29 April 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Transporter Injured in Gun Attack at Kallar Syedan Bus Stand

کلر سیداں ویگن اڈے پر فائرنگ، ٹرانسپورٹر زخمی، پولیس تفتیش جاری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29 , اپریل، 2025) —ظفر اقبال سکنہ دھمالی نے مقدمہ درج کروایا کہ میں ٹرانسپورٹر ہوں 8 بجے صبح اپنی گاڑی ٹیوٹاہائی ایس لے کر منہاس ویگن اڈے کلر سیداں پہنچا تو محمد رضوان،شبیر،بلال،طیب میرے ٹائم پر اپنی ٹیوٹا ہائی ایس میں سواریاں بٹھا کر نکل رہے تھے میں نے ہمراہ شاہ میر حسین، محمد فیصل اپنی گاڑی میں ان کا تعاقب کیا تو بلال نے گاڑی روک لی۔ میں ابھی ڈرائیونگ سیٹ پر ہی تھا کہ بلال عرف شان اور طیب نے پسٹل 30 بور نکال لئے اور بلال نے فائر پسٹل بانیت قتل مجھ پر کیا جو مجھے پیٹ پر لگا۔طیب نے فائر پسٹل کیا جو مجھے دائیں ران پر لگا، پھر بلال نے فائر کیا جو مجھے دائیں کہنی پر لگا پھر طیب نے فائر پسٹل کیا جو مجھے پیٹ پر لگا۔ محمد رضوان اور شبیر مسلح پسٹل و ڈنڈے تھے جنہوں نے میری گاڑی کے شیشے توڑ دیئے کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – April 29, 2025)
Zafar Iqbal, a resident of Dhamali, has lodged a police complaint stating that he is a transporter. At 8:00 AM, while he arrived at the Minhas Wagon Stand in Kallar Syedan with his Toyota HiAce vehicle, he saw Muhammad Rizwan, Shabbir, Bilal, and Tayyab picking up passengers during his scheduled time. Zaffar, accompanied by Shah Mir Hussain and Muhammad Faisal, pursued them in his vehicle.

According to the complaint, Bilal stopped his vehicle, and while Zaffar was still seated in the driver’s seat, Bilal, alias Shaan and Tayyab drew 30-bore pistols. Bilal fired at Zafar with the intent to kill, hitting him in the abdomen. Tayyab also fired, injuring Zafar’s right thigh. Bilal fired again, striking Zafar’s right elbow, followed by another shot from Tayyab, which hit Zaffar in the abdomen once more.

Meanwhile, Muhammad Rizwan and Shabbir, armed with pistols and batons, attacked Zafar’s vehicle, breaking its windows. Kallar Syedan police have initiated an investigation into the incident.

محکمہ ویٹرنری اینڈ لائیو اسٹاک کلر سیداں کے زیر اہتمام یونین کونسل منیاندہ میں کسان لائیو اسٹاک بیٹھک کا انعقاد

Veterinary and Livestock Department Organizes Livestock Farmers’ Meeting in Kallar Syedan’s Union Council Manianda

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29 , اپریل، 2025) —محکمہ ویٹرنری اینڈ لائیو اسٹاک کلر سیداں کے زیر انتظام کلر سیداں کی یونین کونسل منیاندہ کی موضع بناہل میں کسان لائیو اسٹاک بیٹھک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر خرم ارشاد مرزا، انچارج موبائل ویٹرنری ڈسپنسری ڈاکٹر حاجرہ قادر کی زیر نگرانی ویٹرنری اسسٹنٹس نے موضع بناہل کے 11متوقع سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈور ٹو ڈور جا کر منہ کھر، مرغیوں کیلئے رانی کھیت اور انتڑیوں کے زہر کے خاتمے کیلئے ڈور ٹو ڈور ویکسی نیشن اور حفاظتی ٹیکہ جات کا عمل مکمل کروایا اور اس دوران۔ اس سلسلے میں جانوروں میں اندرونی و بیرونی کرموں اور چیچڑ مار اسپرے سمیت دیگر ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ فارمرز کی سہولت اور ان کی بہتر رہنمائی کیلئے جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے ایک ایپلی کیشن بھی متعارف کروائی ہے اور انہیں بتایا گیا کہ وہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے وقتا فوقتا اپنے جانوروں میں پیدا ہونے والی امراض کے بارے میں محکمہ ویٹرنری کلر سیداں کو فوری طور پر اگاہ کریں۔منگل اور بدھ کے ایام میں چھ چھ موضع جات کے تمام نمبرداروں کو ایک تربیتی سیشن کے ذریعے ان کی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Providing Public Relief is Our Top Priority, Says Assistant Commissioner Kallar Syedan

عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29 , اپریل، 2025) —اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر نے کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنا ہی اصل کام ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال،ناجائز تجاوزات مسافر گاڑیوں میں زائد کرایوں کی وصولی کے ساتھ ساتھ اے سی کوسٹر کا قبلہ بیی درست کرنا ضروری یے انہوں نے ایک ملاقات میں کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مزید کام کرنے اور اسے مریضوں کے لیئے بہتر بنانے کی ضرورت ہے کلرسیداں میں ناجائز تجاوزات بھی ایک دیرینہ مسئلہ ہے جسے اب حل کرنا یے یہاں مسافر گاڑیوں کے کرائے زیادہ ہیں جس کی ایک وجہ کرایہ ناموں کا اجرا نہ ہونا ہے سیکرٹری آر ٹی اے سے کرایوں کے اجرا کے لیئے بات کی جائے گی مگر اس سے قبل ٹرانسپورٹروں سے بھی کہا جائے گا کہ وہ خوف خدا کریں بھاری کرایوں کی ہرصورت حوصلہ شکنی کی جائے گی اے کوسٹر کے بارے میں شکایات عام ہیں کہ یہ اے سی چلاتے ہی نہیں اوورلوڈنگ بھی کرتے ہیں اے سی کوسٹر میں اے سی نہ چلانے کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے گی مسافر بھی اوورلوڈنگ سے گریز کریں زائد کرایوں کی وصولی پر شکایات درج کروائیں ہر صورت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں کلرسیداں کو خوبصورت بنانے کا کام چیف افیسر بلدیہ کر ریے ہیں اس کام میں مزید تیزی لائے جائے گی اور کلرسیداں کو مزید خوبصورت شہر بنائیں گے ستھرا پنجاب پروگرام پر کڑی نگاہ ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی پوری تحصیل کی ہر بستی محلے اور گلی کو صاف رکھیں گے اس بابت کوتاہی کی صورت میں شہری اطلاع کریں فوری ایکشن لیا جائے گا

Kallar Syedan’s Rising Volleyball Star Muhammad Shehzad Earns Army Colors Honor

کلر سیداں کے نوجوان والی بال کھلاڑی محمد شہزاد کا اعزاز، پاک آرمی کلر حاصل کر لیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29 , اپریل، 2025) —کلرسیداں کے والی بال کے نوجوان ہونہار کھلاڑی محمد شہزاد کا اعزاز،محمد شہزاد نے پاک آرمی میں بھی آرمی کلر کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔محمد شہزاد کا تعلق میونسپل کمیٹی کلرسیداں کی وارڈ پرانا سروھا سے ہے اور یہ محمد اشتیاق کے فرزند ہیں۔ادہر کلرسیداں کے سابق سٹی ناظمین محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار وسیم،چوہدری شاہد گجر،چوہدری توقیراسلم،راجہ طارق بٹاہڑی، مسعود احمد بھٹی نے محمد شہزاد کو آرمی کلر حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیئے دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button