09 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Robbery Near Shah Khaki Patrol Post on Dhuangli Road — Shots Fired, One Narrowly Escapes Injury

کلر سیداں: دہانگلی روڈ پر شاہ خاکی پٹرولنگ پوسٹ کے قریب ڈکیتی، فائرنگ سے ایک شخص بال بال بچ گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –09،مئی، 2025) —کلر سیداں دہانگلی روڈ پر واقع شاہ خاکی پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پوسٹ کے بااکل قریب ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے روڈ پر بھاری پتھر رکھ کر مسافروں کو لوٹ لیا ایک گاڑی نہ رکنے پر ڈرائیور کو گولی مار کر زخمی کرنے کی کوشش کی تا ہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، محمود حسین نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنی ہمشیرہ کو لینے ائیر پورٹ جا رہا تھا مگر فلائٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے اپنے بیٹے عبید الرحمان اور بھائی محمد آصف کے ہمراہ واپس گھر آ رہا تھا تو اچانک تین نامعلوم افراد نے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا بیٹے عبیدالرحمان نے گاڑی سے اتر کر وجہ دریافت کی تو ان میں سے ایک نے عبد الرحمان پر فائر کیا جو اس کی ٹانگ کو چھوکر گزر گیا۔ملزم نے دوبارہ فائر کیا جو خوش قسمتی سے کسی کو نہ لگا۔تین نامعلوم ملزمان مسلح تھے جو فوری وہاں سے فرار ہو گئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – May 9, 2025) — A robbery took place near the Shah Khaki Punjab Highways Patrolling Post on Dahangli Road in Kallar Syedan, where unidentified armed assailants looted travellers by placing large stones on the road to force vehicles to stop.

According to the FIR lodged by Mehmood Hussain, he was returning home with his son Ubaid ur Rehman and brother Muhammad Asif after a cancelled airport pickup when three unidentified men signalled their vehicle to stop. Ubaid ur Rehman stepped out to inquire about the obstruction, at which point one of the robbers fired at him. The bullet grazed his leg without causing serious injury. The assailant fired a second shot, which luckily missed.

All three armed suspects fled the scene immediately after the attack. Police have launched an investigation, and the incident has raised serious concerns about security in the area despite the close proximity of the patrolling post.


کلر سیداں: سیاسی و مذہبی جماعتوں کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اجتماع، پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا — محمد ظریف راجا

Kallar Syedan: Political and Religious Parties Hold Solidarity Rally in Support of Pakistan Armed Forces — “Pakistan Will Last Forever,” Says Muhammad Zarif Raja

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –09،مئی، 2025) —کلرسیداں کی سیاسی مذہبی جماعتوں مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی، ٹی ایل پی کا پاک مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیئے کلرسیداں میں اجتماع،پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا نے کہا کہ پاکستان دوقومی نظریئے کی بنیاد پر ہوا یہ رہتی دنیا تک باقی رہے گا،پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ بھارت ہمیں فلسطین بنانیکے درپے ہے ہم اس کا یہ خواب پورا نہیں ہونے دیں گے اس کا واحد علاج جہاد ہے حکومت بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کرے،جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ پوری قوم اج اپنی بہادر افواج کے شانپ بشانہ کھڑی یے ہمیں ہنودو یہود کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیئے عملی طور پر جہاد کرنا ہو گا انہوں نے حافظ محمد سعید کی رھائی کا بھی مطالبہ کیا،مسلم لیگ ضیا کے ضلعی صدر شیخ خورشید احمد نے کہا کہ بھارت صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے،راجہ ندیم احمد نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا مگر پاکستانی شاہینوں نے اس کے پانچ سے زائد جنگی جہاز تباہ کرکے اس کا غرور خاک میں ملادیا، بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ مودی نے محض بہار کے انتخابات میں کامیابی کے لیے رات کیاندھیرے میں پاکستان پر حملہ کیا مگر اسے منہ کی کھانا پڑی،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی مگر ملک میں کہیں بھی کوئی بھی شخص اپ کو پریشان نہیں دکھائی دیتا کیونکہ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج کی صلاحیتوں پر فخر ہے چوہدری زین العابدین عباس نے کہا کہ بھارت مت بھولے کہ پاکستان بھی ایٹمی قوت ہے اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی یے،پی ٹی آئی کے راجہ عاصم ریاض نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ملکی بقا سالمیت کا ہے ہم سب اس مشکل وقت میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں،شیخ توقیر احمد نے کہا کہ دہشتگردی کے نام پر مساجد کو شہید کرنے والے اسلام کے مجرم ہیں۔ اس موقع پر ٹی ایل پی کے راجہ ازرم حمید سیالوی،چوہدری ضیارب منہاس، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، جنید بھٹی، چوہدری شاہد گجر،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،صوبیدار غلام ربانی،شاہد جمیل عباسی، نصیر اختر بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan Police Arrest Three Suspects; Drugs and Illegal Weapons Recovered

کلر سیداں: پولیس کی کارروائی، تین ملزمان گرفتار، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –09،مئی، 2025) —کلرسیداں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برامد کر لیا مبشر الحق عرف ماسٹر سکنہ دوبیرن کلاں سے 880 گرام چرس، دانش سے دو عدد پسٹل اور تین عدد روند برآمد کر لیے۔ جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی نے ناکہ بندی کے دوران راجہ اشفاق علی سکنہ صندل گوجرخان کے قبضے سے دو بوتل دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے

Kallar Syedan: Case Registered Against Man for Allegedly Selling SIM Cards to Afghan Refugees on Intelligence Reports

کلر سیداں: خفیہ اداروں کی رپورٹ پر افغان مہاجرین کو سمیں فروخت کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –09،مئی، 2025) — خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ پر مبینہ طور پر افغان مہاجرین کو موبائل فونز سمیں فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایم او ریگولیشن کلر سیداں صائمہ تحریم کی جانب سے جاری استغاثے کے مطابق محمد اکرام ولد محمد رفاقت سرکاری فٹ پاتھ پر کائونٹر سجا کر افغان مہاجرین کو سم کارڈز فروخت کر رہا تھا جسے ایسا کرنے سے منع کیا گیا تو اس نے عملے کیساتھ مدتمیزی شروع کر دی۔ملزم کو چند ماہ قبل بھی اسی الزام میں تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کیا گیا تھا مگر وہ باز نہ آیا۔استغاثہ میں ملزم کیخلاف زیر دفعات 186، 132 پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Kallar Syedan: Major Rally in Support of Pakistan Armed Forces to Be Held from Mator to Chowk Pindori Today

کلر سیداں: پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مٹور سے چوکپنڈوری تک بڑی ریلی آج نکالی جائے گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –09،مئی، 2025) —پاک مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیئے ایک بڑی ریلی آج بعد نماز جمعہ کہوٹہ کے قصبہ مٹور سے کلرسیداں کے قصبہ چوکپنڈوری تک نکالی جائے گی جس کی قیادت مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کریں گے تمام سیاسی مذہبی کارکنان کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے چوکپنڈوری آمد پر کلرسیداں کے سیاسی رہنما مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button