کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –02،مئی، 2025) —مسمات (آ) نے مقدمہ درج کروایا کہ سائلہ کے جیٹھ طارق کو مسمی عظیم سکنہ پنڈ بینسو نے بتایا کہ آپ کی بھابھی کے پوسٹر پورے گاؤں میں لگے ہوے ہیں اور سائلہ کو یہ اطلاع بذریعہ طارق معلوم ہوئی، میں نے فورا پتہ جوئی شروع کر دی اور تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ میرے خلاف پوسٹر پنڈبینسو کے قبرستان، چوک اور بینسو کیانی گاؤں کے کم و بیش ہر گھر کے باہر لگے ہوئے ہیں اور ان پوسٹرز پر واہیات،توہین آمیز الفاظ تحریر ہیں، مزکورہ پوسٹر پر سائلہ کے شناختی کارڈ کی تصویرات پاسپورٹ کی کاپی اور تحریر بھی درج ہے اور اس کے بارے میں مزید تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ مزکورہ پوسٹر مسمی عامر،اسد نے یہ پوسٹر پرنٹنگ پریس سے چھپوائے ہیں۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 2, 2025): A woman identified as Ms. (A) has filed a police complaint alleging a serious case of defamation and identity misuse. According to the complaint, her brother-in-law Tariq was informed by a local resident, Azeem from Pind Bainso, that posters containing offensive and defamatory content about Ms. (A) were displayed throughout the village.
Upon receiving this information, Ms. (A) immediately initiated an inquiry and discovered that the posters had been pasted at multiple public locations, including the cemetery, central square, and nearly every household in the village of Benso Kayani. These posters reportedly featured her National Identity Card photograph, a copy of her passport, and derogatory text.
Further investigation revealed that the posters were allegedly printed and distributed by individuals named Aamir and Asad. Kallar Syedan Police have launched an inquiry and are actively investigating the matter.
کلر سیداں: بیرسٹر احمد صغیر راجہ کا لیبر ڈے پر خطاب — محنت کش ہمارے ہیرو ہیں، چائلڈ لیبر کی روک تھام ضروری
Kallar Syedan: Barrister Ahmad Sagheer Raja Honors Workers on Labor Day – Calls Laborers Heroes, Stresses Need to End Child Labor
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –02،مئی، 2025) —بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ شکاگو سمیت دنیا بھر کے مزدور خراج تحسین کے مستحق ہیں، 45 ڈگری سے زائد درجہ حرارت میں کام کرنے والے محنت کش ہمارے ہیرو ہیں ہم سب کو مزدوروں کے حقوق کا دفاع کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے زیراہتمام لیبر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں نظامت کے فرائض شیخ ندیم احمد نے سرانجام دیئے اس موقع پر بلدیہ کلرسیداں کے سابق وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر شیخ حسن سرائیکی، جنرل سیکرٹری سردار وسیم،چوہدری عابداللہ سیٹھی، چوہدری کاشف محمود،صوبیدار غلام ربانی،شاہد جمیل عباسی، چوہدری شاہد گجر،صوفی ضابر حسین و دیگر بھی موجود تھے بیرسٹر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ چائلڈ لیبر پر کام کرنے کی ضرورت ہے کم سن بچوں سے کام کروا کے پانچ ہزار کی اجرت دینا ظلم ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو مضبوظ کرنے کے لیے نئے خون اور نوجوانوں کو اگے لائیں،مسلم لیگ نے ملک کو بحرانوں سے نکالا یے ہماری افواج نے آج سرحدوں پر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے پہلگام واقعہ پر بھارت الزام تراشی کی بجائے ثبوت مہیا کرے ہم دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا دین دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے۔راجہ ندیم احمد نے کہا کہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کی اشد ضرورت ہے،مریم نواز نے مزدور کی کم سے کم اجرت 37 ہزار مقرر کی ہے اس پر عملدرامد کو یقینی بنایا جائے،حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ نوجوانوں کو ساتھ ملا کر مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گیکسی شخصیت کے ساتھ نہیں مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے۔
شیخ ندیم احمد نے کہاکہ مزدور کی عظمت سے انکار نہیں ان کے بغیر ترقی ممکن نہیں،اس موقع پر مسلم لیگ ن لیبر ونگ کلرسٹی کے صدر عابداللہ سیٹھی اور چوہدری کاشف محمود نے بھی خطاب کیا۔
Kallar Syedan: 2,726 E-Challans Issued in April for Traffic Violations – Over 2 Million Rupees Collected in Fines
کلر سیداں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2726 ای چالان، 20 لاکھ سے زائد جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –02،مئی، 2025) — انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں سجاد حسین قریشی نے ماہ اپریل میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2726 گاڑیوں کے ای چالان مرتب کر کے 20 لاکھ 37 ہزار سے زائد کا جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔ کارروائی کے دوران بغیر ایلمٹ 583، اوور لوڈنگ 100،بغیر لائسنس 428،بغیر رجسٹریشن 106،فٹنس اور روٹ پرمٹ کے بغیر 126، زائد کرایہ وصولی 165 اور بدون کاغزات پر 117 گاڑیوں کو تھانے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک انسپکٹرز راجہ عامر رحمان، افضل الرحمان، راجہ نجم الحسن، بیٹ انچارج سہیل قمر، ٹریفک وارڈنز ہارون نثار، محمد ظہیر، راشد کیانی، قوان کیانی اور دیگر نے کارروائی میں حصہ لیا۔
Kallar Syedan: Two Homes Robbed – Unknown Suspects Steal Cash, Mobile Phone, and Expensive Watches
کلر سیداں: دو گھروں میں چوری، نامعلوم ملزمان نقدی، موبائل فون اور قیمتی گھڑیاں لے اڑے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –02،مئی، 2025) — واجد محمود سکنہ اراضی نے مقدمہ درج کروایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر میں داخل ہو کر پچاس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چوری کر کے لے گئے ہیں۔ ادھر احمد جمال نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کے گھر سے نامعلوم ملزمان گھڑیاں اور تیس ہزار روپے کی نقدی چوری کر کے لے گئے ہیں۔