطفی سیالوی،مفتی محمد آکاش عباسی،مفتی سلیم محمود ربانی و دیگر نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی مساجد اور مدارس پر حملہ کرکے ہماری دینی غیرت کو للکارا ہے جس میں کمسن بچے خواتین اور معمر افراد نے جام شہادت نوش کیا ہم اس کا بھارت سے بدلہ ضرور لیں گے انہوں نے کہا کہ بھارت کا منفی پروپیگنڈہ ہمیں مرعوب نہیں کر سکتا ہمارے اسلاف نے دین اسلام کی سربلندی کے لیئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم بھی نظریہ اسلام و پاکستان کے لیئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیئے تیار ہیں ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج نے مناسب وقت پر بدلہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ہمیں اس کا انتظار کرنا چاہیئے قوم اطمینان رکھے ملک کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے ہماری بہادر افواج دس گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبا رہی ہیں اس کی موجودگی میں کسی کو پریشان نہیں ہونا چاہیئے انہوں نے خبردار کیا کہ چند مفاد پرست ہوش کے ناخن لیں اور بھارت نوازی ترک کردیں ورنہ قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Kallar Syedan: PTI MPA Javed Kausar Says Nations Without Rule of Law Cannot Progress

کلر سیداں: جہاں قانون و انصاف نہ ہو وہاں ترقی ممکن نہیں — چوہدری جاوید کوثر کا عشائیہ سے خطاب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –10،مئی، 2025) —پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ وہ ملک اور قوم کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی جہاں رول آف لا اور انصاف نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،مسلم لیگ ن کے شیخ عظیم اکرم،تنویر شیرازی،راجہ ساجد ذوالفقار کے علاوہ سرمد سیٹھی،شیخ قمر اسلام و دیگر بھی موجود تھے چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ سبھی محب وطن ہیں ہمارے ٹیکسوں پر پلنے والوں سے سوال کرنا ہمارا ائینی حق یے پون صدی سے ملک کو مذاق بنایا ہوا ہے کبھی امریت کبھی محدود جمہوریت نے ہمیں اپنی حقیقی منزل سے دور کر دیا ہے اج بھی اقتدار ایسے لوگوں کے پاس ہے جن کو عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں یہ اقتدار میں ہخں مگر اختیارات کسی اور کے پاس ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت دہشتگردی کے 32 مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں جبکہ وہ کسی بھی واقعہ میں وہاں موجود ہی نہ تھے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بیشک اقتدار نہ دیں مگر جن کو دیا ہے انہی کو اختیار دے دیں۔

Kallar Syedan: Surge in Theft Incidents as Homes, Motorcycles, and Mobile Phones Targeted by Unknown Thieves

کلر سیداں: چوری کی وارداتوں میں اضافہ، نامعلوم ملزمان گھروں، موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز پر ہاتھ صاف کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –10،مئی، 2025) —کلر سیداں نے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر دو عدد طلائی کڑے،ایک عدد ہارسیٹ، ٹیپس ایک جوڑی اور 25 ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی گئی ہے۔ پولیس نے کاشف عزیز کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ادھر احسان الحق قریشی نے بتایا کہ وہ کلر سیداں شہر میں نماز جنازہ میں شرکت کیلئے گے اس دوران کسی جیب تراش نے ان کی جیب سے قیمتی موبائل فون چوری کر لیا گیا جبکہ چوری کی ایک اور واردات میں نامعلوم ملزم نے شہروز احمد نے موٹر سائیکل چوری کر لیا ہے۔ادھر لونی جسیال میں محمد علی قادر کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button