03 May 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Overloaded Trucks Paralyze Roads Despite Police Presence

لر سیداں: پولیس کی موجودگی کے باوجود اوورلوڈ ٹرکوں نے سڑکیں مفلوج کر دیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –03،مئی، 2025) —کلرسیداں میں روزانہ کی بنیاد پر ایک دو نہیں درجنوں بھوسے سے لدے اوورلوڈ ٹرک سڑکوں پر دندناتے پھرتے ہیں پنجاب پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوری، سٹی ٹریفک وارڈنز کلرسیداں اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کی موجودگی میں یہ ٹرک اگر ہر سڑک پر دکھائی دیتے ہیں تو اس کے ذمہ دار یہی چند ادارے ہیں جن کی موجودگی میں مقررہ وزن اونچائی اور چوڑائی سے کئی گنا زائد بھاری بھر کم ٹرک ہر روز ہر ذیلی سڑک کو مکمل طور پر بند کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر کمال حیرت کی بات ہے کہ یہ ٹرک عام لوگوں کو ہروقت دکھائی دیتے ہیں مگر نہ جانے پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری اور شاہ خاکی اور سٹی ٹریفک وارڈنز کو یہ ٹرک دکھائی کیوں نہیں دیتے۔شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے کلرسیداں میں مقررہ وزن اونچائی اور چوڑائی سے زائد ٹرکوں کے خلاف مقدمات کے انداراج اور ڈرائیوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi – May 3, 2025):
Dozens of heavily overloaded trucks carrying fodder roam the roads of Kallar Syedan on a daily basis, causing serious disruptions to traffic and posing safety hazards. Despite the visible presence of Punjab Highway Patrol at Shah Khaki, City Traffic Wardens in Kallar Syedan, and Punjab Patrolling Police at Chowk Pandori, these trucks continue to operate unchecked, blatantly violating legal limits on weight, height, and width.

These oversized trucks frequently block narrow roads completely, making daily commutes a nightmare for residents. What’s more baffling to the public is that while these trucks are clearly visible to everyone else, they seem to remain unseen by the relevant traffic authorities.

Frustrated citizens have urged the Commissioner of Rawalpindi to take immediate action. They are demanding the registration of legal cases against the owners of these overloaded vehicles and the arrest of their drivers, calling for enforcement of transportation laws to restore order and safety on the roads of Kallar Syedan.

کلر سیداں: نوجوان سانپ کے ڈسنے سے اسپتال میں زیرِ علاج، کمسن بچہ موتی گلے میں پھنسنے سے جاں بحق

Kallar Syedan: Youth Hospitalized After Snake Bite, Infant Dies as Bead Lodges in Throat

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –03،مئی، 2025) —کلر سیداں کے نوجوان کو سانپ نے ڈس لیا۔4 ماہ کا کمسن بچہ موتی گلے میں پھنس جانے سے جان کی بازی ہار گیا تفصیلات کے مطابق گاؤں بھلاکھر کا 22سالہ نوجوان حافظ کاشف مسعود ساتھیوں کے ہمراہ رات کو شکار پر نکلا تھا کہ اسے سانپ نے ڈس اسے فوری طور پر بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں معالجین گزشتہ چند ایام سے اس کی جان بچانے میں مصروف ہیں ادہر کلرسیداں شہر میں 4 ماہ کا کمسن بچہ موتی کو منہ میں ڈال کر کھیل کود میں مصروف تھا کہ موتی غذا کی نالی میں جا کر پھنس گیا جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

Kallar Syedan: Lahore High Court Grants Bail to Key Accused in Police Hostage and Torture Case


کلر سیداں: پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ نے مرکزی ملزمان کی ضمانت منظور کر لی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –03،مئی، 2025) —کلرسیداں پولیس کے اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں لاہور ہائی کورٹ نے مرکزی ملزمان کی درخواست منظور کر لی۔ کلرسیداں پولیس نے گزشتہ ماہ ڈہوک گڑھالہ موضع نلہ مسلماناں میں 15 پر کال کی جانچ پڑتال کے دوران اپنے ہی افسر اور اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کے الزام میں 40 کے قریب لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 8 افراد کو گرفعار کر لیا تھا،جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30 کلرسیداں نے قبل ازیں ھی پانچ ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی تھیں جبکہ لاھور ھائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے دیگر 3 ملزمان سلیم، حسن اور غلام فاروق کی درخواست ضمانت کے فیصلے میں قرار دیا کہ پولیس کو اغواء کرنے، ڈکیتی کرنے اور ڈکیت گروہ سے ڈکیتی کا مال برآمد ھونے کی دفعات لگتی بھی ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ ٹرائل کے بعد ھو گا اس کے علاوہ مبینہ برآمدگی بھی مشکوک ہے اور اس کے ساتھ تمام گواہان کا پولیس ملازم ھونا بھی مزید تحقیقات طلب ھے۔ معزز عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ بغیر کسی شناسائی کے رات کے پہر بغیر کسی روشنی کے ملزمان کے نام اور ان کے کردار کا ایف آئی آر میں اندراج بھی مقدمہ کو مزید تفتیش طلب بنا رھا ھے نامزد ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ نہ ھیں جبکہ تفتیش بھی مکمل ھو چکی ھے اور ملزمان مذید تفتیش کے لئے مطلوب نہ ہیں۔ ملزمان کی جانب سے محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے دلائل پیش کئے۔

Kallar Syedan: Bar Association Secretary Condemns Assassination Attempt on Advocate Maqbool Danish, Demands Immediate Arrest of Culprits


کلر سیداں: بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کی مقبول دانش ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –03،مئی، 2025) — بار ایسوسی ایشن کلرسیداں کے سیکرٹری راجہ سمیر حسن ایڈووکیٹ نے مقبول دانش ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ ملزمان نے صرف ایک وکیل پر نہیں بلکہ پوری بار ایسوسی ایشن پر حملے کیا ہے جس کے خلاف کلرسیداں بار کے تمام وکلاء اس واقعے پر متحد ہیں اور بغیر کسی تفریق کے ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan: Punjab Highways Misses April 30 Deadline as Resurfacing Yet to Begin on Rawat-Kallar Road


کلر سیداں: روات-کلر روڈ پر ریسرفیسنگ شروع نہ ہو سکی، پنجاب ہائی ویز نے منصوبے کی مدت تکمیل گزرنے کے باوجود نامکمل کام پر بورڈ آویزاں کر دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –03،مئی، 2025) —پنجاب ہائی ویز کی بدحواسیاں،روات کلر روڈ پر کام ختم نہیں ہوا ریسرفیسنگ شروع ہی نہ ہوئی منصوبے کی مدت تکمیل 30 اپریل 2025 تھی اور عین منصوبے کی اخری تاریخ کو پنجاب ہائی ویز نے یہاں ایسا مضائقہ خیز بورڈ نصب کیا جس میں منصوبے کی لاگت تقریبا 23 کروڑ اور اس کی مدت تکمیل 30 اپریل تھی اخری تاریخ تک منصوبے کا پچیس فیصد کام بھی مکمل نہ ہوا اور ہائی وے نے اس بورڈ کو یہاں نصب کر دیا ابھی تک اس منصوبے سڑکیں بحال پنجاب خوشحال کے تحت صرف دو تین مقامات پر سڑک کنارے نالوں کی تعمیر جاری ہے جس کے بعد سڑک کی مرمت کے ساتھ ہی اس کی ریسرفیسنگ ہونی ابھی باقی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button