کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –05،مئی، 2025) — کلرسیداں کے شہریوں نے کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی چلنے والی اے سی کوسٹرز کا کنٹریکٹ فوری منسوخ کرنے اور نئی پارٹیوں سے کوٹیشن طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ نو برس قبل سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کلرسیداں اور گردونواح کے شہریوں کو پہلی مرتبہ معیاری اور اے سی کوسٹر سروس مہیا کی تھی جب تک چوہدری نثار علی موجود رہے یہ سروس معیاری رہی جس کے بعد اس پر مافیا نے قبضہ کر لیا گزشتہ کئی برسوں سے یہاں چلنے والے کوسٹرز میں اے سی چلایا ہی نہیں جاتا اس بابت بات کرنے والے مسافر کو بیعزت کرنے کے بعد گاڑی سے نیچے اتار دیا جاتا یے ان گاڑیوں میں اوورلوڈنگ میں نئے ریکارڈ قائم کیئے جا رہے ہیں پوری کوشش کی جاتی ہے کہ جتنے مسافر سیٹوں پر ہیں اتنے ہی کھڑے بھی ہوں یہاں تک کہ ان گاڑیوں میں خواتین مسافروں کو بھی کھڑے ہوکر سفر کرنے کی عزیمت اٹھانا پڑتی ہے اس سروس کے پشت بان منظم مافیا ہے یہی وجہ ہے کہ سیکرٹری آر ٹی اے،موٹروے پولیس، چوکپنڈوری اور شاہ خاکی میں پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس اور کلرسیداں سٹی ٹریفک وارڈنز ان کے خلاف کاروائی کرنے کو تیار نہیں عوامی شکایات کے بعد کبھی کبھار ٹریفک پولیس شلغموں سے مٹی اتارتے نظر آتی ہے مگر وہ ان کا قبلہ درست کرنے میں مکمل ناکام ہے شہریوں نے وزیراعلی مریم نواز سے ٹی ایم اے دفتر راولپنڈی سے کلرسیداں اے سی کوسٹرز کے روٹ پرمٹ فوری منسوخ کرنے اور دیگر اے سی سروس رکھنے والوں سے ہیشکشیں طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اے سی کوسٹر کے نام سے چلنے والے مافیا کے دھندے کو بند کیا جا سکے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 5, 2025) — Residents of Kallar Syedan have called for the immediate termination of the contract awarded to operators running air-conditioned (AC) coasters between Kallar Syedan and Raja Bazaar Rawalpindi. Citizens are demanding that fresh quotations be sought from new service providers.
They recalled that former Federal Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan first introduced quality AC coaster service for Kallar Syedan and its surrounding areas nearly nine years ago. While the service maintained high standards during his tenure, it has since fallen into the hands of a powerful transport mafia.
For years, the AC in these coasters has reportedly remained non-functional. Passengers who raise concerns are allegedly humiliated and forced off the vehicle. Overloading is rampant—passengers often have to stand throughout the journey, including women, due to a lack of seating.
This deteriorating service is reportedly backed by an organised group that has effectively rendered local authorities, such as the RTA Secretary, Motorway Police, Punjab Highways Patrolling Police, and Kallar Syedan City Traffic Wardens, ineffective in enforcing regulations.
Residents claim occasional token actions by traffic police do little to address the core issues. In response, they have appealed to Punjab Chief Minister Maryam Nawaz to immediately revoke the existing route permits issued by the TMA Rawalpindi and invite new tenders from operators with functional AC coasters. The public hopes this move will dismantle the current mafia-run transport setup.
چوآخالصہ کے بھائیوں کی کامیابی، ضلع راولپنڈی کے گندم پیداواری مقابلوں میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل
Brothers from Choa Khalsa Secure 2nd and 3rd Positions in Wheat Yield Competition in Rawalpindi District
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –05،مئی، 2025) —ضلع راولپنڈی میں گندم کے پیداواری مقابلوں میں کہوٹہ کے راجہ فیصل نے پہلی کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے دو بھائیوں چوہدری ابرار حسین گجر نے دوسری اور نمبردار چوہدری وقاص گجر نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ چوہدری ابرار گجر اور نمبردار چوہدری وقاص گجر نے تحصیل کلرسیداں میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن بھی حاصل کر لی یاد رہے کہ یہ دونوں بھائی گزشتہ کئی برسوں سے گندم کے پیداواری مقابلوں کے فاتح چلے آ رہے ہیں۔
Heavy Rain Transforms Kallar Syedan and Surrounding Areas into a Water Wonderland, Cool Winds Blow in May
کلر سیداں و گردونواح میں موسلادھار بارش، کھیت تالاب بن گئے، مئی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –05،مئی، 2025) — کلرسیداں و گردونواح میں موسلادھار بارش پورا علاقہ جل تھل ہو گیا بادل خوب برسے جن کی بدولت ماہ مئی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں کھیت کھلیانوں میں کھڑے پانی نے تالابوں کی شکل اختیار کر لی جس پر ہر شخص شکرالحمدللہ کہہ کر رب کریم کا شکر ادا کیا۔
Kallar Syedan Police Crack Down on Drug Dealers – Over 4kg of Hashish Seized, Three Arrested
کلر سیداں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی، تین گرفتار، چار کلو سے زائد چرس برآمد
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –05،مئی، 2025) —کلر سیداں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف اہم کاروائیاں۔تین ملزمان کو گرفتار کرکے چار کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔کلر سیداں پولیس نے ملزم بلال سے 2 کلو 200 گرام چرس، ملزم احتشام سے 1 کلو 400 گرام چرس، ملزم راشد سے 680 گرام چرس برآمد کر کی۔مقامی حلقوں نے پولیس کاروائی پر نئے ایس ایچ او سبطین الحسنین شاہ کو مبارکباد دی ہے۔
Memorial Gathering Held in Dhok Bhalla for Late Sister of Former Blackburn Mayor Chaudhry Muhammad Khan
سابق میئر بلیک برن چوہدری محمد خان کی ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کیلئے ڈہوک بھلہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –05،مئی، 2025) — برطانوی شہر بلیک برن کے سابق میئر چوہدری محمد خان کی ہمشیرہ اور صوفی محمد سلیمان کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیئے ایک تقریب کلرسیداں کے قریب ڈہوک بھلہ میں منعقد ہوئی جس میں پیر ماسٹر محمد افضل نقیبی،سید عامر عباس شاہ،سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک، راجہ پرویز اختر قادری، شیخ ساجد الرحمان، عبدالجبار فدائی، مولانا غلام مصطفی سیالوی، راجہ جاوید اشرف،راجہ طارق بٹاہڑی،راجہ پرویز اختر منہاس،چوہدری طارق تاج،مسعود احمد بھٹی،صغیر بھولا،چوہدری عثمان سلطان وڑائچ،شیخ محمد ذوالفقار، چوہدری شاہد گجر،مولانا نسیم چشتی،طیب رحمان چشتی، حافظ محمد سبیل،ماسٹر عبدالرشید وینس،جاوید چشتی ایڈووکیٹ، محمد شکیل و دیگر نے شرکت کی۔