10 May 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Rescue 1122 Conducts Emergency Preparedness Drill at Religious Seminary Amid Ongoing Tensions

کہوٹہ: موجودہ کشیدہ حالات کے پیش نظر دینی مدرسے میں ریسکیو 1122 کی ہنگامی مشقیں

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10مئی2025)
کہوٹہ کے معروف دینی ادارے مکتب تعلیم القرآن و جامع مسجد مکی میں قاری عثمان عثمانی کے زیر انتظام ریسکیو 1122کی طرف سے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور خطرات سے بچاؤ کے لیے مشقیں،ریسکیو 1122کہوٹہ کے انچارج فرہاد نے موجودہ جنگی حالات میں آگ بجھانے، ہنگامی حالات سے نمٹنے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے سلسلہ میں تربیت دی، تفصیل کے مطابق موجودہ ہنگامی حالات کے پیش نظر جہاں ملک میں ایک عجیب سی صورتحال درپیش ہے ان مسائل کو دیکھتے ہوئے گذشتہ روز قبل کہوٹہ کے معروف دینی ادارے مکتب تعلیم القرآن و جامع مسجد مکی کے خطیب ممتاز عالم قاری عثمان عثمانی نے درس کے بچوں اور اہل علاقہ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے اور خطرات سے بچاؤ کے لیے ایک آگاہی پروگرام رکھا جس میں ریسکیو 1122کہوٹہ کے انچارج فرہاد نے موجودہ جنگی حالات میں آگ بجھانے، ہنگامی حالات سے نمٹنے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے سلسلہ میں تربیت دی انہوں نے ان حالات میں اپنے ارد گرد کے حالات پر گہری نظر رکھیں کوئی بھی فیک خبر نہ پھیلاہیں اگر کوئی مشکوک فرد کا چیز نظر آئے تو سیکورٹی اداروں کو اطلاع کریں ہر اپنا اپنا حق ادا کر ے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua — May 10, 2025)
In light of the current tense national situation, Rescue 1122 conducted an emergency preparedness and safety drill at the well-known religious institution Maktab Taleem-ul-Qur’an and Jamia Masjid Makki in Kahuta, under the supervision of renowned scholar Qari Usman Usmani.

The training was led by Rescue 1122 Kahuta In-charge Farhad, who educated seminary students and local residents on how to respond to emergencies, extinguish fires, and provide first aid to the injured. The session aimed to raise awareness among the public about safety precautions during crises, especially given the heightened state of alert in the country.

Farhad emphasised the importance of vigilance in current conditions and urged participants not to spread false information. He advised reporting any suspicious persons or activities to security authorities and stressed that every citizen must play their part in national defence and public safety.

The initiative was well received by the community, which appreciated the practical guidance offered during uncertain times.


کہوٹہ: راجہ اسامہ اور راجہ صغیر احمد کی قیادت میں مٹور سے چوک پنڈوری تک پاک فوج کے حق میں عظیم الشان ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت

Kahuta: Thousands Join Pro-Army Rally from Mator to Chowk Pindori Led by Raja Usama and Raja Sagheer

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10مئی2025)
کہوٹہ مٹور سے پاک فوج کے حمایت میں نکالی گئی ریلی میں کہوٹہ اورکلر سے ہزاروں افراد ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اور راجہ صغیر احمد کی قیادت میں نکل آئے، شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پاک فوج کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران شرکاء نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد جیسے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ریلی مٹور سے ہوتی ہوئی چوک پنڈوری میں اختتام پذیر ہوئی جگہ جگہ ریلی کا پر تباک استقبال کیا گیا،ریلی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کی جبکہ ریلی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق امیدوار براے MPA سابق ناظم و چیرمین راجہ ندیم احمد، ممبر سنسر بورڈ حکومت پاکستان محمد ظریف راجا، سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سپین بار سلونا کے معروف بزنس مین راجہ علی اصغر، سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،چیرمین یوسی لہڑی راجہ ممتازحسین، چیرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر بگہاروی، وائس چیرمین مرزا مسعود، چیرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، راجہ عرفان سرور امیدوار براے چیرمین یوسی مٹور، چیرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، چیرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد،کونسلر راجہ عباس پپو،کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پرویز گھوئی راجگان،راجہ رفاقت جنجوعہ،نمبر داراسد عزیز مغل ممبران ایم سی ملک غلام مرتضیٰ، کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ، قاضی عبد القیوم،راجہ بابو ظفر اقبال ممیام،راجہ سخاوت علی ایڈووکیٹ، راجہ شجاع جنجوعہ،راجہ اقراب جنجوعہ،راجہ انجم جنجوعہ، راجہ شمس جنجوعہ،راجہ اذان جنجوعہ،راجہ نعمان ظہیر یوسی گف معروف سیاسی وسماجی شخصیت سیدنجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی،ٹھیکیدار راجہ ساجدآف ہوتھلہ،راجہ مدثر ہوتھلہ سمیت کہوٹہ اور کلر سیداں کے لیگی رہنما ؤں، کارکنوں، ورکروں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پر بھارتی فوج کا حملہ ناکام بنانے پر افواج پاکستان پاک فضائیہ کی بروقت کاروائی اور منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ملک کا بچہ بچہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے بزدلانہ حملے سے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا رات کی تاریکی میں مصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر چھپ کر وار کیا پوری قوم پاکستان کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنا کر کھڑی ھے ہم پاک وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں انشاء اللہ پاک فوج مزید انڈیا کو بھر پور جواب دے گی۔

Kahuta: Massive Pro-Army Rally Sees Participation from PML-N Leaders and UC Chairmen Across the Region


کہوٹہ: افواج پاکستان کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں ن لیگی رہنماؤں اور یوسی چیئرمینوں کی بھرپور شرکت، مختلف علاقوں سے جلوسوں کی آمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10مئی2025)
افواج پاکستان کی حمائت میں نکالی گئی ریلی میں لیگی رہنماؤں و یوسی چیئرمینوں کا جلوسوں سے شرکت،یوسی دوبیرن کلاں سے چیئرمین راجہ ندیم احمد اور راجہ علی اصغر کی قیادت میں بڑا جلوس آیا، یوسی مٹور کے علاقہ تھوہا خالصہ سے راجہ عرفان سرور امیدوار براے چیرمین یوسی مٹورکی قیادت میں جلوس نے شرکت کی، یوسی ہوتھلہ سے سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی قیادت میں جلوس نے شرکت کی،یوسی کنوہا سے ممبر سنسر بورڈ حکومت پاکستان محمد ظریف راجاکی قیادت میں جلوس نے شرکت کی،یوسی مواڑہ سے راجہ سخاوت علی ایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک بڑھے جلوس نے شرکت کی، ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت سیدنجم الحسن نقوی کی قیادت میں معززین علاقہ نے شرکت کی،یوسی بیور سے چیرمین راجہ فیاض احمد کی قیادت میں جلوس نے شرکت کی،یوسی دوبیرن خورد سے چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی کی قیادت میں عوام نے شر کت کی، معروف ن لیگی رہنماء نمبردار اسدعزیز کی قیادت میں ایک بڑھے جلوس نے ریلی میں شرکت کی، یوسی کھڈیوٹ سے چیرمین سجاد ستی کی قیادت میں جلوس نے شرکت کی، یوسی لہڑی سے چیئرمین راجہ ممتاز حسین کی قیادت میں ایک بڑھے جلوس نے ریلی میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button