لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، 30 اپریل 2025) – برطانیہ میں حال ہی میں آنے والی ایک خاتون کی ہلاکت کا سبب بننے والی رومیسا احمد کو 9 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
27 سالہ رومیسا احمد، جو برڈفورڈ کے پرنس ول اسٹریٹ کی رہائشی ہے، جمعہ کے روز لیڈز کراؤن کورٹ میں پیش ہوئی۔رومیسا نے خطرناک ڈرائیونگ کے ذریعے موت کا سبب بننے کے ایک الزام اور ایک شدید زخمی کرنے کے الزام کو قبول کر لیا تھا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ رومیسا، جو پیشے سے نرس ہے، لیڈز اور برڈفورڈ کو ملانے والی مرکزی شاہراہ اسٹیننگلی روڈ پر 40 میل فی گھنٹہ کی حد رفتار والے علاقے میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہی تھی۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب رومیسا احمد برڈفورڈ کی طرف جا رہی تھی اور اسٹیننگلی روڈ اور کاک شاٹ لین کے جنکشن کے قریب اس نے 28 سالہ راہگیر اتھرا انل کمار لالی کمار ی کو ٹکر مار دی، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔عدالت نے اس واقعے کو سنگین غفلت قرار دیتے ہوئے مجرم کو نو سال قید کی سزا سنائی۔
London (Pothwar.com, April 30, 2025) –Rumeesa Ahmed has been jailed for nine years for causing the death of a woman who had come to the UK recently.
Rumeesa Ahmed, 27, of Princeville Street, Bradford, appeared at Leeds Crown Court on Friday.
Ahmed had pleaded guilty to one charge of causing death by dangerous driving and another charge of causing serious injury by dangerous driving.
The court heard how the nurse had been travelling at 60mph in a 40mph zone on Stanningley Road, the main dual carriageway between Leeds and Bradford.
Ahmed had been driving in the direction of Bradford when she hit 28-year-old pedestrian, Athira Anilkumar Laly Kumari, near the junction of Stanningley Road and Cockshott Lane.