کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –01،مئی، 2025) — ایس ڈی او ہائی ویز سہیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی برائے 2024/2025 کے تحت رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کلرسیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سدا کمال (کلرسیداں) تا مٹور 14.70 کلومیٹر لمبی سڑک کی تعمیر بھی اسی تسلسل کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روڈ کی تعمیر کیلئے مارگلہ کا بہترین میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو سڑکات پہلے سے تار کول سے بنائی گئی تھیں حکومتی پالیسی کے تحت ایسی سڑکوں کو دوبارہ تار کول سے ہی تیار کیا جارہا ہے اور اسے کارپٹ بنانے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، منفی پروپیگنڈہ کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلرسیداں اور کہوٹہ میں 5 رابطہ سڑکیں ایسی ہیں جن پر تار کول بچھائی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روڈ کی چوڑائی 20 فٹ ہے جبکہ آڑھائی کلومیٹر تک تین فٹ چوڑے شولڈر تعمیر کرنے کی بھی تجویز ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 1, 2025) — SDO Highways Sohail Ahmed stated that road construction and repair projects are progressing rapidly under the Punjab government’s 2024/2025 development policy.
Speaking to the local media in Kallar Syedan, he highlighted the ongoing construction of the 14.70-kilometer road from Sada Kamal (Kallar Syedan) to Mator as a key example of this initiative. He emphasized that high-quality Margalla material is being used in the project.
He clarified that roads previously constructed using asphalt will continue to be rebuilt with asphalt under the current policy, and rejected rumors about roads being converted into carpeted surfaces as baseless propaganda aimed at misleading the public.
SDO Ahmed further informed that five connecting roads in Kallar Syedan and Kahuta are currently being resurfaced with asphalt. Additionally, the road under construction will be 20 feet wide, with a proposal to build 3-foot-wide shoulders along a 2.5-kilometer stretch.
کلر سیداں: چوآ روڈ کے قریب وکیل پر قاتلانہ حملہ، فائر آرم اور آہنی راڈ سے تشدد
Lawyer Assaulted at Gunpoint Near Choha Road Shopping Mall in Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –01،مئی، 2025) — مقبول دانش ایڈووکیٹ نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز میں اپنا کام ختم کر کے دفتر سے باہر نکلا اور گاڑی میں بیٹھ کر چوآ روڈ پر واقع شاپنگ مال کے قریب پہنچا تو مسمیان مہربان مسلح آہنی راڑ، شاہ زیب مسلح پسٹل 30 بور کھڑے تھے جنہوں نے میری گاڑی کے آگے کھڑے ہو کر میرا راستہ روک لیا اور مجھے گاڑی سے نیچے اترنے کو کہا۔ شاہ زیب نے پسٹل میری طرف سیدھا تان کر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور مہربان نے آہنی راڈ مارا جو مجھے داہیں آنکھ کے ساتھ نیچے لگا۔ مزکوران کیخلاف عدالتوں میں پیش ہوتا رہا جس پر انہیں رنج تھا۔
News in Brief;
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –01،مئی، 2025) — تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹرسید سبطین الحسنین نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد شاہ زیب ولد محمد شفیق سکنہ ڈھوک صابری کے قبضے سے 1350 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –01،مئی، 2025) —مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ طلال خلیل کی جانب سے احباب کے اعزاز میں بروز جمعہ شب 8 بجے اپنی رھائشگاہ دھمالی میں دعوت عشائیہ کا اہتمام کیا ہے جس میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد و دیگر شرکت کریں گے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –01،مئی، 2025) —یکم مئی مزود ڈے کے حوالے ایک تقریب آج بروز جمعرات کلرسیداں میں منعقد ہو رہی ہے جس کا اہتمام مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف محمود نے کیا ہے۔