کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –30 , اپریل، 2025) —بنک آف پنجاب نے کسان کارڈ پر لینے والے قرضہ کی ریکوری شروع کر دی ہے کاشتکار مزید اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنی سبسڈی کی رقم جلد از جلد بنک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے اور مزید پنجاب گورنمنٹ نے کسان کارڈ پر سبسڈی کی رقم دوگنی فیز ٹو میں کاشتکار سیکسی بھی قسم کے اضافی چارجز نہیں لیے جائیں گے کاشتکار جلد از جلد اپنی ریکوری کی رقم جمع کروا کر دوبارہ قرض اور سبسڈی ہر کھاد بیج اور زرعی ادویات حاصل کر سکتے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر تانیہ صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے اس سلسلے میں اگاہی مہم شروع کر دی ہے مساجد میں اعلانات کسانوں کے ساتھ میٹنگ روڈ شو اور سماٹ گیدرینگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – April 30, 2025) — The Bank of Punjab has initiated the recovery of loans issued under the Farmer Card scheme. Farmers are advised to deposit their subsidy amounts at any branch of the Bank of Punjab as soon as possible to avoid inconvenience.
In a significant move, the Punjab Government has announced that the subsidy amount under the Farmer Card scheme will be doubled in Phase Two. No additional charges will be imposed on farmers in this phase. By clearing their existing dues promptly, farmers will once again be eligible for loans and subsidies on fertilisers, seeds, and agricultural pesticides.
These remarks were made by Assistant Director Agriculture, Dr. Tania Safdar, during a media briefing. She added that the Department of Agriculture has launched an awareness campaign, including mosque announcements, farmer meetings, roadshows, and smart gatherings, to inform the farming community about the updates.
کلر سیداں: پنجاب پولیس کے دس کانسٹیبل ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے
Kallar Syedan: Ten Punjab Police Constables Promoted to Head Constables
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –30 , اپریل، 2025) —کلرسیداں و گردونواح کے پنجاب پولیس کے دس کانسٹیبلوں کو ترقی دے کر ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا گیا ان میں چوہدری محمد جمیل وصلہ بنگیال سموٹ،سلامت علی جو چھہ ممدوٹ،سید سبط الحسن شاہ تل طوطا,کامران کامی قریشی سموٹ،مناظر حسین بھٹی موہڑہ دھیال،کلیم بٹ چلو میرگالہ چوآخالصہ،کامران مقصود،ثاقب رشید،نبیل منظور اور فاروق بٹ شامل ہیں۔
Kallar Syedan: Pakistan Has No Link to Pahalgam Incident, Says Parliamentary Secretary Raja Usama Sarwar
کلر سیداں: پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، یہ بھارت کا منصوبہ ہے — راجہ اسامہ سرور
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –30 , اپریل، 2025) —وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں یہ بھارت کا پلانٹڈ ہے جس کا مقصد پاکستان کو دباؤ میں لا کر اپنی چوہدراہٹ قائم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے معروف تاجر اور لیگی رہنما حاجی ریاست حسین کی رھائشگاہ لونی سلیال میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیخ ساجد الرحمان،راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل،چوہدری خضران لطیف،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،ملک زبیر احمد،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق، صوفی ضابر حسین،صوبیدار ظفراقبال بیگ، جنید بھٹی کے علاوہ چوہدری توقیراسلم،مسعود احمد بھٹی،ملک فیاض سندھو، عابداللہ سیٹھی،چوہدری شاہد گجر بھی موجود تھے راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے پاکستان اس کی طفیلی ریاست نہیں ایٹمی قوت ہے اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو بدترین شکست دیں گے انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معائدہ یکطرفہ ختم ہی نہیں کر سکتا اسے چند ہی گھنٹوں بعد پانی چھوڑنا پڑا انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ اس بار اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو یہ ہفتوں کی نہیں گھنٹوں کی ہو گی بھارت کو کسی بھی ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اس سے قبل حاجی ریاست حسین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا
تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –30 , اپریل، 2025) —عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،حافظ عثمان عباسی،شوکت اقبال جنجوعہ،نمبردار اسد عزیز،چوہدری توقیراسلم نے نارہ کے گاؤں بھگون جا کر سابق چیئرمین یوسی نارہ ماسٹر محمد یونس سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔