28 April 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Governor Punjab Sardar Saleem Haider Attends Naat Gathering at the residence of Zareen Bhatti of UK in Tayala, Doberan Kallan

کلر سیداں: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا تیالہ، ڈوبرن کلاں میں برطانیہ سے زریں بھٹی کی رہائش گاہ پر نعتیہ محفل میں شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –28 , اپریل، 2025) —گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تایالہ، دوبیرن کلاں (کلر سیداں) میں معروف برطانیہ مقیم سماجی شخصیت محترم زریں بھٹی کے گھر منعقدہ محفل نعت میں شرکت

کلر سیداں — گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تایالہ، دوبیرن کلاں میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز سماجی رہنما زریں بھٹی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک روحانی محفلِ نعت میں شرکت کی۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں مشائخ عظام، علمائے کرام اور ممتاز نعت خواں حضرات نے شرکت کی، جس سے ماحول میں روحانیت اور عقیدت کی خوشبو پھیل گئی۔

اپنے خطاب میں گورنر سردار سلیم حیدر نے اپنی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کبھی کسی سیاسی عہدے کے لیے لابنگ نہیں کی۔ انہوں نے کہا: “میں تین مرتبہ صوبائی وزیر اور ایک مرتبہ مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہوں، اور اب گورنر پنجاب کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں — میں نے کبھی آصف علی زرداری یا بلاول بھٹو جیسے رہنماؤں سے کسی سیاسی عہدے کے لیے سفارش یا مدد طلب نہیں کی۔”
گورنر حیدر نے اخلاص اور اللہ پر بھروسے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ نماز فجر کے بعد اپنی درخواستیں صرف اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرتے ہیں۔

اہلِ بیت اطہار (رضی اللہ عنہم) کے مقام و مرتبے پر بات کرتے ہوئے گورنر نے کہا: “اہلِ بیت کے عظیم مرتبے کو سمجھنا اور تسلیم کرنا ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔ جو شخص مقامِ اہلِ بیت سے ناواقف ہے وہ حقیقی انسانیت سے خالی ہے۔”

محفل کے دوران ایک خصوصی قرعہ اندازی بھی کی گئی، جس میں کئی خوش نصیب افراد کا انتخاب عمرہ کی سعادت کے لیے کیا گیا۔ خوش نصیب افراد کے نام یہ ہیں:

  • عابد حسین (ڈھوک مغلاں، دوبیرن)

  • مقصود حسین (ڈھوک گلی، منیاندہ)

  • محمد صغیر (محلہ معصوم نگر، کلر سیداں)

  • مبین شوکت (ڈھوک پلونی، دوبیرن)

  • بلال علی (بانڈی مرزیاں، کنوہا)

  • بابر علی (نلہ مسلماناں)

  • حسن علی (آزاد کھناہدہ)

  • تاسف محمود (دوبیرن)

  • محمد ندیم (کلر سیداں)

  • منیر حسین شاہ (سکوٹ)

  • طارق عزیز (دوبیرن)

  • عمر طاہر (کھناہدہ)

  • محمد بلال (دوبیرن)

  • محمد شفیق (دوبیرن کلاں)

تقریب کا اختتام پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لیے اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔

Kallar Syedan, April 28, 2025 — Governor Punjab, Sardar Saleem Haider, attended a Mehfil-e-Naat held at the residence of Mr. Zareen Bhatti, a distinguished UK-based community member, in Tayala, Doberan Kallan, near Kallar Syedan. The event was attended by a large number of religious scholars, Sufi leaders, and notable Naat reciters, creating an atmosphere of spiritual devotion and reverence.

Addressing the gathering, Governor Haider reflected on his political journey, emphasizing that he never engaged in lobbying for political positions throughout his career. “I have served three terms as a provincial minister and held the role of advisor, and now serve as Governor Punjab — never once did I seek recommendations or political favors from leaders such as Asif Ali Zardari or Bilawal Bhutto,” he stated. Governor Haider underscored the importance of maintaining sincerity and reliance on divine support, adding that he consistently presents his petitions to Allah Almighty following Fajr prayers.

Speaking on the significance of the Ahl-e-Bait (the family of Prophet Muhammad, peace be upon him), the Governor remarked, “Understanding and recognizing the esteemed status of the Ahl-e-Bait is essential to faith. A person devoid of this recognition is, in essence, bereft of true humanity.”

The gathering also featured a special lucky draw in which several attendees were selected for the honor of performing Umrah. The fortunate individuals announced were:

  • Abid Hussain (Dhoke Mughlan, Doberan)

  • Maqsood Hussain (Dhoke Gali, Minianda)

  • Muhammad Sagheer (Mohalla Masoom Nagar, Kallar Syedan)

  • Mubeen Shoukat (Dhoke Paloni, Doberan)

  • Bilal Ali (Bandi Mirzian, Kanwah)

  • Babar Ali (Nala Musalaman)

  • Hassan Ali (Azad Khanadah)

  • Tasif Mahmood (Doberan)

  • Muhammad Nadeem (Kallar Syedan)

  • Munir Hussain Shah (Sakot)

  • Tariq Aziz (Doberan)

  • Umar Tahir (Khanadah)

  • Muhammad Bilal (Doberan)

  • Muhammad Shafiq (Doberan Kallan)

The evening concluded with collective prayers for the progress and unity of Pakistan and the well-being of the Muslim Ummah.


کلر سیداں: کراچی کے معروف صنعتکار راجہ جہانگیر شہزاد کا الخدمت فاؤنڈیشن کے وفد سے گفتگو میں دکھی انسانیت کی خدمت پر زور

Renowned Karachi Industrialist Raja Jahangir Shehzad Emphasizes Service to Humanity During Meeting with Alkhidmat Foundation Delegation

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –28 , اپریل، 2025) —کراچی کے معروف صنعتکار راجہ جہانگیر شہزاد نے کہا کہ دکھی انسانیت اور محروم لوگوں کی خدمت احسن عمل ہے صاحب ثروت افراد کو معاشرتی ناہمواریاں کے خاتمے کے لیئے عام اور نادار افراد کی سہولیات کی فراہمی پر کام کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں الخدمت فاؤنڈیشن کے تین رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے مقامی صدر محمد توقیراعوان کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی وفد میں چوہدری ابرار حسین اور اکرام الحق قریشی بھی موجود تھے وفد نے انہیں بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور تحصیل جوڈیشل کمپلیکس میں فلٹریشن پلانٹ قائم کر رکھے ہیں، کلرسیداں،سرصوبہ شاہ اور سکوٹ میں سلائی مرکز بھی چلا رہے ہیں سو یتیم بچوں کی بھی مدد کر رہے ہیں ہمارا اگلا ٹارگٹ کلرسیداں میں ایسی جدید لیب کا قیام ہے جس میں تمام ٹیسٹ مارکیٹ کے نرخوں سے نصف سے بھی کم میں کر کے لوگوں کو صحت کے معاملے میں معاونت فراہم کریں، اس سلسلے میں متعدد افراد سے رابطے میں ہیں رواں برس ہی کلرسیداں میں جدید اور معیاری لیب کے قیام کے لیئے کوشاں ہیں راجہ جہانگیر شہزاد نے لیب کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کے لیئے 8 لاکھ 28 ہزار روپے کی مشین عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان میں خط غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رھا ہے ہمارے ہاں مڈل کلاس تیزی سے ختم ہو رہی ہیں بہت امیر اور بہت غریب کے دو قسام وجود میں آ چکی ہیں غریب نادار افراد کے لیئے سوچنے کا کسی کو وقت ہی نہیں اگر الخدمت ایسا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو وہ اس عمل کو سراہتے ہوئے بھرپور مدد کریں گے اس موقع پر پیپلز پارٹی درکالی معموری کے صدر حاجی شوکت علی اور چوہدری توقیراسلم بھی موجود تھے الخدمت کے رہنماؤں نے آٹھ لاکھ سے زائد مالیت کی مشین الخدمت لیب کو عطیہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Ikram-ul-Haq Qureshi’s Niece Ayesha Haq Earns MBBS Degree with Distinction from Bahria University Karachi; Receives Silver Medal and Honors

کلر سیداں: صحافی اکرام الحق قریشی کی بھتیجی عائشہ حق نے بحریہ یونیورسٹی کراچی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری اور امتیازی اعزازات حاصل کرلیے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –28 , اپریل، 2025) —کلرسیداں کے صحافی اکرام الحق قریشی کی بھتیجی اور ابوظہبی میں مقیم احتشام الحق قریشی کی دختر عائشہ حق نے بحریہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کیمپس سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر لی اس سلسلے میں ایک تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں عائشہ حق کے والدین اور بھائیوں نے ابوظہبی اور راولپنڈی سے شرکت کی جہاں ڈاکٹر عائشہ حق نے ایم بی بی ایس کے علاوہ چھ دیگر مضامین میں بھی امتیازی سند اور سلور میڈل حاصل کیا تمام اعزازات و انعامات تقریب کے مہمان خصوصی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد شعیب شفیع کے ہاتھوں وصول پائے جبکہ مہمان خصوصی کی معاونت کیلئے انکے ساتھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل وائس ایڈمرل ریٹائرڈ اطہر مختار بھی موجود تھے۔عائشہ حق نے اپنی کامیابی کو والدین کی تربیت اور اساتذہ کی محنتوں کا ثمر قرار دیا۔

Prize Distribution Ceremony Held at Wings School; Aiza Qamar Awarded Best Student for Fifth Time, Certificates Distributed Among Outstanding Students


کلر سیداں: ونگز سکول میں تقریب تقسیم انعامات، عائزہ قمر کو پانچویں بار بیسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ، نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اسناد تقسیم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –28 , اپریل، 2025) —ونگز سکول کلرسیداں میں تقریب تقسیم انعامات، بیرسٹر احمد صغیر راجہ، میڈم صائمہ تحریم اور صدر پریس کلب شیخ قمرالسلام نے پانچویں بار اول پوزیشن حاصل کرنے پر بیسٹ سٹوڈنٹ کا ایوارڈ عائزہ قمر اور اپنی اپنی کلاسز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں اس موقع پر بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیں۔سکول کے طلبا اور طالبات نے اپنی اپنی تقاریر میں پاکستان، اساتذہ اور والدین سے محبتوں کا نہایت پراثر طریقے سے اظہار کیا۔ کالج کے ڈائریکٹر افتخار احمد نیازی نے سکول اساتذہ اور پرنسپل کو بہترین رزلٹ دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور والدین کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ کرنل ساجد الرحمان کی زیرنگرانی میں ونگز کالج اور سکول نے علاقہ بھر کے کالجوں اور سکولوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے اپنے سابقہ ریکارڈ کو قائم رکھا ہے۔بیرسٹر ملک قاسم الرحمن،راجہ خرم،راجہ قدیر، سرمد بٹ،کامران حشر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button