DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Rawalpindi Police’s Effective Policing Leads to Convictions in Three Murder Cases
راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، قتل کے 3 مقدمات میں معزز عدالتوں نے مجرمان کو سزائیں سنا دیں
گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔ 1مئی، 2025ء) –راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، قتل کے 3 مقدمات میں معزز عدالتوں نے مجرمان کو سزائیں سنا دیں، مجرم کاشف کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی، مجرم نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنی اہلیہ کو آگ لگا کر قتل کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مارچ 2021 تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا، مجرم یونس کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی، مجرم نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری جہانزیب کو قتل کر دیا تھا واقعہ کا مقدمہ اپریل2021 تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا،
مجرم راشد کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی، مجرم نے مکان کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری اشرف کو قتل کر دیا تھا
واقعہ کا مقدمہ جولائی 2023 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائی، مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش،قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی




