10 April 2025DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Punjab Livestock Department Issues Alert on Lumpy Skin Disease

محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے لمپی سکن بیماری کا الرٹ جاری کردیا

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔10,اپریل، 2025ء) – محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے لمپی سکن بیماری کا الرٹ جاری کردیاہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک ثاقب علی عطیل کی ہدایات پر احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ تاہم لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ نے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔ ضلعی داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔ تمام داخلی راستوں پر آنے والے جانوروں کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ تمام داخلی راستوں پرقائم چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی متاثرہ جانور کوراولپنڈی ڈویژن کےکسی ضلع میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – April 10, 2025) – The Punjab Livestock Department has issued an alert regarding the spread of Lumpy Skin Disease. On the directives of Secretary Livestock, Saqib Ali Ateel, precautionary measures have been further tightened.

The Livestock Department has already implemented preventive measures to counter any potential threat. Check posts have been established at all district entry and exit points. Livestock entering through these routes are undergoing strict inspection.

Staff deployed at these check posts have been instructed to ensure that no infected animal is allowed to enter any district within the Rawalpindi Division.

کلر سیداں کے سیاسی رہنماؤں کا چوہدری نثار علی خان کے دور کو سیاسی تاریخ کا سنہرا باب قرار

Chaudhry Nisar Ali Khan’s Era Remembered as a Golden Chapter in Politics by Local Leaders in Kahuta and Kallar Syedan

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔10,اپریل، 2025ء) –کلرسیداں کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے دور کو سیاسی تاریخ کا سنہرا دور قرار دیا جے یو ائی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی نے چوہدری نثار علی کو ملک کا بڑا زیرک رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار علی جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں چوہدری نثار علی ہمارے خطے کے محسن تھے ان کی خدمات کے نشانات ہر جگہ موجود ہیں۔مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے کبھی وعدہ خلاف نہیں کی ان کے ادوار میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو بڑی عزت ملی چوہدری نثار علی خود مسلم لیگ ن چھوڑ گئے ورنہ کارکن آج بھی ان کے ساتھ ہوتے پیپلز پارٹی کلرسٹی کے صدر نوید اختر مغل نے کہا کہ چوہدری نثار علی نے ہمارے علاقے کی بڑی خدمت کی ہم پر بڑا احسان ہے مگر ان کے بعد اس طرح کام نہ ہوسکے،کلرسیداں میں پانی کے دیرینہ مسئلہ کو چوہدری نثار علی نے حل کیا۔شیخ حسن سرائیکی نے کہا کہ چوہدری نثار سے رابطوں میں بہت اسانی تھی ہر کارکن کو بڑی عزت ملتی تھی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button